20/07/2023
کاشف سبحانی ابنِ استاد الحفاظ حافظ محمد یوسف کیلانی رح شیخوپور
کاشف سبحانی ابنِ استاد الحفاظ حافظ محمد یوسف کیلانی رح?
20/07/2023
10/05/2023
وہ قبرستان کے پاس سےگزررہا تھا ۔اس نے لکھا کہ قبرستان میں ایک لڑکی جو قریب 22، 24 برس کی تھی....
ایک قبر کو قلاوے میں لیے ہوئے تھی اسکے الفاظوں پہ اسکی ہچکیاں ہاوی تھی.....
""بابا! جب سے آپ گے ہو نا کسی نے میرے سر پہ ہاتھ رکھ کر یہ نہیں کہا بیٹا کچھ چاہیے تو شام کو لیتے آوں گا،
بابا! اماں بیمار رہتی ہیں میں ان سے کیا مانگوں بیٹیوں کی آس تو باپ کے ساتھ ہوتی ہے ناں،
بابا! اب میں گھر پر بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی،
بابا! آپ اکثر کہا کرتے تھے نا تم بڑی ہو گئی ہو بے فکری نہ رہا کرو کہیں آنے جانے کے وقت کسی کو ساتھ لے جایا کرو،
دیکھیں نا بابا! اب میں اپنے آنگن میں بھی اکیلی نہیں جاتی،
بابا! جب غیر مرد مجھ کو نظروں سے زخمی کرتے ہیں نا، تو مجھے آپکا پردہ بہت یاد آتا ہے،
دیکھیں نا بابا آپکی شہزادی کا جوتا 3 دن سے ٹوٹ گیا ہے،
بابا! آپکو پتا ہے نا مجھ سے ننگے پاوں نہیں چلا جاتا،
بابا! آپ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گے؟
بابا! آپکو پتا ہے اب میں نوکری کرتی ہوں، میرا مینجر بار بار مجھے دفتر بلاتا ہے اور کاغذات، پینسل کے بہانے میرے ہاتھوں کو چھوتا ہے، اگر میں کچھ کہتی ہوں تو اس کے بعد وہ کام بھی مجھ سے کرواتا ہے جوکل کا ہوتا ہے،
بابا! مجھے نوکری نہیں کرنی، مجھے ان حریص لوگوں کے سامنے اپنی غیرت کو پامال نہیں کرنا،
آپ اللہ پاک جی کے پاس ہیں نا، ان سے کہیں کہ میری بیٹی اکیلی ہے
وہ مردوں کی ہوس بھری نظروں سے زخمی ہوتی ہے
وہ انکی زبردستیوں سے ختم ہو رہی ہے
بابا! مجھے آپکا پردہ محفوظ رکھتا تھا،
اب میرا پردہ چھن چکا ہے اب میں کسی کی نظروں سے محفوظ نہیں رہتی""""
....
ایک بیٹی اپنے بابا سے معاشرے کی شکایت کر رہی تھی....
"""بابا یہ دنیا اچھی نہیں ہے...."""🙏
میں آپ سب سے🙏 ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں....خدا کے لیے کسی کی ماں.بہن کو بری نظر سے نہ دیکھا کریں... کیونکہ پتا نہیں ایسی کونسی اور کتنی بڑی پریشانی کی وجہ سے وہ اپنے گھر سے کمانے کے لیے نکلتی ہیں؟.....
خدا کے واسطے ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا کریں🙏😓
https://www.facebook.com/kashif.subhani?mibextid=ZbWKwL
باہر نکال روح کو زندان خاک سے
پرزے اُڑا وجود کے تربت پر رقص کر
زندگی کاٹنے کو نکلے تھے
زندگی کاٹ کے کھا گئی ہم کو
انا للہ و انا الیہ راجعون
حافظ امتیاز اشرف ، حافظ عظیم اسلم باہو آٹوز والے دادا جان انتقال فرما گئے ہیں نمازِ جنازہ بعد از مغرب بوڑھ والے قبرستان میں ادا کی جائے گی
ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
’’بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں‘‘۔
اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے
بابا جی بولے ،،
سارے کھیل اللّہ خود کھیلتا ہے ۔ وہ کبھی کبھی اتنا بے نیاز ہو جاتا ہے کہ بندہ لاکھ کوشش کرے ،تلاوت ،نماز، محفل ِذکرو اذکار ، دروُدو وظیفہ۔لیکن وہ قریب ہی نہیں آتا اور جب اُس کا اپنا مَن کرتا ہےتو وضو بھی شرط نہیں ، جگہ اور وقت کی بھی قید نہیں ۔۔وہ بندے کے اندر ایسے سما جاتا ہے جیسے دودھ میں سفیدی اور پھول میں خوشبو۔۔ کبھی کبھی تو کئی مہینے گزر جاتے ہیں اور یہ کیفیت نہیں بنتی اور بننے پہ آئے تو لمحوں میں بن جاتی ہے
10/10/2022
کوئی حُسنِ عمل پاس میرے نہیں🥺❤️
پھنس نہ جاؤں قیامت میں مولا کہیں🥺❤️
اے شفیعِ اُمم، لاج رکھنا تم ہی🥺❤️
تم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام🥺❤️
سوال : کیا میلاد منانا بدعت ہے؟؟
جواب : پہلی بات کہ شریعتِ مطہرہ کا یہ اصول یاد رکھ لیں کہ کسی بھی کام کے ناجائز ہونے کا دارومدار اس بات پر نہیں کہ وه کام حضورِ اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہٖ وسلم یا صحابۂ کرام علیھمُ الرِّضوان نے نہیں کیا تو ناجائز ہو گا بلکہ دارومدار اس بات پر ہے کہ اس کام سے اللّٰه عزوجل اور اس کے محبوب صلی اللّٰه علیه وآلهٖ وسلم نے منع فرمایا ہے یا نہیں
منکرینِ میلاد اس حدیثِ پاک کا مفہوم سمجھے بغیر اسے عام مسلمانوں پر فِٹ کرتے ہیں اور مسلمانوں پر جہنمی اور بدعتی ہونے کے فتوے دن رات جھاڑتے ہیں
پیارے حبیب صلی اللّٰهُ عَلَيهِ وسلَّم نے ارشاد فرمایا
وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ وَكُلُّ ضَلَالَةٍ فِي النَّارِ
(سنن النسائی : 1579)
اور ہر بدعت(دین میں نیا کام) گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جائے گی
اس حدیث پاک کے تحت منکرین کے نزدیک میلاد منانا دین میں نیا کام ہے اور گمراہی ہے اور یہ عمل معاذ اللّٰه جہنم میں لے جانے والا ہے
اور اسی طرح حدیث پاک کی غلط تشریح کر کے گمراہی پھیلاتے ہیں
دوسری حدیث میں ہے کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص اسلام میں اچھا طریقہ جاری کرے پھر لوگ اس کے بعد اس کام پر عمل کریں تواس کو اتنا ثواب ہو گا جتنا سب عمل کرنے والوں کو ہو گا اور عمل کرنے والوں کے ثواب میں کچھ کمی نہ ہوگی اور جو اسلام میں بُرا طریقہ جاری کرے اور لوگ اس کے بعد اس پر عمل کریں تو تمام عمل کرنے والوں کے برابر گناہ اس پر لکھا جائے گا اور عمل کرنے والوں کا گناہ کچھ کم نہ ہوگا۔
صحیح مسلم ، كتاب العلم ، باب : من سن سنة حسنة او سيئة ومن دعا الى هدى او ضلالة ، حدیث : 6975
منکرین کو یا تو یہ حدیث پتا نہیں ہوتی ، اگر پتا ہوتی ہے تو اسکو عوام سے چھپاتے ہیں۔ اور ان کے نام نہاد علماء اس حدیث کی الٹی سیدھی تاویلیں کر کے عوام کو بےوقوف بناتے ہیں۔
اس حدیث کی سند حسن ہے، لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [صحيح مسلم 1017]، [صحيح ابن حبان 3308]، [مسند الحميدي 825] و [صحيح ابن خزيمه 2477]
بدعت کی غلط تعریف :
بدعت کی یہ تعریف بیان کرنا کہ دین میں ہر نیا کام گمراہی ہے تو پھر اس تعریف کے مطابق جو کام دین میں اکثر رائج ہیں وه سارے ہی ناجائز و حرام ہوں گے حالانکہ ایسی بات شریعت میں نہیں ہے دراصل محدثین اور فقہاء کے نزدیک بدعت کی دو اقسام ہیں
1،بدعت حسنہ
2 بدعت سیئہ
بدعت حسنہ سے مراد ہر وه نیا کام جو دین میں رائج ہو اور اس کے لئے شریعت میں کوئی ممانعت نہ آئی ہو اور نہ ہی اس سے دین میں بگاڑ پیدا ہو
بدعت سیئہ سے مراد ہر وه نیا کام جو دین میں رائج ہو مگر شریعت نے اس سے منع کیا ہو اور اس کے کرنے سے دین میں بھگاڑ پیدا ہو
اور اگر بلفرض منکرینِ میلاد کا یہی باطل اصول صحیح مان لیا جائے تو پھر آج بہت سارے ایسے کام دین میں رائج ہیں کہ جن کے کرنے کا حکم نہ تو حضورِ اکرم صلی اللّٰه علیه و آله وسلم نے فرمایا اور نہ ہی صحابہ کرام علیھمُ الرِّضوان نے فرمایا اور ہی تابعین اور تبع تابعین سے ایسا کچھ ثابت ہے جیسا کہ
1 جیسے پکی مسجدیں بنانا
2 مسجد میں بلب لگانا
3 پنکھے لگانا
4 مسجد کی دیواروں پر آیات لکھنا
5 مسجد کا مینار اور محراب بنانا
6 مسجدوں میں اوقات نماز کے چاڑٹس لگانا
7 مسجد میں اذان دینے کے اور جماعت کروانے کے لیے سپیکر کا استعمال
8 نمازوں کے لیے اذان کے اوقات اور جماعت کے اوقات کی فکسنگ
9 اذان اور اقامت کے درمیان وقت کا مخصوص وقفہ
10 قرآن مجید کی موجودہ کتابی صورت
11 قرآنِ پاک پر لگائے جانے والے اعراب
12 مکی اور مدنی سورتوں کی تقسیم
13 ہر سورت کا نام
14 ہر سورت میں آیات کی تعداد کا لکھا ہونا
16 آیات کی نمبرنگ 1 2 3
15 ہر سورت کتنے رکوعات پر مشتمل ہے؟
16 قرآن مجید کی تیس سپاروں کی تقسیم
17 ہر سپارے کا نام
18 ہر سپارے کی پھر مزید چار حصوں میں تقسیم
19 احادیثِ مبارکہ کی کتابوں کو دی گئی کتابی شکل جیسے (بخاری و مسلم شریف اور دیگر کتب احادیث)
20 منکرین کے مدرسوں میں پڑھائی جانے والی صرف، نحو، اصول اور عقائد کی کتابیں
21 پھر ان کتابوں کی کلاس کے لیے اوقات کی فکسنگ
20 فلاں اسلامی کتاب فلاں سال پڑھائی جائے گی فلاں کتاب فلاں سال
21 درس نظامی کی سالوں میں تقسیم
22 موجودہ سہولیات کے ساتھ کیا جانے والا حج و عمرہ
23 خانہ کعبہ پر لاکھوں روپے کا غلاف چڑھانا
24 غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لیے خاص دن اور وقت کا تعین
25 غلافِ کعبہ کی سال بھر تیاری
26 غلاف کعبہ پر قرآنی آیات کا سونے سے لکھنا
اب منکرینِ میلاد اپنے اصول کے مطابق بتا دیں کہ کیا یہ کام بھی ناجائز و بدعت ہیں؟
🔸چوتھی بات اگر ميلاد منانا ناجائز و بدعت ہے تو یہ کام جو منکرینِ میلاد خود بڑے زور و شور سے کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر
27 سیرتِ نبوی کانفرنس کی تاریخ اور وقت فکس کرنا اور جلسے کرنا ( خيال رہے میلاد النبی صلی اللّٰهُ عَلَيهِ وسلَّم سیرت النبی ہی کا حصہ ہے سیرت النبی صلی اللّٰهُ عَلَيهِ وسلَّم پر لکھی گئی تقریبا ہر کتاب میں میلاد النبی صلی اللّٰهُ عَلَيهِ وسلَّم کا تذکرہ موجود ہے اور ولادت سے قبل اور بعد کے واقعات و حالات موجود ہیں)
28 ختم بخاری کی تقریب کا انعقاد
29 سالانہ یومِ صحابه و اہل بیت کانفرنس کی تاریخ اور وقت فکس کر کے انعقاد کرنا
30 دفاع صحابہ ریلی کا انعقاد اس کا وقت ریلی موٹر سائیکل پر ہوگی یا کاروں اور اس میں اٹھائے ہوئے مخصوص قسم کے جھنڈے اور اس میں لگائے جانے والے مخصوص نعرے
31 حُسنِ قرات کانفرنسز کا پہلے پوسٹر چھپوا کر اشاعت کر کے بعد میں انعقاد
32 اہلِ حدیث کانفرنس
33 سالانہ رائیونڈ کا اجتماع کا انعقاد اس کی تاریخ اور وقت،
اس کے مخصوص ایام
یہ کب تک چلے گا کتنے دن پر مشتمل ہو گا
ان کانفرنسوں ، سالانہ جلسے جلسوں، ریلیوں اور اجتماعات وغیرہ کے منعقد کرنے کا حکم نہ تو حضورِ اکرم صلی اللّٰه عليه وسلم وآله وسلم نے فرمایا اور نہ ہی صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان نے فرمایا نہ تابعین اور نہ ہی تبع تابعین نے تو منکرینِ میلاد کے اصول کے مطابق کیا یہ کام ناجائز و بدعت نہیں ہیں ؟
برا ماننے کی ضرورت نہیں ، بات غور و فکر کی ہے ، مفسد لوگوں کو خود نہیں پتا کہ انکے بڑے اکابر انگریزوں کے ایجنٹ تھے ، کہ جنہوں نے 1400 سال سے رائج اہل سنت کے عقید وں کو اپنے نام نہاد شرک بدعت کے فارمولوں سے نشانہ بنایا ،فتنہ فساد پھیلایا اور امت کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ۔ یہی انگریزوں کی سازش تھی جو کہ انکے ایجنٹس آج تک کر رہے ہیں ۔ یہ لوگ خود کو اہل سنت کہتے ہیں حالانکہ انکا اہل سنت اور اسکا 1400 سال سے رائج عقائد سے کوئی تعلق نہیں ۔ یہ گمراہ اور ایجنٹ ہیں ۔
(1)جشن سعودیہ منایا جاتا ہے ہر سال تاریخ مقرر کر کے ، جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں
2۔ ہر سال تاریخ مقرر کر کے غسل خانہ کعبہ ہوتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں
3۔ ہر سال تاریخ مقرر کر کے غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں
4۔ غلاف کعبہ پر آیت لکھی جاتی ہے جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں
5۔ مکہ مکرمہ مدینہ منورہ میں تہجد کی اذان ہوتی ہے جس کا ثبوت قرآن و حدیث میں نہیں
6۔ ۔مدارس میں ہر سال تاریخ مقرر کر کے ختم بخاری ہوتا ہے جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں
7۔ تاریخ مقرر کر کے محافل سجائی جاتی ہے جلسہ عام ہوتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں
8۔ ہر سال تاریخ مقرر کر کے تبلیغی اجتماع ہوتا ہے چلّے لگائے جاتے ہیں جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں
9۔ ہر سال تاریخ مقرر کر کے صحابہ کرام علیہم الرضوان کے وصال کے ایام منائے جاتے ہیں جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں
10۔ تاریخ مقرر کر کے جشن دیوبند و جشن اہل حدیث منایا جاتا ہے جس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں
دیوبندی وہابی اہل حد یثوں کے یہ سب کام کام نہ نبی پاک ﷺ نے کئے نہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہما نے کئے۔ نہ قرآن و حدیث مین اسکا ذکر ہے۔ تو پہلے وہ اپنے ان کاموں کو ثابت کریں ۔
11۔ ذکر میلادِ مصطفیٰ صلی الله عليه وسلم منانے کا کسی صحابی ائمہ محدث و بزرگان دین نے منع کیا ہو اس کا بھی قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت نہیں ۔
لیکن جیسے ہی میلادالنبی صلی الله عليه وسلم منانے کی بات آ جائے سارے نام و نہاد مفتی دین کے ٹھیکیدار کھڑے ہو جاتے ہیں اور شرک و بدعت کا شور اپنانا شروع کر دیتے ہیں ۔ جب کہ انہیں خود شرک و بدعت کی تعریف نہیں معلوم ۔
06/10/2022
لوگ تاج محل کو محبت کی علامت قرار دیتے ہیں مگر یقین کریں کہ #عثمانی دور میں مسجد #نبویﷺ کی تعمیر تعمیرات کی دنیا میں محبت اور عقیدت کی معراج ھے
ذرا پڑھیے اور اپنے دلوں کو عشق سے منور کریں۔
ترکوں نے جب مسجد نبوی کی تعمیر کاارادہ کیا تو انہوں نے اپنی وسیع عریض ریاست میں اعلان کیا کہ انھیں عمارت
سازی سے متعلق فنون کے ماہرین درکار ھیں، اعلان کرنے کی دیر تھی کہ ھر علم کے مانے ھوۓ لوگوں نے اپنی خدمات پیش کیں،
سلطان کے حکم سے استنبول کے باہر ایک شہر بسایا گیا جس میں اطراف عالم سے آنے والے ان ماہرین کو الگ الگ محلوں میں بسایا گیا اس کے بعد عقیدت اور حیرت کا ایسا باب شروع ھوا جس کی نظیر مشکل ھے.
خلیفۂ وقت جو دنیا کا سب سے بڑا فرمانروا تھا شہر میں آیا اور ھر شعبے کے ماہر کو تاکید کی کہ اپنے ذھین ترین بچے کو اپنا فن اس طرح سکھاۓ کہ اسے یکتا و بیمثال کر دے اس اثنا میں ترک حکومت اس بچے کو حافظ قرآن اور شہسوار بناۓ گی
دنیا کی تاریخ کا یہ عجیب و غریب منصوبہ کئی سال جاری رھا 25 سال بعد نوجوانوں کی ایسی جماعت تیار ہوئی جو نہ صرف اپنے شعبے میں یکتاۓ روزگار تھے بلکہ ہر شخص حافظ قرآن اور باعمل مسلمان بھی تھا یہ لگ بھگ 500 لوگ تھے اسی دوران ترکوں نے پتھروں کی نئی کانیں دریافت کیں، جنگلوں سے لکڑیاں کٹوایٔیں، تختے حاصل کئے گئے اور شیشے کا سامان بہم پہنچایا گیا،
یہ سارا سامان کے شہر پہنچایا گیا تو ادب کا یہ عالم تھا کہ اسے رکھنے کے لیۓ مدینہ سے دور ایک بستی بسائی گیٔ تا کہ شور سے مدینہ کا ماحول خراب نہ ھو،
#نبیﷺ کے ادب کی وجہ سے اگر کی پتھر میں ترمیم کی ضرورت پڑتی تو اسے واپس اسی بستی بھیجا جاتا ماھرین کو حکم تھا کہ ھر شخص کام کے دوران #باوضو رھے اور درود شریف اور تلاوت قرآن میں مشغول رھے ھجرہ مبارک کی جالیوں کو کپڑے سے لپیٹ دیا گیا کہ گرد غبار اندر روضہ پاک میں نہ جاۓ ستون لگاۓ گئے کہ ریاض الجنت اور روضہ پاک پر مٹی نہ گرے یہ کام #پندرہ سال تک چلتا رھا اور تاریخ عالم گواہ ھے ایسی محبت ایسی عقیدت سے کوئی تعمیر نہ کبھی پہلے ہوئی اور نہ کبھی بعد میں ھو گی.💞🌹🍀
ہم کو آتی ہی نہیں زخموں کی نمائش کرنا خود ہی روتے ہیں تڑپتے ہیں سو جاتے ہیں ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Shabistan Cinema Road Sheikhupura
Sheikhupura
39350