Govt Graduate College Shahkot Nankana Sahib

Govt Graduate College Shahkot Nankana Sahib

Share

A public institution under HED Punjab committed to quality education and student empowerment.

15/06/2026
Photos from Govt Graduate College Shahkot Nankana Sahib's post 22/05/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج شاہکوٹ کے لیے یہ ایک انتہائی فخر اور اعزاز کا لمحہ ہے کہ شعبہ تاریخ کے معزز استاد "ڈاکٹر محمد یوسف مغل" کو "ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ" کی جانب سے "بیسٹ ٹیچر" منتخب کیا گیا۔ اس شاندار کامیابی پر کالج ہذا میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معزز استاد کو اُن کی تعلیمی خدمات، محنت اور طلبہ کی بہترین تربیت پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے مہمانانِ گرامی میں پرنسپل "پروفیسر ارشد محبوب صاحب"، وائس پرنسپل، فیکلٹی ممبران اور دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں، جبکہ "ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہرہ بتول" صاحبہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔

اس موقع پر مقررین نے "ڈاکٹر محمد یوسف مغل" کی تدریسی صلاحیتوں، علمی خدمات اور طلبہ کے لیے اُن کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج شاہکوٹ اپنے قابل اساتذہ پر فخر محسوس کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
Deputy Director Colleges Nankana Sahib Rana Sikandar Hayat DPI Colleges, Punjab, Lahore Directorate of Colleges Lahore Division Higher Education Department-HED Punjab

11/05/2026

Marka E Haq Celebrations

Photos from Govt Graduate College Shahkot Nankana Sahib's post 09/05/2026

آج بروز ہفتہ، 9 مئی 2026ء کو "گورنمنٹ گریجویٹ کالج شاہکوٹ" میں "معرکۂ حق" اور "بنیانٌ مرصوص" کے حوالہ سے جاری ہفتہ بھر کی تقریبات اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔

اس سلسلہ میں طلبہ کے مابین "معرکۂ حق" کے موضوع پر کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔ مزید برآں مضمون نویسی اور تقریری مقابلے بھی منعقد ہوئے، جن میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اسناد پیش کی گئیں۔

آج کی تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔ بعد ازاں کالج کے اساتذہ کرام اور طلبہ نے "معرکۂ حق" کے شہداء اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے واک میں بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ایک خصوصی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں معزز اساتذہ کرام نے خطاب کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کو "معرکۂ حق" میں عظیم کامیابی، دشمن کے غرور کو خاک میں ملانے، اور وطنِ عزیز کا سر فخر سے بلند کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، افواجِ پاکستان کی کامیابی، اور ملک میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ 🇵🇰✨




















Deputy Director Colleges Nankana Sahib Rana Sikandar Hayat DPI Colleges, Punjab, Lahore Directorate of Colleges Lahore Division Govt. Guru Nanak Graduate College Nankana Sahib

09/05/2026

"گورنمنٹ گریجویٹ کالج شاہکوٹ" میں انٹر کلاسز "(F.A / F.Sc)" کے طلبہ و طالبات کے والدین اور سرپرستوں کے لیے "Parent-Teacher Meeting (PTM)" کا انعقاد "11 مئی 2026" بروز پیر، صبح "9:00 بجے تا 12:00 بجے" کیا جا رہا ہے۔

اس اہم اجلاس میں "پری بورڈ رزلٹ" جاری کیے جائیں گے جبکہ آنے والے بورڈ امتحانات کے لیے "رول نمبر سلپس" بھی تقسیم کی جائیں گی۔

والدین کی شرکت طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے، اساتذہ اور والدین کے درمیان مؤثر رابطہ قائم کرنے، اور طلبہ کی کامیابی و رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تمام معزز والدین و سرپرستوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اس میٹنگ میں بروقت شرکت یقینی بنائیں۔

Govt Graduate College Shahkot Nankana Sahib
Together for Student Success" ✨




















Want your school to be the top-listed School/college in Shahkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


New College Road
Shahkot
39630

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 15:00