27/11/2023
*ایامِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی مختصر وضاحت !*
ہمارے معاشرے میں ایامِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے حوالے سے بہت سے عام افراد کے ذہنوں میں چند بنیادی سوال ابھرتے ہیں:
ایامِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا سے کیا مراد ہے؟
ایامِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا سے مراد، رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ و آلہ و سلم کی دختر جناب سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کے طور پر منائے جانے والے ایام ہیں۔
ایامِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا، کون سے دن ہیں؟
ایامِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا سے مراد، 13 جمادی الاول سے لے کر 3 جمادی الثانی تک کے ایام ہیں۔
ایامِ فاطمیہ 20 دن کیوں ہیں؟
واضح رہے کہ حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی تاریخِ شہادت کے حوالے سے دو مختلف بنیادی قول نقل ہوئے ہیں:
رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت کے 75 دن بعد۔
رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت کے 95 دن بعد۔
اکثر شیعہ علماء کے درمیان 75 دن اور 95 دن کا قول زیادہ مشہور اور مقبول ہے۔
چونکہ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت 28 صفرالمظفر ہے! اس بنا پر 75 دن کی روایت کے مطابق "13جمادی الاول" کی تاریخ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی تاریخ قرار پائے گی؛ جب کہ 95 دن کی روایت کے مطابق "3جمادی الثانی" کی تاریخ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت شمار ہو گی۔
جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے حوالے سے 75 دن یا 95 دن کا اختلاف کیوں ہے؟
مخفی نہ رہے کہ 75 دن یا 95 دن کے اختلاف کی متعدد وجوہات میں سے ایک وجہ یہ ہے کہ سابقہ دور میں عربی رسم الخط میں الفاظ پر نقطے نہیں ہوتے تھے؛ لہذا جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے بارے روایت میں *حمسه و سبعون* کے الفاظ نقطوں کے بغیر استعمال ہوئے! جنہیں *خمسة و سبعون* پڑھا جائے تو 75 دن کا معنی ہو گا! اور اگر *خمسة و تسعون* پڑھا جائے تو 95 دن کا معنی ہو گا۔
اسی بنا پر ایران اور عراق کے شیعہ معاشرے میں 13 جمادی الاول سے لے کر 3 جمادی الثانی تک کے ایام کو "ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا" کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اگرچہ 3جمادی الثانی کی تاریخ کو خاص طور پر ایران و عراق سمیت پوری دنیا کے شیعہ اور اہل بیت علیہم السّلام سے عقیدت و محبت رکھنے والے مسلمان، حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کے دن کے طور پر مناتے ہیں۔😭😭😭
*•┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•*
WhatsApp Group Invite