07/12/2025
🌟 ایگل ہائٹ پبلک سکول شگر — نتائج کے موقع پر خصوصی شکریہ 🌟
ایگل ہائٹ پبلک سکول کے سالانہ نتائج کے اعلان کی تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔
ہم دل کی گہرائیوں سے قائم مقام کمشنر شگر قاضی ممتاز صاحب اور نائب تحصیلدار فدا علی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود تقریب میں شرکت فرما کر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
ساتھ ہی ہم سکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور تمام معزز مہمانوں کے بھی بے حد شکر گزار ہیں جن کی محنت، تعاون اور محبت کی بدولت آج یہ کامیابی ممکن ہوئی۔
ایگل ہائٹ پبلک سکول ہمیشہ بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں رہے گا۔
جزاکم اللہ خیر ✨