Govt Primary School Shanai Bala

Govt Primary School Shanai Bala Education ✅️

پاکستان کو کبھی بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے نہیں دیا جائے گا تاکہ وہ اشرافیہ کے تسلط اور سامراج کی بلیک میلنگ سے آزاد نہ ...
16/05/2026

پاکستان کو کبھی بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے نہیں دیا جائے گا تاکہ وہ اشرافیہ کے تسلط اور سامراج کی بلیک میلنگ سے آزاد نہ ہوسکے!۔۔۔
ان قطاروں سے نکلیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو تعلیم دلوائیں، تا کہ وہ عزت اور وقار کی زندگی جی سکیں۔ گداگری (مانگنے والے) پر رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے۔ کل قیامت کو کیا منہ دکھائیں گے۔ غربت سے نکلنے کا واحد راستہ تعلیم ہے، والدین خود پر اور بچوں پر اس معاملے میں سختی کریں ۔ شکریہ

نظم: پہلا استادوہ ننھے قدم، وہ لرزتی صدا، وہ ڈرتی نگاہ،پرائمری کے صحن میں اک دنیا تھی بے پناہ۔ کبھی بھوک کے مارے آنکھوں ...
05/05/2026

نظم: پہلا استاد

وہ ننھے قدم، وہ لرزتی صدا، وہ ڈرتی نگاہ،
پرائمری کے صحن میں اک دنیا تھی بے پناہ۔

کبھی بھوک کے مارے آنکھوں میں پانی بھر آتا،
کبھی دردِ تن سے بچہ چپکے چپکے رُلاتا۔

کبھی ٹھوکر کھا کے گرنا، کبھی سہم کے رہ جانا،
کبھی ہنسنا کھلکھلا کر، کبھی آنسو بہانا۔

اسی ہنگامِ کم سنی میں ایک سایہ ساتھ ہوتا تھا،
جو ماں بن کر ہر اک دکھ میں سینے سے لگاتا تھا۔

وہ انگلی تھام کر جس نے حروفِ جاں سکھائے تھے،
اندھیروں میں امیدوں کے دیے بھی تو جلائے تھے۔

خطا ہوتی تو ڈانٹ میں بھی شفقت جھلک جاتی،
غم آتا تو اس کی گود میں دنیا سمٹ جاتی۔

مگر اب وہی بچے جب جوانی کی دہلیز پہ ہیں،
احساسات کے موسم ہیں، جذبات کے رنگین لمحے ہیں۔

عقل اب پختہ ہو چکی، سوچ میں گہرائی ہے،
زندگی کی راہوں میں خود اپنی رہنمائی ہے۔

مگر کتنے افسوس کی بات ہے، یہ کیسی نادانی ہے،
کہ دل کے آئینے سے وہ پہلی تصویر ہی پرانی ہے۔

نہ وہ چہرہ یاد آیا، نہ وہ ممتا کا احساس،
جس نے تھامے رکھا تھا ہر دکھ میں ان کا سانس۔

وہی پہلا معلم جو حقیقت میں ماں تھا ان کا،
اب قصوں میں بھی باقی نہیں نام و نشاں اس کا۔

اے وقت! ذرا ٹھہر، انہیں پھر وہ سبق یاد دلا،
کہ جس نے سنبھالا تھا، وہی اصل تھا ان کا والد نما۔

01 دسمبر 2023 ❤️

Free Distribution of Books among students, on the very first of commencement of Classes.2 March 2026
15/03/2026

Free Distribution of Books among students, on the very first of commencement of Classes.
2 March 2026

Some Glimses from today's Annual Result Day 2025. ❤️گورنمنٹ پرائمری سکول شنئی بالا کا رزلٹ اس سال بھی سو فیصد رہا۔ پاس ہ...
22/12/2025

Some Glimses from today's Annual Result Day 2025. ❤️
گورنمنٹ پرائمری سکول شنئی بالا کا رزلٹ اس سال بھی سو فیصد رہا۔ پاس ہونے والے بچوں کے والدین اور اہل علاقہ کو مبارکباد۔ اس موقع پر کمیونٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ اور اساتذہ کی خدمات کو سراہا۔ اساتذہ نے بچوں میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ بے شک غربت اور جہالت کا مقابلہ تعلیم سے ہی ممکن ۔ اللہ پاک سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

18/08/2025

بادل پھٹنے اور سیلابی خطرات کے پیش نظر جی پی ایس شنئی بالا 19 اگست سے 25 اگست تک بند رہے گا۔

آج سے 31 جولائی 2025 تک گرمی کی چھٹیاں ہو گئی ہیں۔ یکم اگست 2025 کو سکول کی حاضری ہو گی۔ والدین بچوں کو چھٹیوں کا کام لا...
30/06/2025

آج سے 31 جولائی 2025 تک گرمی کی چھٹیاں ہو گئی ہیں۔ یکم اگست 2025 کو سکول کی حاضری ہو گی۔ والدین بچوں کو چھٹیوں کا کام لازمی کروائیں۔

04/05/2025

کوئی صحرا میں پیاسا ہے
کوئی مچھلی سا تڑپتا ہے
کوئی مفلس ہے
کوئی دولت میں مست ہے
عجب دنیا ہے یہ عجب دنیا...
PSHT Iftikhar Ahmed Sb and Asad Zohaib Sb giving some rest to Labours on 1-May 2025. A is a only profession who feels the everyone's pain.

Free Books distribution 📚 2025.
29/03/2025

Free Books distribution 📚
2025.

ان سے ملئے یہ ہیں حارث علی کلاس دوئم میں اول پوزیشن لینے والے نہایت ذہین طالب علم۔ حقیقت یہ ہے کہ حارث علی سکول کے پہلے ...
28/03/2025

ان سے ملئے یہ ہیں حارث علی کلاس دوئم میں اول پوزیشن لینے والے نہایت ذہین طالب علم۔ حقیقت یہ ہے کہ حارث علی سکول کے پہلے طالب علم ہیں جو کلاس دوئم سے اردو اور انگریزی دونوں کی ریڈنگ کر سکتے ہیں ۔ حارث علی کا پسندیدہ مضمون ریاضی ہے، جس میں وہ ہر طرح کے سوالات حل کر سکتے ہیں۔ حارث علی میں ایک اور منفرد بات یہ ہے کہ یہ کھڑے کھڑے انسان کا سکیچ بنا لیتے ہیں۔ گورنمنٹ پرائمری سکول شنئ بالا کا جب 1954 میں اجراء ہوا تو حارث علی کے دادا ابو اس سکول کے پہلے طالب علم کے طور پر داخل ہوئے۔ اللہ پاک حارث علی کو تعلیم مکمل کرنے، اور ملک وقوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ ❤️

گورنمنٹ پرائمری سکول شنئ بالا کے اساتذہ کی انتھک محنت سے الحمدللہ سیشن 2024-2025 کامیابی کیساتھ مکمل ہوا۔ تمام اساتذہ او...
28/03/2025

گورنمنٹ پرائمری سکول شنئ بالا کے اساتذہ کی انتھک محنت سے الحمدللہ سیشن 2024-2025 کامیابی کیساتھ مکمل ہوا۔ تمام اساتذہ اور والدین کو مبارک۔ اس موقع پر پریذیڈنٹ Young Explorer Society عزیرنواز صاحب نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اور سکول کے لئے ائندہ نئی ایکاڈیمک پالیسی کا علان کیا۔ انشاءاللہ آئندہ سال بچوں کی تعلیمی سال میں مزید صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے نئے پروگرامز کا بھی اعلان کیا۔ ہم ان کے ان اقدامات کے شکر گذار ہیں۔ ❤️
مورخہ 28 مارچ 2025
27 رمضان المبارک

Annual Result 2025 announced ...
28/03/2025

Annual Result 2025 announced ...

Address

On M-15 Between Bedadi Interchange And Butt Karahi
Shanai Bala
POSTOFFICEDHODIAL21130

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 14:00
Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 14:00

Telephone

+923319110928

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Primary School Shanai Bala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt Primary School Shanai Bala:

Shortcuts

Share

Category