Al-Beruni School Basra Jala

Call Directions Contact the school

Al-Beruni School Basra Jala یہ پیج البیرونی اسکول بصراجالا کی تعلیمی,تربیتی اور ہم

۔ بچوں کی حوصلہ افزائی، ان کے اچھے کام کو appreciate کرنا اور ان کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھنا بہت مثبت نتائج دیتا ہے۔
22/09/2026

۔ بچوں کی حوصلہ افزائی، ان کے اچھے کام کو appreciate کرنا اور ان کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھنا بہت مثبت نتائج دیتا ہے۔

21/09/2026

چھوٹی عمر، بڑا اعتماد ۔۔✨✨
نرسری کلاس کا ننھا شاگرد
موسیٰ اویس ۔۔۔۔۔🩷🩷

20/09/2026

🌸 سیرتِ طیبہ ﷺ — ہماری رہنمائی کا روشن راستہ 🌸

میں بچوں نے ایک خوبصورت اور معلوماتی سرگرمی کے ذریعے رسولِ اکرم حضرت محمد ﷺ کی پسندیدہ اشیاء کے بارے میں سیکھا۔
پسندیدہ پھل، رنگ، لباس، سبزی، سواری اور دیگر پسندیدہ چیزوں کے ذریعے بچوں میں محبتِ رسول ﷺ اور سیرتِ طیبہ سے شغف پیدا کرنے کی خوبصورت کوشش کی گئی۔
علم بھی، محبت بھی، اور سنتِ رسول ﷺ سے وابستگی بھی۔

ہمارا عزم ہے یہ بچے کل کے باوقار ، باکردار اور کامیاب انسان بنیں ✨ آج کا روشن بچہ کل کا روشن مستقبل 🌸🌸
19/09/2026

ہمارا عزم ہے یہ بچے کل کے باوقار ، باکردار اور کامیاب انسان بنیں ✨
آج کا روشن بچہ کل کا روشن مستقبل 🌸🌸

18/09/2026

Little minds learn best
When learning is filled with fun🌸✨

11/09/2026

بچے کو سنیں، اس سے پہلے کہ کوئی اور سننے لگے

تحریر: ثقلین عباس اعوان صاحب

بچوں کی تربیت صرف یہ نہیں کہ انہیں اچھے برے کی پہچان کروائی جائے بلکہ تربیت کا ایک اہم حصہ یہ بھی ہے کہ بچے کے لیے والدین ایسے بن جائیں جن کے پاس وہ اپنی ہر بات لے کر آ سکے۔
بچہ جب کوئی بات بتانے آئے تو ضروری نہیں کہ وہ ہمیشہ کسی بڑے مسئلے کے ساتھ آئے۔ کبھی وہ اسکول کی کوئی معمولی بات بتائے گا، کبھی کسی دوست کے رویے کی شکایت کرے گا، کبھی اپنی کسی خواہش کا اظہار کرے گا اور کبھی کوئی ایسی بات کرے گا جو ہمیں غیر ضروری یا معمولی محسوس ہوگی
لیکن یاد رکھیے! جو بات بچے کے لیے اہم ہے، اسے ہمارے لیے بھی اہم ہونا چاہیے۔
اکثر ہم بچوں کی بات سننے کے بجائے فوراً فیصلہ سنا دیتے ہیں:
"تمہیں یہ بات اتنی بڑی کیوں لگ رہی ہے؟"
"تم نے خود ہی تو یہ مسئلہ پیدا کیا ہے۔"
"بس خاموش ہو جاؤ، ہمیں سب پتا ہے۔"
"ابھی تم چھوٹے ہو، تمہیں کیا معلوم؟"

ایسے جملے شاید اس وقت ہمیں مسئلہ ختم کرنے میں مدد دیں، لیکن آہستہ آہستہ بچے کے دل میں یہ احساس پیدا کر دیتے ہیں کہ "میرے والدین میری بات نہیں سمجھتے۔"
پھر ایک وقت آتا ہے جب بچہ گھر میں موجود ہوتے ہوئے بھی اپنی بات گھر والوں سے نہیں کرتا
اور یہی وہ مرحلہ ہے جہاں ہمیں رک کر سوچنا چاہیے کہ
اگر ہمارا بچہ اپنی خوشی، پریشانی، خوف، ناکامی، غلطی یا الجھن لے کر ہمارے پاس نہیں آئے گا تو آخر وہ کہاں جائے گا؟
بچے کو صرف یہ یقین نہیں چاہیے کہ "میرے والدین مجھے بہت چاہتے ہیں"، اسے یہ یقین بھی چاہیے کہ:
"میرے والدین مجھے سنیں گے۔"
"میری بات کا مذاق نہیں اڑائیں گے۔"
"میری غلطی پر مجھے ذلیل نہیں کریں گے۔"
"میں مشکل میں ہوں تو وہ پہلے مجھے سمجھیں گے، پھر میری اصلاح کریں گے۔"
والدین کا مقصد یہ نہیں ہونا چاہیے کہ بچہ کبھی غلطی نہ کرے بلکہ مقصد یہ ہونا چاہیے کہ غلطی کے بعد بھی بچہ اپنے والدین سے دور نہ ہو۔
جب بچہ کسی غلطی کا اعتراف کرے تو ہر بار غصہ، طعنہ اور ڈانٹ اس کے دل میں خوف پیدا کر سکتی ہے۔ اس کے برعکس اگر ہم پہلے اس کی بات سنیں، اس کے احساسات سمجھیں، پھر محبت اور حکمت کے ساتھ اصلاح کریں تو بچہ سیکھتا ہے کہ غلطی چھپانی نہیں، درست کرنی ہوتی ہے۔
یہی تعلق بچے کو بہت سے غلط راستوں سے بچاتا ہے۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ والدین بچوں کی ہر بات مان لیں یا ہر غلطی کو نظر انداز کر دیں۔ سننا اور مان لینا دو الگ چیزیں ہیں۔
آپ بچے کی بات پوری توجہ سے سن سکتے ہیں اور پھر بھی اسے بتا سکتے ہیں کہ اس کا فیصلہ درست نہیں تھا۔
آپ کہہ سکتے ہیں:
"میں تمہاری بات سمجھ رہا ہوں، لیکن اس معاملے میں تمہارا یہ قدم درست نہیں تھا۔ آؤ مل کر سوچتے ہیں کہ اسے بہتر کیسے کیا جا سکتا ہے۔"
یہ انداز بچے کو صرف ایک مسئلے سے نہیں نکالتا بلکہ اسے زندگی بھر کے لیے ایک اہم سبق دیتا ہے:
مسئلہ آئے تو بھاگنا نہیں، بات کرنی ہے
غلطی ہو تو چھپانی نہیں، اصلاح کرنی ہے
اور مشکل ہو تو غلط لوگوں کے بجائے اپنے لوگوں سے مدد لینی ہے۔
محترم والدین!
بچے کے ساتھ ایسا تعلق بنائیں کہ
جب دنیا اسے الجھائے تو وہ آپ کی طرف دیکھے،
جب کوئی اسے غلط مشورہ دے تو وہ آپ سے پوچھے،
جب وہ ناکام ہو تو آپ کے پاس آئے،
اور جب اس سے کوئی غلطی ہو جائے تو اسے سب سے پہلے اپنے گھر کی یاد آئے۔
کیونکہ بچے کو محفوظ رکھنے کے لیے صرف گھر کی چار دیواری کافی نہیں، اسے گھر میں ایک محفوظ تعلق بھی چاہیے۔
آج جب آپ کا بچہ آپ سے کوئی بات کرنا چاہے تو موبائل ایک طرف رکھ دیجیے، مصروفیت روک دیجیے، اس کی آنکھوں میں دیکھیے اور پوری توجہ سے سنیے۔
ممکن ہے وہ صرف اپنی بات نہ بتا رہا ہو بلکہ
وہ آپ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کر رہا ہو۔
اور یاد رکھیے:
جو بچہ گھر میں سنا جاتا ہے، وہ باہر ہر آواز کے پیچھے نہیں جاتا۔
جو بچہ گھر میں سمجھا جاتا ہے، وہ غلط لوگوں سے سمجھ بوجھ حاصل نہیں کرتا
اور جس بچے کو گھر میں اعتماد ملتا ہے، وہ زندگی کے بہت سے فتنوں کا مقابلہ بہت زیادہ مضبوطی سے کر سکتا ہے۔

11/09/2026

رشتوں کے بہت خوبصورت رنگ ہوتے ہیں ۔ اس میں سے ایک خوبصورت رنگ استاد اور شاگرد کا ہوتا ہے ۔
آج ہم نے بھی محسوس کیے یہ گہرے رنگ💞
خدا یہ عطائیں رکھیں ہمیشہ سنگ❤️
آمین💕

09/09/2026

آج کا روشن بچہ ، کل کا روشن مستقبل !!🌟🌟

وطن عظیم ہے ،عظیم تر بنائیں گے ہم ان شاء اللہ
06/09/2026

وطن عظیم ہے ،عظیم تر بنائیں گے ہم ان شاء اللہ

Address

Shakargarr

Telephone

+923069294229

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Beruni School Basra Jala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al-Beruni School Basra Jala:

Shortcuts

Share

Category