24/09/2026
🌸 اظہارِ تشکر 🌸
رومی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ اسناد میں اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانانِ گرامی، والدین، اساتذہ، دوست احباب اور تمام معزز شخصیات کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ❤️
آپ کی موجودگی ہمارے لیے صرف ایک اعزاز ہی نہیں بلکہ رومی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مشن پر آپ کے اعتماد اور تعاون کا اظہار بھی ہے۔
ہم ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جو رومی انسٹی ٹیوٹ کے سفر میں کسی نہ کسی صورت ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور نوجوان نسل کو تعلیم، ہنر اور بہتر مستقبل کی جانب لے جانے کے ہمارے مشن میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
آپ کی محبت، اعتماد اور تعاون ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ 🤍
🌷 دل کی گہرائیوں سے شکریہ!
رومی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی
تعلیم • ہنر • روشن مستقبل