رشد العلوم اسلامک انسٹیٹیوٹ

رشد العلوم اسلامک انسٹیٹیوٹ صرف و نحو عربی گرامر اور دیگر علوم دینیہ سیکھنے کے لیے ہمارا پیج پر تشریف لائیں ۔۔
حافظ زاہد محمود 03447665847

حل عبارت کورس ۔۔۔۔جاری و ساری ہے
27/09/2026

حل عبارت کورس ۔۔۔۔جاری و ساری ہے

*🌟حل عبارت کورس🌟*21.9.2026*_📍چند ترکیبی قواعد_**💫کلام کے شروع میں معرفہ آجاۓ تو اسکو مبتدا بناتے ہیں۔ اور اسکے بعد اگر ج...
24/09/2026

*🌟حل عبارت کورس🌟*

21.9.2026

*_📍چند ترکیبی قواعد_*

*💫کلام کے شروع میں معرفہ آجاۓ تو اسکو مبتدا بناتے ہیں۔ اور اسکے بعد اگر جار مجرور آۓ اور اسکا متعلَق لفظوں میں موجود نہ ہو تو پھر اس کو کسی نہ کسی کے متعلِق کر کے مبتدا کی خبر بناتے ہیں۔*

*💫جار مجرور کا متعلَق اکثر افعال عامہ(جو مشہور ہیں وہ چار ہیں: کَو٘ن، ثبوت، حُصول، وُجود) میں سے نکالتے ہیں۔*

*جو متعلَق نکالنا ہوتا وہ صیغہ صفت نکالتے ہیں۔*

*💫جب مبتدا کی خبر صیغہ صفت ہو یا ذوالحال کا حال صیغہ صفت ہو،یا موصوف کی صفت صیغۂ صفت ہو تو اس میں ایک ضمیر کا ہونا لازمی ہے*

*💫مبتدا اکثر معرفہ ہوتا ہے اور خبر اکثر نکرہ ہوتی ہے۔*

*💫مبتدا اور خبر واحد، تثنیہ،اور جمع ہونے میں ایک دوسرے کے موافق ہوتے ہیں۔*

*💫حرف جر کے بعد جو ضمیر آۓ اور اسم کے بعد جو ضمیر آۓ وہ مجرور متصل ہوتی ہے۔ اسم کے ساتھ جو ضمیر آۓ گی وہ ہمیشہ مضاف الیہ بنے گی۔*

*💫ہر وہ اسم جس کے ساتھ ضمیر آۓ اور اسکے بعد معرفہ آجاۓ تو اس ضمیر والے اسم کو موصوف اور معرفہ کو اسکی صفت بنائیں گے۔*

*💫ضمیر نہ موصوف ہوتی ہے اور نہ ہی صفت ہوتی ہے۔*

*💫صفت کی دو قسمیں:*

*1..صفت بحالہ*
*2۔۔۔صفت بحال متعلقہ*

_📍1۔۔صفت بحالہ: صفت بحالہ دس چیزوں ۔۔تعریف و تنکیر ۔۔تذکیر و تانیث۔۔واحد تثنیہ جمع اور رفع نصب جر میں سے بیک وقت چار چیزوں میں متبوع کے موافق ہوتی ہے۔۔۔رجل عالم_

_📍2: صفت بحال متعلقہ: صفت بحال متعلقہ پانچ چیزوں ۔۔تعریف و تنکیر ۔۔رفع نصب جر میں سے دو چیزوں میں بیک وقت متبوع کے موافق ہو گی۔_

*💫جب موصوف جمع مکسر ہو یا اسمِ جمع ہو اور اسکی صفت واحد مونث آجاۓ تو پھر اس میں دس چیزوں میں نہیں بلکہ دو چیزوں میں موافقت ضروری ہے۔۔(اعراب ایک ہو، تعریف وتنکیر)*

جب مبتدا واحد ہو خبر بھی واحد ہوگی ۔ خبر واحد تثنیہ جمع مذکر مؤنث ہونے میں مبتدا کی طرح ہوگی ۔
جب دو معرفہ ایک ساتھ آجائیں تو موصوف صفت بنتے ہیں ۔
ضمیر نہ موصوف ہوتی ہے نہ صفت ۔
نکرہ معرفہ کی طرف مضاف ہو تو معرفہ ہو جاتا ہے ۔
رفع نصب جر جزم ان کو عمل کہتے ہیں ۔
جس کی وجہ سے ( حرکات آتی ہیں) عمل ہوتا ہے اس کو عامل کہتے ہیں ۔
جس پر یہ حرکات آتی ہیں اس کو معمول کہتے ہیں ۔
نحو کی سب سے بڑی سائنس ہی یہ ہے عامل معمول کو تلاش کرنا ہوتا ہے ۔
حرف عطف کے بعد اسم فعل حرف جو آئے وہ معطوف کہتے ہیں ۔
معطوف علیہ کی پہچان کے لیے معطوف دیکھنا ہوتا ہے ۔
معطوف اگر فعل ہے معطوف علیہ بھی فعل ہوگا ۔
معطوف اسم ہو تو معطوف علیہ بھی اسم نکالنا ہوگا معطوف حرف ہوگا تو معطوف علیہ بھی حرف ہوگا۔
جیسا معطوف ہوگا ویسا ہی معطوف علیہ نکالنا ہوگا۔

تراکیب : زید قائم
زید مبتدا
قائم صیغہ صفت اس میں ھو ضمیر فاعل
صیغہ صفت اپنے فاعل سے مل کر شبہ جملہ اسمیہ ہوکر مبتدا کے لیے خبر ۔
مبتدا اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا ۔

زید فی المسجد
زید مبتدا
فی جر
المسجد مجرور
جر اپنے مجرور سے ملکر متعلق ہوا ثابت صیغہ صفت کے اس میں ھو ضمیر فاعل ۔ صیغہ صفت اپنے فاعل متعلق سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہوکر مبتدا کے لیے خبر ۔
مبتدا اپنے خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا ۔

التحیات للہ
ثابتات خبر ہوگی التحیات کی وجہ سے کہ یہ جمع مؤنث سالم ہے اس وجہ سے ثابتات ہوا ۔ )
التحیات مبتدا
ل جر
لہ مجرور
جر اپنے مجرور سے ملکر متعلق ہوا ثابتات کے اس میں فاعل
صیغہ صفت اپنے فاعل متعلق سے ملکر شبہ جملہ اسمیہ ہوکر مبتدا کے لیے خبر ۔
مبتدا اپنی خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا ۔

ذرا غور کیجیے!اگر کوئی اعلان کرے کہ پچاس ہزار روپے فیس دے کر ایک ماہ کا ایسا کورس کروایا جا رہا ہے جس کے بعد آپ اپنا کار...
21/09/2026

ذرا غور کیجیے!

اگر کوئی اعلان کرے کہ پچاس ہزار روپے فیس دے کر ایک ماہ کا ایسا کورس کروایا جا رہا ہے جس کے بعد آپ اپنا کاروبار شروع کرکے نفع کما سکیں گے، تو سینکڑوں لوگ فوراً اس کی طرف متوجہ ہو جائیں گے؛ بلکہ ایڈوانس فیس بھی خوشی سے ادا کر دیں گے۔
لیکن اگر کوئی کہے:
آئیے! قرآن و حدیث پڑھ لیجیے، دین سیکھ لیجیے، شرعی احکام سمجھ لیجیے؛ نہ کوئی فیس ہے، نہ وقت کی کوئی پابندی—جتنے دن چاہیں، سیکھتے رہیں۔
تو افسوس! اکثر لوگ اس دعوت کو وہ اہمیت نہیں دیتے جو دنیاوی فائدے کے ایک معمولی کورس کو دیتے ہیں۔
یہی تو ہماری ترجیحات کا المیہ ہے۔
ہم دنیا کمانے کے لیے وقت، پیسہ اور محنت سب کچھ لگانے کو تیار ہیں،
مگر آخرت سنوارنے کے لیے وقت نکالنا مشکل محسوس ہوتا ہے۔
ذرا اپنے دل سے پوچھیے:
جس دنیا میں چند سال گزارنے ہیں، اس کے لیے اتنی فکر…
اور جس آخرت میں ہمیشہ رہنا ہے، اس کے لیے کتنی فکر؟

17/09/2026

*حل عبارت کورس سبق نمبر 1*

*نحو کا اجراء کرنے کا طریقہ*

سوال نمبر 1: سب سے پہلے جو کلمہ آپ کے سامنے آئے گا، سوال ہوگا کہ یہ مفرد ہے یا مرکب؟
اس کے لیے مفرد اور مرکب کی تعریفیں یاد ہونا ضروری ہیں۔
سوال نمبر 2: اگر بالفرض وہ مفرد نکل آتا ہے تو سوال ہوگا کہ یہ اسم ہے، فعل ہے یا حرف؟
اس کے لیے اسم، فعل اور حرف کی تعریفیں یاد ہونا ضروری ہیں۔
سوال نمبر 3: اگر وہ اسم ہے تو بتانا ہوگا کہ اسم کی کون سی علامت پائی جا رہی ہے۔
اسم کی گیارہ علامتیں ہیں۔
سوال نمبر 4: اگر وہ فعل ہے تو بتانا ہوگا کہ فعل کی کون سی علامت پائی جا رہی ہے۔
فعل کی آٹھ علامتیں ہیں۔
اگر ان میں سے اسم یا فعل کی کوئی علامت نہ ہو تو حرف ہوگا۔
سوال نمبر 5: اگر وہ اسم نکل آتا ہے تو اگلا سوال ہوگا کہ وہ معرب ہے یا مبنی؟
سوال نمبر 6: اگر وہ مبنی ہے تو سوال ہوگا کہ وہ مبنی الاصل ہے یا مشابہ مبنی الاصل؟
سوال نمبر 7: اگر وہ مبنی الاصل ہے تو اس کی قسم معلوم کی جائے گی، اور اگر مشابہ مبنی الاصل ہے تو اس کی قسم معلوم کی جائے گی۔
سوال نمبر 8: اسمِ غیر متمکن کی آٹھ قسمیں ہیں:
۱۔ مضمرات
۲۔ اسمائے موصولہ
۳۔ اسمائے اشارہ
۴۔ اسمائے افعال
۵۔ اسمائے اصوات
۶۔ اسمائے ظروف
۷۔ اسمائے کنایات
۸۔ مرکب بنائی
ان میں سے اگر کوئی قسم ہو تو مبنی ہے، اور اگر ان میں سے نہ ہو تو معرب ہے۔
سوال نمبر 9: اگر وہ معرب ہے تو پھر سوال ہوگا کہ وہ نکرہ ہے یا معرفہ؟
اگر معرفہ ہے تو معرفہ کی سات قسمیں دیکھی جائیں گی، اور اگر ان میں سے نہیں ہے تو نکرہ ہوگا۔
سوال نمبر 10: پھر سوال ہوگا کہ وہ مذکر ہے یا مؤنث؟
تانیث کی چار علامتیں ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی علامت پائی جائے تو مؤنث ہوگا، اور اگر ان میں سے کوئی علامت نہ ہو تو مذکر ہوگا۔
سوال نمبر 11: اگلا سوال ہوگا کہ وہ واحد، تثنیہ یا جمع ہے؟
اس کے لیے واحد، تثنیہ اور جمع کی علامات کا یاد ہونا ضروری ہے۔
سوال نمبر 12: اگر تثنیہ کی علامت ہو یا جمع کی علامت نہ ہو تو مفرد ہوگا۔
سوال نمبر 13: اگر بالفرض وہ جمع ہے تو سوال ہوگا کہ وہ جمع سالم ہے یا جمع مکسر؟
سوال نمبر 14: اگر وہ جمع سالم ہے تو سوال ہوگا کہ وہ جمع مذکر سالم ہے یا جمع مؤنث سالم؟
سوال نمبر 15: اگر وہ جمع مکسر ہے تو سوال ہوگا کہ وہ جمع مکسر منصرف ہے یا غیر منصرف؟
اگر اس کے دو حرف پہلے مفتوح ہوں اور آخر میں تاء مربوطہ (ۃ) نہ ہو تو وہ غیر منصرف بنے گا، جیسے: مَسَاجِدُ۔
اگر پہلے دو حرف مفتوح ہوں اور آخر میں تاء مربوطہ (ۃ) بھی آ جائے تو وہ منصرف بن جائے گا۔
غیر منصرف تب ہی ہوگا جب دونوں چیزیں ایک ہی وقت میں پائی جائیں:
پہلے دو حرف مفتوح ہوں اور آخر میں تاء مربوطہ نہ ہو۔
سوال نمبر 16: پھر سوال ہوگا کہ وہ جمعِ قلت ہے یا جمعِ کثرت؟
سوال نمبر 17: اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ جس کلمے کا سوال کیا جا رہا ہے، وہ عامل ہے یا معمول؟
سوال نمبر 18: اگر بالفرض وہ عامل ہے تو سوال ہوگا کہ اسمائے عاملہ کتنے ہیں اور وہ کون کون سے ہیں؟
اسمائے عاملہ کی گیارہ قسمیں ہیں، ان کا یاد ہونا ضروری ہے۔
سوال نمبر 19: اگر وہ عامل نہیں ہے تو سوال ہوگا کہ وہ معمول ہے یا تابع؟
سوال نمبر 20: اگر بالفرض وہ تابع ہے تو سوال ہوگا کہ تابع کی کون سی قسم ہے؟
تابع کی پانچ قسمیں ہیں۔
سوال نمبر 21: اگر وہ تابع نہیں ہے بلکہ معمول ہے تو سوال ہوگا کہ اس کی حالت کون سی ہے؟
یعنی رفعی، نصبی یا جری۔
سوال نمبر 22: اب رفع، نصب، جر وغیرہ معلوم کرنے کے لیے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ عامل کس طرح کے ہوتے ہیں؟
عامل کی دو قسمیں ہیں:
۱۔ لفظیہ
۲۔ معنویہ
سوال نمبر 23: اب رفع، نصب، جر وغیرہ معلوم کرنے کے لیے اسمِ متمکن کی قسمیں یاد ہونی چاہئیں۔
سوال نمبر 24: آخر میں سوال ہوگا کہ کیا اس پر تنوین پڑھی جا سکتی ہے یا نہیں؟
کیونکہ معمول پر زبر، زیر، پیش آتے ہیں اور تنوین بھی آتی ہے، لیکن پانچ اسماء ایسے ہیں جن پر تنوین نہیں آتی:
۱۔ مبنی
۲۔ غیر منصرف
۳۔ معرف باللام
۴۔ مضاف
۵۔ وہ اسمِ علم جو ابن اور ابنۃ کے ساتھ موصوف ہو اور وہ ابن اور ابنۃ دوسرے لفظ کی طرف مضاف ہو، جیسے: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰهِ۔
اس طرح اجراء کا پورا سلسلہ کلمے کے مفرد و مرکب ہونے سے شروع ہوگا، پھر اسم، فعل یا حرف کی پہچان ہوگی؛ اسم کی صورت میں معرب و مبنی، پھر مبنی الاصل یا مشابہ مبنی الاصل، اس کے بعد معرفہ و نکرہ، مذکر و مؤنث، واحد و تثنیہ و جمع، جمع سالم و جمع مکسر، منصرف و غیر منصرف، جمع قلت و جمع کثرت، پھر عامل و معمول، تابع، اعرابی حالت، عامل لفظی و معنوی، اسمِ متمکن اور آخر میں تنوین کا حکم معلوم کیا جائے گا۔

`✍️ہمشیرہ اخلاق برکاتی`

د العلوم اکیڈمیآن لائن دینی تعلیم کا مستند ادارہ:حل عبارت کورس:شرح مائہ عامل کا آغاز:16 ستمبر بروز بدھ سےنحو کے عملی اجر...
15/09/2026

د العلوم اکیڈمی
آن لائن دینی تعلیم کا مستند ادارہ:
حل عبارت کورس
:
شرح مائہ عامل کا آغاز:
16 ستمبر بروز بدھ سے
نحو کے عملی اجراء، عبارت خوانی، اعراب، ترکیب اور ترجمہ کا باقاعدہ سلسلہ
خواہشمند طلباء و طالبات رابطہ فرمائیں

رشد العلوم اکیڈمی کے تحت
رابطہ: 03008140724

حل عبارت کورس میں 16 ستمبر بروز بدھ شرح مائة عامل کا آغاز ہو رہا
13/09/2026

حل عبارت کورس میں
16 ستمبر بروز بدھ
شرح مائة عامل کا آغاز
ہو رہا

الحمدللہ! حلِ عبارت کورس جاری و ساری ہے۔نحومیر کے اسباق مکمل ہو چکے ہیں، اب شرح مائہ عامل کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ت...
11/09/2026

الحمدللہ! حلِ عبارت کورس جاری و ساری ہے۔
نحومیر کے اسباق مکمل ہو چکے ہیں، اب شرح مائہ عامل کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔
تقریباً 500 طلباء و طالبات پہلے ہی اس کورس سے استفادہ کر رہے ہیں۔
اگر آپ بھی حلِ عبارت کورس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو رابطہ فرمائیں:
📞 03008140724

10/09/2026

الحمد للہ حل عبارت کورس میں آج نحومیر کے اسباق مکمل ہو گئے ہیں
امام النحو قبلہ راشد علی رضوی کے مکمل نحومیر کے اسباق بالکل فری حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں ۔۔
03008140724

07/09/2026

طلباء و طالبات درس نظامی متوجہ ہوں
درس نظامی کے نصاب میں شامل کوئی بھی اپنی پسندیدہ کتاب بالکل فری پڑھنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں
03008140724
رشد العلوم اسلامک انسٹیٹیوٹ

Address

نزد شرق پور بائی پاس
Shekhupur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when رشد العلوم اسلامک انسٹیٹیوٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category