Al Qalam School System Safdar Abad

Al Qalam School System Safdar Abad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Qalam School System Safdar Abad, School, commeti Road safdar abad, Sheikhupura.



جہاں ایک طرف بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے اور انکی اخلاقی تربیت بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے.

خواب اپنا اڑان ہے۔۔۔۔۔۔۔ جنون سے جہان ہے۔۔۔۔

11/09/2026
11/09/2026

📚 سیکنڈ ٹرم امتحانات کا آغاز 📝

محنت کا وقت، کامیابی کا سفر! 🌟

الحمدللہ Al Qalam School System Safdarabad میں سیکنڈ ٹرم امتحانات جاری ہیں۔
ہم اپنے تمام طلبہ و طالبات کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرمائے، علم میں برکت عطا فرمائے اور انہیں شاندار کامیابی نصیب فرمائے۔ 🤲✨

والدین سے گزارش ہے کہ امتحانات کے دوران بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں، ان کی تیاری میں تعاون کریں اور انہیں بروقت اسکول بھیجیں۔

یاد رکھیں: امتحان صرف نمبروں کا نہیں، محنت، نظم و ضبط اور سیکھنے کا بھی نام ہے۔ ❤️





🇵🇰 6th September | Defence Day of Pakistan 🇵🇰Today, we pay tribute to the brave soldiers and heroes who stood firm to de...
06/09/2026

🇵🇰 6th September | Defence Day of Pakistan 🇵🇰

Today, we pay tribute to the brave soldiers and heroes who stood firm to defend our beloved homeland. Their courage, sacrifice, and devotion will always remain a proud chapter in our national history.

At Al School System, we believe that true patriotism begins with education, character, discipline, and responsibility.

Let us inspire our young generation to serve Pakistan with knowledge, integrity, and dedication.

Salute to our heroes! 🇵🇰
Pakistan Zindabad!

نہم کا رزلٹ پرسوں آرہا ہے۔والدین سے گزارش ہے کہ نمبرز اور گریڈز کے چکروں میں اپنی اولاد کو ذہنی دباؤ کا شکار نہ کیجئے گا...
31/08/2026

نہم کا رزلٹ پرسوں آرہا ہے۔
والدین سے گزارش ہے کہ نمبرز اور گریڈز کے چکروں میں اپنی اولاد کو ذہنی دباؤ کا شکار نہ کیجئے گا،
آپ کے مارے گئے طعنے سے آپ کا بچہ اندر سے ہمیشہ کیلئے مر جائے گا۔
رزلٹ کاغذ ہے، بچہ زندگی ہے ❤️

نمبر کم ہوں تو دعا دیں، طعنہ نہیں
حوصلہ دیں، ساتھ دیں

کل کو یہی سر فخر سے بلند کرے گا

📢 NEW SCHOOL TIMINGSDear Parents,We are pleased to inform you that the new school timings will be effective from Monday....
22/08/2026

📢 NEW SCHOOL TIMINGS

Dear Parents,

We are pleased to inform you that the new school timings will be effective from Monday.

🕗 Monday to Thursday
School Starts: 8:00 AM
School Ends: 1:15 PM

🕌 Friday
School Starts: 8:00 AM
School Ends: 12:00 PM

Parents are requested to ensure that students arrive at school on time and are picked up promptly after dismissal.

🌱 Punctuality today — a better future tomorrow!

Al-Qalam School System Safdarabad
Education • Training • Character Building

ایک ماہ کے لیے خود اپنے بچے کے استاد بن کر دیکھیںوالدین سے ایک گزارش ہے کہ ہر مسئلے پر ٹیچر کو الزام دینے کے بجائے صرف ا...
22/08/2026

ایک ماہ کے لیے خود اپنے بچے کے استاد بن کر دیکھیں
والدین سے ایک گزارش ہے کہ ہر مسئلے پر ٹیچر کو الزام دینے کے بجائے صرف ایک ماہ اپنے بچے کے استاد بن کر دیکھیں۔

چند اہم نکات:

1. بچے کی روزانہ پڑھائی کے لیے باقاعدہ وقت نکالیں۔

2. ہوم ورک نہ کرنے کی وجہ سمجھیں، صرف ٹیچر کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔

3. بچے کے رویے، ضد، غصے اور عدم توجہی کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

4. موبائل اور اسکرین ٹائم کو محدود کرکے دیکھیں کہ بچے کے رویے میں کیا تبدیلی آتی ہے۔

5. بچے کو ہر کام کے لیے بار بار یاد دہانی کروانے کے بجائے خود ذمہ داری سکھائیں۔

6. بچے کی کمزوریوں کے ساتھ ساتھ اس کی صلاحیتوں اور دلچسپیوں پر بھی توجہ دیں۔

7. ٹیچر سے شکایت کرنے سے پہلے یہ دیکھیں کہ گھر میں ہم بچے کو کتنا وقت اور توجہ دے رہے ہیں۔

8. یاد رکھیں، بچے کی تربیت صرف اسکول کی نہیں، گھر اور اسکول دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

شاید ایک ماہ کا یہ تجربہ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دے کہ ایک بچے کو پڑھانا صرف کتاب مکمل کروانا نہیں، بلکہ اسے سمجھنا، سنبھالنا اور مسلسل رہنمائی دینا بھی ہے۔

ٹیچر کو الزام دینے سے پہلے ایک بار ٹیچر بن کر دیکھیے۔

— القلم سکول سسٹم صفدر آباد














تعلیم: صرف تھیوری نہیں، عملی زندگی سے جوڑیںصرف کتابیں نہیں… قابل اور مفید انسان بنائیں!طالب علم نے کیا یاد کیا، یہ کافی ...
18/08/2026

تعلیم: صرف تھیوری نہیں، عملی زندگی سے جوڑیں

صرف کتابیں نہیں… قابل اور مفید انسان بنائیں!

طالب علم نے کیا یاد کیا، یہ کافی نہیں؛
اصل سوال یہ ہے کہ وہ سیکھ کر کیا کر سکتا ہے؟

🌱 ماحولیات پڑھے تو ماحول کی حفاظت کرے
🥗 غذائیت پڑھے تو صحت مند انتخاب کرنا جانے
💼 بزنس پڑھے تو کاروباری تجربہ کرے
💻 کمپیوٹر سائنس پڑھے تو کچھ بنا کر دکھائے
📊 معاشیات پڑھے تو اپنے گھر کے بجٹ کو سمجھے
🧠 نفسیات پڑھے تو انسان کو سمجھنے کا ہنر بھی سیکھے

تعلیم کا مقصد صرف نوکری حاصل کرنا نہیں،
بلکہ مسئلہ حل کرنے والا، ذمہ دار اور باصلاحیت انسان بنانا ہے۔

📚 تھیوری + عملی تجربہ = حقیقی تعلیم

القلم سکول سسٹم، صفدر آباد

تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں یومِ آزادی مبارک ہو. اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس وطن کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے...
14/08/2026

تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں یومِ آزادی مبارک ہو. اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس وطن کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطا فرمائیں.

علم وہ جو انسان کو بہتر بنائے ۔*کرکٹر راہول ڈریوڈ کو بنگلور یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ دی تھی، راہول ڈریوڈ نے واپس کردی۔  نہ ص...
02/08/2026

علم وہ جو انسان کو بہتر بنائے ۔
*کرکٹر راہول ڈریوڈ کو بنگلور یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ دی تھی، راہول ڈریوڈ نے واپس کردی۔ نہ صرف لوٹا دی بلکہ شاندار تقریر بھی کی، اس نے کہا- میری بیوی ڈاکٹر ہے، اس نے یہ لقب پانے کے لیے کئی راتیں اور دن بے خوابی میں گزارے۔ میری والدہ آرٹس کی پروفیسر ہیں، انھوں نے اس ڈگری کے لیے پچاس سال طویل انتظار کیا، ثابت قدم رہیں ۔ میں نے کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت محنت کی ہے لیکن اتنا پڑھا نہیں ہے تو میرے پاس یہ ڈگری کیسے؟*
*آئن سٹائن کو اسرائیلی حکومت نے 1952 میں ملک کا وزیر اعظم بننے کی دعوت دی تھی آئن سٹائن نے عاجزی سے کہا کہ میں فزکس کا معمولی طالب علم ہوں۔ میں ریاستی نظم و نسق کو کیا سمجھتا ہوں؟*
*پیرل مین نامی عالمی شہرت یافتہ ریاضی دان نے میدانی تمغوں اور انعامات کے لیے خطیر رقم واپس کی جسے دنیا بھر میں ریاضی کا نوبل انعام کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک خاندان بہت غریب تھا۔ ماں کے پیسے بچانے کے لیے حساب لگاتے رہنا پڑا۔ اس طرح سے ریاضی کی تھوڑی سی مہارت دکھانے میں کامیاب ہوا۔ اب کوئی کمی نہیں ہے تو اتنے پیسوں کا کیا کروں گا؟*
*ان لوگوں کی شرافت دیکھ کر میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ جب میں اپنے اردگرد دیکھتا ہوں، تو میں انتہائی متکبر ، مغرور، یا عجیب لوگوں کا عکس دیکھ سکتا ہوں۔*
*ایک بار بھارتی چیف الیکشن کمشنر شری ٹی این سیشان، اتر پردیش کے دورے پر روانہ ہوئے تو ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔*
*راستے میں، وہ ایک باغ کے قریب رکے۔ باغ کے درختوں پر پرندوں کے بیشمار گھونسلے تھے۔ ان کی اہلیہ نے خواہش ظاہر کی کہ باغ کے کسی درخت سے کوئی گھونسلا لیتے چلیں، تاکہ میں انہیں اپنے گھر میں سجاؤں.*
*سیشان جی نے اپنے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں سے کوئی گھونسلہ اٹھا کر لانے کو کہا۔*
*پولیس والوں نے ایک لڑکے سے جو قریب ہی گائیں چرا رہا تھا، دس روپے دیتے ہوئے کوئی ایک گھونسلہ درخت پر سے اتار کر لانے کو کہا ، لیکن وہ لڑکا گھونسلہ لانے کے لئے تیار نہیں ہوا۔*
*ٹی این سیشان نے پولیس والوں سے اس لڑکے کو دس کے بجائے پچاس روپے دینے کو کہا، اس پر بھی وہ لڑکا تیار نہیں ہوا۔*
*سیشان نے لڑکے کو اپنے پاس بلایا اور اسے کہا: کہ وہ گھونسلا اتارنے سے کیوں انکار کر رہا ہے کیا اسے زیادہ پیسے چاہییں لڑکے نے مودب طریقے سے کہا "جناب! گھونسلے میں پرندوں کے بچے ہیں، اور ان کے والدین دانا دنکا چگنے گئے ہوئے ہیں جب پرندے شام کو کھانا لیکر لوٹیں گے تو ، انھیں اپنے بچوں کو نہ دیکھ کر بہت دکھ ہوگا.*
*اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ مجھے اس کام کے لیے کتنا معاوضہ دیتے ہیں. میں پرندوں کے کسی گھونسلے کو اتار کر نہیں لا سکتا اور پرندوں کے ان بچوں کو بے گھر نہیں کر سکتا۔"*
*اس واقعے کا ٹی این سیشان کو زندگی بھر افسوس رہا کہ ایک چرواہا بچہ ایسی سوچ کا حامل بھی ہو سکتا ہے اور اپنے اندر اتنی حساسیت رکھتا ہے جبکہ میں اتنا تعلیم یافتہ اور انڈین سول سروس کا کوالیفائیڈ ہونے کے بعد بھی اس بچے جیسی سوچ اور احساس اپنے اندر پیدا نہیں کرسکا.*
*وہ ساری زندگی ہمیشہ ہی رنجیدہ رہے کہ ان میں وہ حساس فطرت کیوں پیدا نہیں ہوئی؟ جو اس دیہاتی بچے میں تھی، اعلیٰ تعلیم کس نے حاصل کی؟ میں نے یا اس بچے نے؟*
*انہیں شدت سے اس بات کا احساس رہا کہ اس چھوٹے لڑکے کے سامنے ان کا مؤقف اور آئی اے ایس ہونا بالکل ھیچ نکلا۔*
*تعلیم ، سماجی مقام اور معاشرتی حیثیت، انسانیت کا معیار نہیں ہے۔ محض بہت سی معلومات جمع کرنے کو علم نہیں کہا جاسکتا! زندگی تبھی خوشگوار ہے جب آپ کی تعلیم انسانیت کے تئیں حکمت ، شفقت اور ذہانت کا پتہ دیتی ہو !!* ♥️💓💖

24/05/2026

🕋🎙️ “لبیک اللہم لبیک” کی دلنشین صداؤں سے گونج اٹھا القلم سکول 🎙️🕋

القلم سکول سسٹم میں حج ایکٹیویٹی کے دوران ننھے طلبہ کو تلبیہ کی مشق کروائی گئی۔
معصوم آوازوں میں ادا کیا جانے والا:

“لبیک اللہم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک…” 🤍

سن کر ہر دل پر روحانی کیفیت طاری ہو گئی۔
بچوں نے نہ صرف تلبیہ یاد کیا بلکہ اس کے الفاظ کی عظمت اور حج کے پیغام کو بھی سمجھنے کی کوشش کی۔ 🌙

ایسی سرگرمیاں بچوں کے دلوں میں عبادات کی محبت، شعائرِ اسلام کا احترام اور دین سے وابستگی پیدا کرتی ہیں۔ ✨

اللہ تعالیٰ ہمارے ان ننھے حجاج کو دین و دنیا میں کامیاب فرمائے اور مستقبل میں حقیقی حج کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین 🤲

🏫 القلم سکول سسٹم صفدر آباد
#تلبیہ



Address

Commeti Road Safdar Abad
Sheikhupura

Telephone

+923405632712

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Qalam School System Safdar Abad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al Qalam School System Safdar Abad:

Shortcuts

Share

Category