27/10/2022
*غیر مقلد مؤمن بھائیوں سے آٹھواں سوال*
🔰تیمم کیسے کریں گے؟
◀️کتاب فقہ الرضا ؑ میں لکھا ہے کہ تیمم میں مٹی پر ہاتھ مار کر پورے چہرے پر ٹھوڑی تک پھیرو ۔
◀️جبکہ دیگر روایات ہیں کہ تیمم میں فقط پیشانی کا مسح کرنا ہوتا ہے۔
اب آپ بتائیں کہ کونسی روایات درست ہیں؟آپ کے مطابق تو کتاب فقہ الرضاؑ امام رضا علیہ السلام کی کتاب ہے توپھر؟
ہاں جی اب کسی فقیہ پر بھروسہ ( تقلید) کئے بغیر آپ لوگ کیسے شرعی حکم کو معلوم کریں گے؟کیا آپ کو معلوم ہے کہ راوی کون کون ہیں اور روایت کس طرح کی ہے؟ یا آپ کو معلوم ہے کہ دوسری روایات کونسی ہیں کہ جس میں شائد کچھ وضاحت ہو؟
♻️یاد رہے یہ سارا کچھ آپ نے خود نکالنا ہے اور کسی حدیث کے مفسر ، مترجم، یا کسی فقیہ پر بھروسہ ( تقلید) نہیں کرنا۔😇
🌹ہم مقلدین کو تو کوئی ٹینشن نہیں ، ہم اہل علم ، صاحبان تقویٰ فقھاء پر بھروسہ ( تقلید) کریں گے اور توضیح المسائل میں دیکھ لیں، مسئلہ حل۔
🔰کیونکہ فقھاء ہی وہ ہیں کہ جن کا کام ہی غیر معصوم راویوں کی روایات پر تحقیق کرنا ہے، ان سے بہتر بھلا کون ہو سکتا ہے؟ہم کیوں نیم ملا بن کر اپنے دین کو خطرے میں ڈالیں ۔۔۔ ‼️
🔴❓🔴❓🔴❓🔴
آپ غیر مقلد مؤمن ان جیسےمسائل میں کیا کرتے ہو؟ یا تو دین پر آپ عمل نہیں کرتے یا پھر اپنے جیسے جاھل خطیبوں سےپوچھ لیتے ہیں؟