13/08/2026
آزادی صرف ایک تاریخ یا کیلنڈر کا دن نہیں ہے، اور نہ ہی یہ چند لمحوں کی شور شرابے والی خوشیوں کا نام ہے۔ یہ تو ایک مسلسل جدوجہد، انصاف کی پاسداری اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا نام ہے۔ جس معاشرے میں ناانصافی، جبر اور استحصال پر خاموشی اختیار کر لی جائے اور سچ کی آواز گھٹ گھٹ کر دم توڑ دے، وہاں محض شور مچانے یا باجے بجانے سے آزادی کا حق ادا نہیں ہوتا۔ جشنِ آزادی کے لیے چراغاں اور نعرے بازی کافی نہیں، اس کے لیے اجتماعی بیداری اور غیرتِ حیات کی ضرورت ہوتی ہے، ورنہ یہ محض ایک دھوکا بن کر رہ جاتا ہے۔