Dr Mufti Wasil Mahmood Abbasi

Dr Mufti Wasil Mahmood Abbasi Khadim_ul_Hadit:
Jamia Qayoumia Wasil_ul_Uloom Shujabad
03045572812

Official Page of Janasheen Sheikh Al-Majudin Ustaaz Ulama Hazrat Allama Maulana Sahibzada Professor
Dr. Mufti Wasil Mahmood Abbasi Sahib
Ameer Jamaat Ahlesunnat Pakistan Shujaabad.

سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میلاد چوک شجاع آباد کی تصویری ج...
27/08/2026

سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
میلاد چوک شجاع آباد کی تصویری جھلکیاں
جماعت اہلسنت پاکستان شجاع آباد❤

| شجاع آباد کا مرکزی جلوس | جشنِ عیدمیلادالنبیﷺ –جلوسِ کی روح پرور تصویری جھلکیاں | ہر سال کی اس سال بھی جامعہ انوارقادر...
27/08/2026

| شجاع آباد کا مرکزی جلوس | جشنِ عیدمیلادالنبیﷺ –جلوسِ کی روح پرور تصویری جھلکیاں |

ہر سال کی اس سال بھی جامعہ انوارقادریہ بستی کوٹلی جھنڈیر استاذ القراء پیرقاری محمدعبدالقیوم عباسی جھنڈیر رحمتہ اللہ علیہ کی مزار شریف سے آمدمصطفیٰﷺ کے سلسلے میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس نہایت عقیدت، محبت اور روایتی شان و شوکت کے ساتھ نکالا گیا۔
جلوس میں علماء ومشائخ کرام کی کثیرا تعداد ، آپ کے مریدین و معتقدین وتلامذہ نے کافلوں کی صورت میں کثیرا تعداد میں شرکت فرمائی- جلوس کا چوک در چوک استقبال کیا گیا۔
گلیاں درود و سلام سے گونجتی رہیں، عاشقانِ رسول ﷺ محبت اور عقیدت کے ساتھ جلوس میں شریک ہوتے رہے، اور شجاع آباد نے ایک بار پھر اپنے جذبۂ عشقِ رسول ﷺ کا خوبصورت اظہار کیا۔
تمام اہلِ اسلام اور عاشقانِ رسول ﷺ کو دل کی گہرائیوں سے عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی حاضری، درود و سلام اور محبتِ رسول ﷺ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
جلوس کی زیرقیادت ۔جانشین شیخ المجودین شیخ الحدیث والتفسیر استاذُالعلماء حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ ڈاکٹرمفتی واصل محمودعباسی صاحب
(امیر جماعت اہلسنت پاکستان شجاع آباد) نے فرمائی۔

عشقِ مصطفیٰ ﷺعشق اپنے فیصلے خود کرتا ہے؛یہ نہ دولت کی چمک سے مرعوب ہوتا ہے، نہ غربت کی پستی سے گھبراتا ہے، نہ ظاہری حسن ...
25/08/2026

عشقِ مصطفیٰ ﷺ

عشق اپنے فیصلے خود کرتا ہے؛
یہ نہ دولت کی چمک سے مرعوب ہوتا ہے، نہ غربت کی پستی سے گھبراتا ہے، نہ ظاہری حسن و شان و شوکت کو اپنا معیار بناتا ہے۔ عشق تو وہ نگاہ ہے جو چہروں سے آگے دلوں کو دیکھتی ہے، الفاظ سے آگے اخلاص کو پرکھتی ہے اور دنیاوی دعووں سے بڑھ کر وفا کو پہچانتی ہے۔

جہاں محبت سچی ہو، وہاں امیری و غریبی کی دیواریں خود بخود گر جاتی ہیں، مرتبے مٹ جاتے ہیں، فاصلے سمٹ جاتے ہیں اور صرف دل کی سچائی باقی رہ جاتی ہے۔

اور جب یہی محبت عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا رنگ اختیار کر لے تو پھر دنیا کی ہر چمک آنکھوں میں بے معنی ہو جاتی ہے۔ نہ مال کی طلب رہتی ہے، نہ منصب کی چاہ، نہ شہرت کی خواہش؛ دل کو اگر کچھ عزیز رہتا ہے تو وہ صرف ذکرِ مصطفیٰ ﷺ، نسبتِ مصطفیٰ ﷺ اور محبتِ مصطفیٰ ﷺ ہے۔

یہ وہ عشق ہے جو انسان کو دنیا کا محتاج نہیں رہنے دیتا، کیونکہ جس دل میں مصطفیٰ ﷺ کی محبت بس جائے، اُس دل کے لیے دنیا کی ہر دولت ہیچ اور محبتِ رسول ﷺ ہی سب سے بڑی دولت، سب سے بڑی عزت اور سب سے بڑی سعادت بن جاتی ہے۔

دنیا نصیب سے ملتی ہے، مگر عشقِ مصطفیٰ ﷺ نصیب والوں کو ملتا ہے۔
اور جس دل کو یہ دولت مل جائے، پھر وہ دنیا کا سب سے امیر انسان ہے۔ ﷺ

طالبِ دعا
صاحبزادہ ڈاکٹر مفتی واصل محمود عباسی

خدا آباد رکھے سلسلہ یہ تیریﷺ نسبت کا‏ وگرنہ ہم بھری دنیا میں پہچانے کہاں جاتے🌹‏ نصیر اچھا ہوا در مل گیا اُنﷺ کا ہمیں ورن...
25/08/2026

خدا آباد رکھے سلسلہ یہ تیریﷺ نسبت کا
‏ وگرنہ ہم بھری دنیا میں پہچانے کہاں جاتے🌹

‏ نصیر اچھا ہوا در مل گیا اُنﷺ کا ہمیں ورنہ
‏ کہاں رکتے کہاں تھمتے خدا جانے کہاں جاتے.❤️

24/08/2026

Address

Shujabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Mufti Wasil Mahmood Abbasi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category