20/07/2026
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
دعوتِ محبت و سعادت
الحمد للہ رب العالمین!
شہرِ شکارپور کی سرزمین ایک بار پھر ماہِ ربیع الاول کی نورانی بہاروں سے معطر ہونے جا رہی ہے۔ اس بابرکت موقع پر آپ کو نہایت ادب و محبت کے ساتھ عظیم الشان روح پرور فقید المثال تیسری سالانہ "تاجدارِ ختمِ نبوت و رہبرِ روزی دھنی کانفرنس"، محفلِ ذکر اور تقریبِ دستارِ فضیلتِ طلبۂ کرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
اسی مبارک موقع پر محسنِ ملک و ملت، مرکزِ رشد و ہدایت، منبعِ خیر و برکت، مصدرِ فیض و محبت، معدنِ علم و حکمت، مخزنِ معرفت و حقیقت، سرتاجُ الاولیاء، امامُ الاَسخیاء، محب العلماء، امامُ العاشقین، مرشد و مربی، اعلیٰ حضرت پیر سائیں سید شاہ مردان شاہ چھٹ دھنی پیر پاگارا ہفتم قدس سرہ العزیز کے سالانہ عرسِ مبارک کی روح پرور تقریب بھی منعقد ہوگی۔
مقام:گلستانِ روضی دھنی، مدرسہ صدیقیہ رحمانیہ صبغۃ الاسلام، ٹھاروپور محلہ، نزد جیکب آباد روڈ، شکارپور۔
پروگرام کی جھلکیاں:• تلاوتِ کلامِ پاک• نعت و سماع کی بابرکت محفل• علمائے کرام کے ایمان افروز و اصلاحی خطابات• حلقۂ ذکرِ قادریہ• باجماعت نمازوں کا خصوصی اہتمام• درود و سلام کی روح پرور محفل• طلبۂ کرام کی دستارِ فضیلت
اس عظیم الشان روحانی و علمی اجتماع میں جمعیت علماء سکندریہ پاکستان کے مرکزی قائدین، ممتاز علمائے کرام، مشائخِ عظام اور عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
تمام اہلِ اسلام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس نورانی اجتماع میں باوضو، باادب اور وقت کی پابندی کے ساتھ تشریف لا کر اپنی شرکت کو سعادتِ دارین کا ذریعہ بنائیں اور علم، ذکر، محبتِ رسول ﷺ اور روحانی برکتوں سے اپنے دلوں کو منور فرمائیں۔
الداعی الی الخیرفقیر مولانا حافظ محمد صدیق سندھی سکندری صدر، جمعیت علماء سکندریہ پاکستان ضلع شکارپورمہتمم: گلستانِ روضی دھنی، مدرسہ صدیقیہ رحمانیہ صبغۃ الاسلام، ٹھاروپور محلہ، شکارپور
زیرِ اہتمام حر جماعت وجمعیت علماء سکندریہ پاکستان ضلع شکارپور
طالبِ دعافقیر مولانا حافظ ظہور احمد سدھایو سکندریناظمِ اعلیٰ، جمعیت علماء سکندریہ پاکستان ضلع شکارپور
رابطہ:
03466693786
03052955662
آئیں! استقبال ربیع الاول کی ان مبارک ساعتوں میں محبتِ رسول ﷺ، ذکرِ الٰہی، علمِ دین اور صالحین کی صحبت سے اپنے ایمان کو تازگی بخشیں۔ آپ کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ مسرت اور
17/07/2026
12/07/2026
09/07/2026