Al Deen Ul Khalis

Al Deen Ul Khalis Firqa Parasti k khilaaf AWAAZ...!!!

وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ

وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللّهِ جَمِيعًا وَلاَ تَفَرَّقُواْ وَاذْكُرُواْ نِعْمَتَ اللّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنْهَا... كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو، اور اپنے اوپر اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جب تم (ایک دوسرے کے) دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کردی اور تم اس کی نعمت کے باعث آپس میں بھائی بھائی ہوگئے، اور تم (دوزخ کی) آگ کے گڑھے کے کنارے پر(پہنچ چکے) تھے پھر اس نے تمہیں اس گڑھے سے بچا لیا، یوں ہی اللہ تمہارے لئے اپنی نشانیاں کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم ہدایت پا جاؤ And hold fast, all together, by the rope which Allah (stretches out for you), and be not divided among yourselves; and remember with gratitude Allah's favour on you; for ye were enemies and He joined your hearts in love, so that by His Grace, ye became brethren; and ye were on the brink of the pit of Fire, and He saved you from it. Thus doth Allah make His Signs clear to you: That ye may be guided
پیچ کا مقصد ہرگز کسی مکتب یا گروہ کی دل آزاری کرنا نہیں ہے بلکہ علمی تحقیق پیش کرکے انہیں اس پہلو پر سوچنے کی دعوت دینا ہے جس پر وہ کسی بھی قسم کے تعصب یا مطالعہ کی کمی کی وجہ سے نہیں سوچتے۔

اس پیچ پر کسی صحابیؓ یا اہل بیت(ع) کو گالی دینے والے ان کی توہین کرنے والے یا کسی مکتب کی توہین کرنے والے پر پابندی لگادی جائیگی ۔۔ لہذا ایسا کرنے سے گریز کریں۔ ایک دوسرے کے احترام کے ساتھ ایک دوسرے کے مکتب کو سمجھنے کی کوشش کریں۔۔۔ اللہ تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد قائم کرے۔ یاد رکھیں علمی تحقیق جو ایک دوسرے کے احترام کے ساتھ ہو اتحاد کو فروغ دینے کے لئے ہے تفرقہ بازی کے لئے نہیں۔ہماری بھی یہی کوشش ہوگی کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ اپنی کوشش میں کامیابی کے لئے دعائوں کے طالب۔

28/10/2022
13/10/2022

🕋
کیا آپکو معلوم ہے کہ قرآن مجید میں وہ کون سی آرزوئیں ہیں جن کا تذکرہ ہوا ہے ؟
☀
"يالَيتَني - كنت ترابا"
اے کاش ! میں مٹی ہوتا
)سورۃ نبإِ # 40(
☀
"يالَيتَني - قدمت لحياتي"
اے کاش ! میں نے اپنی )اُخروی( زندگی کے لیے کچھ کیا ہوتا
)سورة الفجر # 24(
☀
"يالَيتَني - لم أوت كتابيه"
اے کاش ! مجھے میرا نامۂ اعمال نہ دیا جاتا
)سورة الحاقة # 25(
☀
"يالَيتَني - لم أتخذ فلاناً خليلا"
اے کاش! میں فلاں کو دوست نہ بناتا
)سورة الفرقان # 28(
☀
"يالَيتَنا - أطعنَا الله وأطعنَا الرَسولاً"
اے کاش ! ہم نے اللہ اور اسکے رسول کی فرمانبرداری کی ہوتی.
)سورة الأحزاب # 66(
☀
"يالَيتَني - اتخذت مَعَ الرَسول سَبيلاً"
اے کاش ! میں رسول کا راستہ اپنا لیتا
)سورة الفرقان # 27(
☀
"يالَيتَني - كنت مَعهم فأفوز فوزاً عظيما"
اے کاش ! میں بھی انکے ساتھ ہوتا تو بہت بڑی کامیابی حاصل کر لیتا
)سورة النساء # 73(
☀
"يا لَيتَني - لم أشرك بِرَبي اَحداً "
اے کاش ! میں نے اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہوتا
)سورة الكهف # 42(
☀
"يا لَيتَنا - نرد ولا نكذب بايات ربنا ونكون مِن المومنين"
اے کاش ! کوئی صورت ایسی ہو کہ ہم دنیا میں پھر واپس بھیجے جائیں اور اپنے رب کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں شامل ہوں۔
)سورة الأنعام # 27(
☀
یہ ہیں وہ آرزوئیں جو موت کے بعد حاصل ہونا ناممکن ہے ، اس لئے زندگی میں ہی اصلاح بہت ضروری ہے!!
🙏🏻

 #منقول
18/05/2020

#منقول

15/05/2020
11/05/2020

زیرنظر ویڈیو میں مدرسہ کی طلبہ کے نماز پڑھنے کا ایک خوبصورت اور دلکش منظرہے
کاش کہ ہمارے سکولوں میں بھی اسی طرح بچوں کے لئے نماز سکھانے اور پڑھانے کا اہتمام کیا جائے۔۔ جس سے نہ صرف بچے اسلامی شعائر سے مانوس ہوں گے بلکہ انکی زندگیوں میں عملی طور پر اسلام شامل ہو گا۔۔
اگر آپ کو یہ منظر دیکھ کر اچھا لگا تو ابھی یہ ویڈیو اپنے بچوں کے سکول انتظامیہ کو بھیجیں اور ان سے مطالبہ کریں کہ وہ بھی آپکے بچوں کے لئے ایسا اہتمام کریں۔۔

17/02/2019

گوگل میپ میں جب آپ اپنی لوکیشن اور منزل سیٹ کر دیتے ھیں تو پھر وہ نیویگیشن شروع کر دیتا ھے، اگر آپ اپنے راستے سے ھٹتے ھیں اور اس کی کمانڈ کو فالو نہیں کرتے، ٹریک تبدیل کر لیتے ھیں اور رائٹ یا لیفٹ اس کی ھدایت کے مطابق نہیں لیتے ،، تو وہ ہرگز گالیاں نہیں دیتا ،، اس کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ فورا اگلا قریب ترین ایگزٹ دکھانا شروع کر دیتا ھے کہ اچھا چلو اب اگلے انٹرچینج سے دائیں یا بائیں لے لینا اور وہ یہ کام بڑے صبر کے ساتھ آپ کی منزل کے سامنے پہنچ جانے تک کرتا رھتا ھے۔

یہی کام ایک مبلغ اور داعی کا ھے ، ایک عالم اور مفتی کا ھے کہ وہ بندے کو اس کی آخری سانس تک بتاتا رھے کہ اس کا قریب ترین ایگزٹ کونسا ھے ۔ اسے کافر ،مرتد ، زندیق ، قرار دینا اس کا کام نہیں۔ اسی کام کے لئے 50 ھزار سال کا دن رکھا گیا ھے۔ (منقول).

23/01/2019

⊙ تم دیوبندی ھو ، کیونکہ تم نے ایک ثقہ بند دیوبندی گھرانے میں جنم لیا۔

⊙ تم بریلوی ھوکیونکہ تم نے آنکھ کھولی تو گھر میں میلاد کی محفل برپا تھی۔

⊙ تم اہل حدیث ھو کیونکہ تم براہ راست کسی لوکل مجتہد کی گود میں پیدا ھوئے تھے۔

⊙ تم شیعہ ھوکیونکہ تم نے آنکھ کھولی تو پنجتن پاک، شہدائے کربلا اور بارہ امام ھی دیکھنے کو میسر تھے۔

پھر ھوا یوں کہ تم میں سے ہر ایک ٹھیک ٹھہرا. باقی تین کافر ھوگئے. حور و غلمان کے کاپی رائٹس آپ کے نام. بہشت بریں کے سب رستوں سب گلیوں پہ آپ کا قبضہ۔

اگر شیعہ, سنی گھرانے میں پیدا کر دیئے جاتے، تو کیا تم سنی نہ ھوتے؟
سنی, اگر شیعہ گھرانے میں آنکھ کھولتے تو کیا تم شیعہ نہ ھوتے؟؟

"ظاہر ھے، باپ کے بدل جانے سے عقیدہ بھی بدل جائے گا"

کیوں.؟

کیونکہ تمہارے عقیدوں کے ٹھیک ھونے کی دلیل اس کے سوا کوئی نہیں کہ تم نے اپنے اجداد کو اس راہ پہ پایا۔

دل پہ ہاتھ رکھ کر بتاؤ! تمہارے شیعہ یا سنی ھونے میں تمہارے فہم و ادراک کا کتنا دخل ھے؟ کیا تمہارا کسی مسلک سے وابستہ ھونا ایک اتفاقی حادثہ نہیں ھے؟

سوچیئے.....آپ اگر اجداد سے ملنے والے عقیدے پہ مطمئن ھیں، تو آپ کا حریف کیوں نہ ھو؟ اجداد تو اسے بھی عزیز ھیں نا جناب؟

دوسری بات.....اجداد سے ملنے والے عقیدے پہ چلنا اگر حریف کا جرم ٹھہرا تو کسی عقیدے سے آپ کی وابستگی میں آپ کا کیا کمال ھوا؟

تو پھربتلائیں....خود کے جنتی ھونے کا یہ یقین کیسا؟ دوسروں کے جہنمی ھونے پہ اصرار کیسا؟ اور پھر یہ قتل عام؟ اور پھر یہ جبر و تشدد؟

سچ یہ ھے کہ ھم اُس خدا کی پوجا کر رھے ھیں جو ھمیں اپنے اجداد سے ملا ھے۔ کبھی اجداد کے گنبد سے دو قدم باھر نکل کر, قرآن کریم اور احادیث نبوی کی روشنی میں اپنا رب ضرور تلاش کیجئے....

27/11/2016

Via official page of Al-Deen-Ul-Khalis

Address

Shah Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Deen Ul Khalis posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al Deen Ul Khalis:

Shortcuts

Share

Category