GPS No.1 Shewa

GPS No.1 Shewa Official page of Gps No.1 Shewa

ابوذر ولد عبدالرب اور محمد ریان ولد سید الرحمن جماعت پنجم کے نہایت باقاعدہ اور محنتی طلبہ ہیں، جنہوں نے تعلیمی سال 26ـ20...
07/05/2026

ابوذر ولد عبدالرب اور محمد ریان ولد سید الرحمن جماعت پنجم کے نہایت باقاعدہ اور محنتی طلبہ ہیں، جنہوں نے تعلیمی سال 26ـ2025 کے دوران ایک بھی چھٹی نہیں کی۔
اس شاندار حاضری اور ذمہ داری کے اعتراف میں وہ اپنے کلاس ٹیچر مسٹر واجد علی PST سے تعریفی اسناد وصول کر رہے ہیں۔
ایسے باصلاحیت، ذمہ دار اور پابند طلبہ یقیناً ہمارے ادارے کا فخر ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔

یمان شاہدولد محمد شاہد کلاس تھری کا ایک نہایت مددگار، ذمہ دار اور بااخلاق طالبعلم ہے۔ جب کسی ساتھی طالبعلم کو پنسل یا دی...
04/05/2026

یمان شاہدولد محمد شاہد کلاس تھری کا ایک نہایت مددگار، ذمہ دار اور بااخلاق طالبعلم ہے۔ جب کسی ساتھی طالبعلم کو پنسل یا دیگر اشیاء کی ضرورت ہو، یمان ہمیشہ سب سے پہلے مدد کے لیے آگے بڑھتا ہے۔
مزید برآں، چھٹی کے وقت جب تمام طلباء گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں، یمان شاہد آخر تک رک کر اپنے کلاس کے پنکھے اور لائٹس بند کرتا ہے اور کلاس کو منظم حالت میں چھوڑ کر جاتا ہے۔ اگرچہ یہ ذمہ داری عملے کی ہوتی ہے، تاہم اس کا یہ جذبہ اس کی بہترین تربیت اور اعلیٰ احساسِ ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے۔
پورے سال اس کے اس مثالی رویے کا مشاہدہ کیا گیا، اور اسی بنا پر اس کی حوصلہ افزائی کے لیے اسے
(MOST HELPFUL STUDENT OF THE CLASS)
اعزاز دیا جا رہا ہے۔
ادارہ ان کے والدین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے اس کی بہترین تربیت کی ہے۔
اللہ تعالیٰ یمان شاہد اور ہمارے دیگر طلباء کو زندگی میں ڈھیر ساری کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔

۔سکندر زمان (PST) ہمارے سکول کے وہ باصلاحیت معلم ہیں جو تدریسی فرائض کے ساتھ ساتھ سکول کی خوبصورتی اور پودوں کی دیکھ بھا...
06/04/2026

۔سکندر زمان (PST) ہمارے سکول کے وہ باصلاحیت معلم ہیں جو تدریسی فرائض کے ساتھ ساتھ سکول کی خوبصورتی اور پودوں کی دیکھ بھال میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کی محنت، لگن اور ذمہ داری کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ ایسے اساتذہ واقعی ادارے کا فخر ہوتے ہیں۔

جی پی ایس نمبر 1 شیوہ میں حکومت خیبر پختونخواہ کی طرف سے سکول بیگز کی تقسیم۔۔
10/03/2026

جی پی ایس نمبر 1 شیوہ میں حکومت خیبر پختونخواہ کی طرف سے سکول بیگز کی تقسیم۔۔

آج ہمارے سکول میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے حوالے سے ایک مختصر مگر بامقصد پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کو کشمیر کی...
05/02/2026

آج ہمارے سکول میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے حوالے سے ایک مختصر مگر بامقصد پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کو کشمیر کی تاریخ، وہاں کے حالات اور کشمیری عوام کی جدوجہد کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
بچوں نے بڑے سنجیدگی اور توجہ کے ساتھ باتیں سنیں۔ ہمارا مقصد یہی تھا کہ نئی نسل کو یہ احساس دلایا جائے کہ کشمیر صرف ایک علاقہ نہیں بلکہ ایک زندہ مسئلہ اور ہمارے دلوں کا حصہ ہے۔
یومِ یکجہتیٔ کشمیر ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو جلد آزادی اور امن عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔

جماعت پنجم کے طالب علم حسان خان ولد محبوب علی نے پاکستان کا طبعی نقشہ نہایت نفاست، درستگی اور تخلیقی انداز میں تیار کر ک...
04/02/2026

جماعت پنجم کے طالب علم حسان خان ولد محبوب علی نے پاکستان کا طبعی نقشہ نہایت نفاست، درستگی اور تخلیقی انداز میں تیار کر کے اپنی صلاحیت کا بھرپور اظہار کیا۔ اس عمدہ تعلیمی سرگرمی میں نمایاں کارکردگی پر معلم واجد علی (پی ایس ٹی) نے طالب علم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامی شیلڈ دیا۔
ایسے باصلاحیت طلبہ اور محنتی اساتذہ ہمارے ادارے کا حقیقی سرمایہ ہیں۔

مارننگ اسمبلی میں ہیڈ ماسٹر صاحب نے اسمبلی سکواڈ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعام سے نوازا۔
20/01/2026

مارننگ اسمبلی میں ہیڈ ماسٹر صاحب نے اسمبلی سکواڈ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعام سے نوازا۔

16/01/2026

Hussain Ahmad(PST), has been transferred to another school and is marking his last attendance at GPS No.1 Shewa.

01/01/2026

PTM

Address

Shewa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS No.1 Shewa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GPS No.1 Shewa:

Shortcuts

Share

Category