ضياءالعلوم محمودیہ اندرون گوٹھ حاجی خواستی بروہی شکارپور سندہ پاکستان

ضياءالعلوم محمودیہ اندرون گوٹھ حاجی خواستی بروہی شکارپور سندہ پاکستان

Share

٢٣شوال ١٣٨٩ھ بمطابق 2 جنوری 1970 کو
گوٹھ حاجی خواستی بروہی شکارپور سندہ پاکستان میں اس بابرکت ادارے کا بنیاد رکھا گیا

Photos from ‎ضياءالعلوم محمودیہ اندرون گوٹھ حاجی خواستی بروہی شکارپور سندہ پاکستان‎'s post 11/06/2026

مدرسه عربیه محمدیه درسگاہ جرار پہوڑ شریف تحصیل خانپور ضلع شکار پور سندھ

خانقاہ جرار شریف کے سجادہ نشین حضرت مرشد سائیں عبداللہ پھوڑ صاحب میمبر مرکزی شوری جمعیت علماء اسلام پاکستان سے
حضرت مہتمم حافظ عبدالخالق بروہی صاحب کا ملاقات

ضياءالعلوم محمودیہ اندرون گوٹھ حاجی خواستی بروہی شکارپور سندہ پاکستان

11/06/2026

آج درگاہ عالیہ قادریہ جرار شریف پہ جامعہ ہذا جامعہ ضیاء العلوم محمودیہ شکارپور کے مہتمم حافظ عبدالخالق بروہی نے سجادہ نشین درگاہ جرار شریف و ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ جے یو آئی حضرت مولانا سائیں عبداللہ پہوڑ مدظلہ عالیہ کی خدمت میں حاضری دی
حافظ صاحب نے حضرت سائیں کی طبع پرسی کی
اور جامعہ کی جاری تعمیراتی کام کے پیش رفت کے باری میں حضرت سائیں کو آگاہ کیا
حضرت سائیں نے جامعہ کی تعلیمی و تعمیری ترقی اور جامعہ کے بہی خواہوں کی دنیا و آخرت کی ترقی و بلندی درجات کے لیے دعاء فرمایا

بروز جمعرات
25 ذی الحج 1447ھ
11 جون 2026ء

27/05/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

عیدُ الاضحیٰ کے اس مبارک و مقدس موقع پر جامعہ ضیاء العلوم محمودیہ اندرون گوٹھ حاجی خواستی بروہی کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ رب العزت اس عیدِ سعید کو امتِ مسلمہ کے لیے امن، سلامتی، اخوت، رحمت اور قربِ الٰہی کا ذریعہ بنائے، اور ہمیں حضرت ابراہیمؑ و حضرت اسماعیلؑ کی کامل اطاعت، ایثار اور جذبۂ قربانی اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

بارگاہِ الٰہی میں خصوصی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی غیبی نصرت فرمائے، ان کے دکھ درد آسان کرے، شہداء کے درجات بلند فرمائے اور امتِ مسلمہ کو اتحاد و استقامت کی دولت نصیب فرمائے۔

یا اللہ! ہمارے پیارے وطنِ پاکستان کو امن، استحکام، خوشحالی اور دینی و ملی سلامتی عطا فرما، ہر قسم کے فتنوں، آزمائشوں اور بحرانوں سے محفوظ فرما، اور اس سرزمین کو خیر و برکت کا گہوارہ بنا دے۔

عید مبارک
والسلام

حافظ عبدالخالق بروہی
مہتمم جامعہ ضیاء العلوم محمودیہ
اندرون گوٹھ حاجی خواستی بروہی
سرپرست جمعیت علمائے اسلام تعلقہ شکارپور

26/05/2026

ان شاءاللہ تعالیٰ
عید الاضحی کے نماز
عید گاہ گوٹھ حاجی خواستی بروہی میں
07:30 بجے ادا کی جائے گی

26/05/2026
26/05/2026

تکبیرات تشریق یاد دہانی کا بہترین طریقہ
خواتین اپنے جائے نماز کے اوپر ایک چھوٹا سا پرچی لگا لیں

26/05/2026

تکبیرات تشریق

25/05/2026

الحمدللہ آج ادارہ ہذا کی عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے موقع پر ایک بابرکت و مختصر پروگرام بعنوان تقسیم انعامات کے منعقد ہوا
پروگرام کی صدارت مہتمم جامعہ حافظ عبدالخالق بروہی فرمارہے تھے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر جانشین بابائے امن جمعیت تعلیم القرآن شاخ شکارپور کے سیکرٹری حضرت مولانا عنایت اللہ بروہی امیر جمعیت علماء اسلام سٹی خانپور نے خصوصی شرکت فرمایا

جہاں طلباء کرام نے قرأت،تقاریر و حمد و نعت کے مقابلہ میں بھرپور شرکت کی امتحانات اور اس تقریب میں مقابلوں میں اول دوم سوم نمبر پر آنے والے طلباء کرام کو خصوصی انعامات سے نواز کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی

اس بابرکت تقریب میں مدرسہ کے
صدر مدرس مولانا عبدالمنان بروہی
شعبہ کتب کے مدرس مولنا مفتی مظہرالدین بروہی
اور مکتب کلاس کے مدرس قاری عبدالحنان صدیقی
اور ناظرہ کلاس کے مدرس حافظ سراج احمد بروہی
اور مدرسہ ہذا کے ناظم اعلی مولانا عبدالکریم بروہی اور سابقین مدرسہ میں سے حافظ مولانا داد بروہی نے شرکت کی

طلباء کرام کے لیے مولنا عنایت اللہ بروہی کی نصیحت بھری تقریر نے پروگرام کو مقصد کے قریب پہنچایا
آخر میں طلباء کرام کو انعامات سے نوازا گیا
پروگرام کی برکات کو سمیٹنے کے لیے حضرت مہتمم حافظ عبدالخالق بروہی نے خصوصی دعا کی

اتوار
7 ذوالحجہ 1447ھ
24 مئی 2026ء

Want your school to be the top-listed School/college in Shikarpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


اندرون گوٹھ حاجی خواستی شکارپور سندہ پاکستان
Shikarpur
78100