Jamia imdadul uloom shadan lund

Jamia imdadul uloom shadan lund محض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر دین کی نشر واشاعت اور معاشرہ (سوسائیٹی)کی خدمت کرنا۔ جامعہ امدادالعلوم

29/12/2025

سماعت فرمائیں

قاری محمد ریاض قریشی صاحب کے بیٹے ڈاکٹر حافظ عاقب مرحوم
کے تعزیتی پروگرام میں حضرت ڈاکٹر مفتی سمیع اللہ صاحب کا مدلل و مختصر بیان

حضرت مفتی مختار الدین شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی وفات پوری امت مسلمہ کا عظیم صدمہ ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی دینی علمی خان...
29/12/2025

حضرت مفتی مختار الدین شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی وفات پوری امت مسلمہ کا عظیم صدمہ ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی دینی علمی خانقاہی تصنیفی تمام تر خدمات جلیلہ کو قبول و منظور فرمائے آمین ثم آمین
جامعہ امداد العلوم کے تمام اساتذہ اس موقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور حضرت کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون اعظم اللّٰہ اجرکم واحسن عزائکم وغفرلمیتکم

اللہ تعالیٰ حضرت کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات کو بلند فرمائے، ان کے لواحقین اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اتنی بڑی شخصیت کا اس دُنیا سے رُخصت ہوجانا یقینا ایک ایسا خلا ہے جسے پر کرنا مشکل ہے۔

ڈاکٹر مفتی سمیع اللہ صاحب
مولانا محمد صفی اللّٰہ صاحب
مولانا مفتی عبدالقدوس صاحب
جملہ اساتذہ

*""کار گزاری سالانہ تقریب 2025""* الحمدللہ! آج 6 رجب  1447ھ/بمطابق27دسمبر  2025 بروز ہفتہ جامعہ امدادالعلوم شادن لُنڈ ڈی...
27/12/2025

*""کار گزاری سالانہ تقریب 2025""*
الحمدللہ! آج 6 رجب 1447ھ/بمطابق27دسمبر 2025 بروز ہفتہ جامعہ امدادالعلوم شادن لُنڈ ڈیرہ غازی خان میں سالانہ کانفرنس بعنوان "سیرتِ خاتم الانبیاء" کا انعقاد ہوا، فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ وطالبات کی دستار بندی ودوپٹہ پوشی کا عمل مکمل ہوا۔ طے شدہ نظم کے مطابق تقریب کی دونشستیں منعقد ہوئیں، پہلی نشست دس بجے سے ظہر تک اور دوسری نشست ظہر سے عصر تک رہی۔
پہلی نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، مقامی علماء کا خطاب ہوا، جن میں ہمارے معزز مہمان حضرت مولانا عبد الحکیم صدر پوری کا خطاب بھی شامل تھا۔ 12:40 پر ظہر کی نماز ادا کی گئی اور 12:50 پر دوسری نشست کا آغاز دوبارہ تلاوت کلام پاک سے ہوا، قاری کلیم اللہ صاحب نے خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پیش کی پھر نعت خواں عبد الجبار ناظر صاحب نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔ اس کے بعد قاری وقاص صاحب نے اپنی خوبصورت تلاوت سے قرآن کریم کا نور دلوں میں منتقل کیا، عبد القادر جیلانی نے نہایت خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول پیش کی، اسی طرح نقابت کے بادشاہ سلیم طاہر صاحب نے شان صحابہ وشان اہل بیت کو اپنے مخصوص شاعرانہ کلام میں پیش کرکے مجمع پر دھاک بٹھادی، اور مولانا عبد المجید قاسمی صاحب نے خوبصورت آواز میں میں بیان کیا اسی دوران ادارے کے لیے تعاون کی ترغیب دی، 3:15 پر دستار بندی ودوپٹہ پوشی کا سلسلہ شروع ہوا،3:30pm پر ہمارے آخری خطیب مولانا عبد الحمید صاحب تونسوی کا نہایت عالمانہ وفاضلانہ خطاب شروع ہوا جو 4:30 تک جاری رہا جس میں انہوں نے بہت ہی موثر انداز میں ختم نبوت اور شان صحابہ وشان اہل بیت کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت صدیق اکبر اور حیدر کرار حضرت علی رضی اللہ عنہما کی باہمی محبت وتعلق کو فصیح انداز میں پیش کیا اور خطاب مکمل ہونے پر اختتامی دعا فرمائی، عصر کی نماز 4:40 پر ادا کی گئی، نماز عصر کے بعد متصل تقریب میں شریک تمام سینکڑوں مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔ الحمدللہ۔
آج کی روح پرنور تقریب جو دن بھر انوار وبرکات کا منبع بنی رہی بخیر وعافیت اپنے اختتام کو پہنچی اور تمام مہمانان گرامی کامیاب تقریب اور حسن انتظام کی مبارک باد دیتے ہوئے رخصت ہوئے۔ نیز مہمانان گرامی اس ادارے کے بانی والد ماجد حضرت علامہ مولانا محمد حنیف صاحب کے لیے ایصال ثواب اور دعاؤں کا اہتمام کرتے ہوئے نظر آئے۔ الحمدللہ!! ثم الحمدللہ!!

( انتظامیہ جامعہ امداد العلوم نئی آبادی شادن لُنڈ، ڈیرہ غازی خان)

*جامعہ امدادالعلوم کا سالانہ پروگرام* آج 27 دسمبر 2025 بروز ہفتہ کو "سیرتِ خاتم الانبیاء صلی اللّٰہ علیہ وسلم" کانفرنس ک...
27/12/2025

*جامعہ امدادالعلوم کا سالانہ پروگرام*

آج 27 دسمبر 2025 بروز ہفتہ کو "سیرتِ خاتم الانبیاء صلی اللّٰہ علیہ وسلم" کانفرنس کا انعقاد ہوا، حسب شیڈول دس بجے سے لے کر عصر تک یہ پروگرام خوبصورت انداز میں جاری وساری رہا، اس دوران اکابر اور معلمات کے دست مبارک سے کل 32 بنین وبنات کی دستار بندی اور دوپٹہ پوشی ہوئی جن میں بڑی تعداد حفاظ کرام کی تھی، اس پرنور تقریب میں تمام مدعو علماء وقراء کرام تشریف لائے، اپنے اپنے طے شدہ اوقات میں تلاوتِ قرآن اور خطاب پیش کیا، نعت خواں بھی شامل تھے۔
پہلی نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، یہ نشست 10 بجے سے 12:40 تک رہی جس میں ہمارے مہمانان گرامی مقامی علماء کرام نے قرآن کی عظمت اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان اقدس پر انتہائی مؤثر خطاب فرمایا، جن میں مولانا حق نواز چھٹانی صاحب، مولانا محمد صفی اللّٰہ صاحب (ناظم جامعہ)، مولانا محمد موسیٰ صاحب (فاضل بنوری ٹاؤن)اور مفتی عبدالقدوس صاحب (شریعہ ایڈوائزر اسلامک بینک) شامل تھے۔
ڈاکٹر مفتی سمیع اللہ صاحب (مہتمم جامعہ)نے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے دوسری نشست کا آغاز فرمایا، قاری کلیم اللہ صاحب نے خوبصورت انداز میں تلاوت کلام پاک سے دلوں کو منور فرمایا، اس کے بعد یکے بعد دیگرے ہمارے خصوصی معزز مہمانان زینت القراء قاری محمد وقاص صاحب، نعت خواں عبدالقادر جیلانی صاحب، عبد الجبار ناظربرادران صاحب اور واعظ خوش الحان حضرت مولانا عبد المجید قاسمی صاحب حفظہ اللہ تشریف لاتے رہے۔
اس تقریب کے آخری واعظ ومقرر اور آج کے اجتماع کے روح رواں حضرت اقدس علامہ عبد الحمید صاحب تونسوی دامت برکاتہم العالیہ نے علمی خطاب فرمایا۔

الحمد للّٰہ! آج کا یہ روحانی وعلمی اجتماع خیرو عافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچا، کثیر تعداد میں شرکاء نے شرکت فرمائی ، حضرت تونسوی صاحب کے بیان میں جم غفیر امنڈ آیا۔
تمام علماء کرام نے جامعہ امداد العلوم کے بانی حضرت اقدس علامہ محمد حنیف صاحب رحمہ اللّٰہ کی بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لگائے ہوئے پودے (امداد العلوم)کی ترقی وکامرانی کے لیے دعائیں فرمائیں۔
اجتماع کے اختتام پر عصر کی نماز (4:40)کے بعد شرکاء کے لیے طعام کا اہتمام تھا، تمام شرکاءنے سیر ہوکر کھانا تناول فرمایا اور ڈاکٹر مفتی سمیع اللہ صاحب نے تمام احباب کو کلمات تشکر سے رخصت فرمایا۔

26/12/2025

27-Dec-2025
کل بروز ہفتہ صبح دس بجے آغاز ہونے جارہا ہے انتظامیہ آپ کی آمد کے منتظر رہے گی ان شاءاللہ

ان شاءاللہ 27 دسمبر 2025 بروز ہفتہ صبح 9:00 بجے آغاز ہوگا اور مغرب سے پہلے اختتامی دعا ہوگی پہلی نشست 9:00 سے ظہر تکدوسر...
14/12/2025

ان شاءاللہ 27 دسمبر 2025 بروز ہفتہ صبح 9:00 بجے آغاز ہوگا اور مغرب سے پہلے اختتامی دعا ہوگی

پہلی نشست 9:00 سے ظہر تک
دوسری نشست ظہر سے عصر تک
تیسری نشست عصر سے مغرب تک

نمازوں کے اوقات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔

شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا اہم ٹویٹ
09/09/2025

شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا اہم ٹویٹ

پاک امداد فاؤنڈیشن آئیے سیلاب متاثرین کا دست بازو بنیے، پاک امداد فاؤنڈیشن کے ذریعے جنوبی پنجاب (ملتان، شجاع آباد، جلال ...
09/09/2025

پاک امداد فاؤنڈیشن

آئیے سیلاب متاثرین کا دست بازو بنیے، پاک امداد فاؤنڈیشن کے ذریعے جنوبی پنجاب (ملتان، شجاع آباد، جلال پور پیر والا) اور کے پی کے (بونیر) کے سیلاب متاثرین کا تعاون کیجیے۔
آپ کی امانات اور صدقہ وخیرات متاثرین تک فی الفور پہنچائی جائیں گی۔
نقد، راشن، خیمے، تمبو، ادویات، بستر اور کپڑوں وغیرہ کی صورت میں تعاون کرسکتے ہیں۔

:پاک امداد فاؤنڈیشن مرکز ایڈریس
جامعہ امداد العلوم شادن لُنڈ ضلع ڈیرہ غازی خان

رابطہ نمبر
0333-2088244
0333-6477278
۔۔
#سیلاب

مولانا صفی اللّٰہ صاحب: ایک ایسی شخصیت جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتابرادر مکرم مولانا صفی اللّٰہ صاحب ڈی جی خان کے مشہور...
31/08/2025

مولانا صفی اللّٰہ صاحب: ایک ایسی شخصیت جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

برادر مکرم مولانا صفی اللّٰہ صاحب ڈی جی خان کے مشہور عالم دین، ایک شعلہ بیان مقرر ہیں ،جامعہ امداد العلوم شادن لنڈ کے ناظم ہونے کے ساتھ ساتھ موصوف عالم اسلام کے لیے دھڑکتا ہوا دل رکھتے ہیں، علاقے میں ظلم و ستم اور نا انصافی کے خلاف اٹھنے والی آوازوں میں مولانا کی آواز گھن گرج جیسی ہوتی ہے، جس کی باز گشت سیکڑوں میل دور کوہساروں اور ریگزاروں میں بھی سنائی دیتی ہے
مولانا کے موافقین اور مخالفین اس بات پر متفق ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے صلاحیت وقابلیت اور ذہانت و فطانت کے ساتھ ساتھ آپ کو ایسی شیریں بیانی اور شعلہ فشانی کی عدیم المثال قدرت سے نوازا ہے کہ علاقے میں آپ کے معاصرین میں وہ وصف عنقا ء ہے ۔۔۔
اردو اور عربی دونوں زبانوں میں یکساں بولنے اور لکھنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، یہ صفت آپ کو دیگر علماء کے درمیان نہ صرف ممتاز مقام عطاء کرتی ہے بلکہ اپنے معاصرین کی پہلی صف میں لاکھڑا کر دیتی ہے۔
مولانا نے ابتدائی تعلیم اپنے ادارے جامعہ امداد العلوم شادن لنڈ میں حاصل کی، پھر درجہ کتب کے لیے جامعہ امدادیہ فیصل آباد چلے گئے وہاں درجہ ثالثہ تک پڑھا ۔۔۔درجہ رابعہ سے لے کر دورہ حدیث تک کی تعلیم ملک کی عظیم دانش گاہ جامعہ دار العلوم کراچی سے حاصل کی، آپ نے 2007ء میں عالمیت کی ڈگری حاصل کی اور اس سے اگلے سال یعنی 2008ء میں تخصص فی الدعوت الارشاد کیا
آپ کی تعلیم و تربیت اور آپ کی شخصیت کی تعمیر وترقی میں جس ہستی نے سب سے بڑا رول ادا کیا ہے وہ استاذ محترم مولانا محمد حنیف صاحب نوراللہ مرقدہ کی ذاتِ گرامی تھی، یہی وجہ ہے کہ مولانا کو حضرت استاذ محترم صاحب کا جانشین اور نمائندہ تصور کیا جاتا ہے،
مولانا کی تقریر ہمیشہ مثبت انداز میں ہوتی ہے، جس میں دل شکنی کی گنجائش نہیں ہوتی، مگر مولانا کے طرز بیان میں جرأت، جوش اور بے باقی غالب ہے، جس کی وجہ سے آپ کے مخالفین کو چہ مگوئیاں کرنے موقع مل جاتا ہے ، بہر حال آپ کے خلوص اور للہیت پر سبھی کا اتفاق ہے،

13/08/2025

جامعہ امداد العلوم شادن لُنڈ ضلع ڈیرہ غازی خان کے بانی و مہتمم حضرت اقدس علامہ محمد حنیف صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ دس سال جمعیت علمائے اسلام شادن لُنڈ کے امیر رہے، وہ دس سال تاریخ کا ایک سنہرا دور گزرا ہے، کسی قسم کا خلف وشار نہیں تھا، جماعت ہر جگہ متحد تھی، ہر ایک نے ان کی خدمات کو تسلیم کیا، ان شاءاللہ ان کے فرزند ارجمند حضرت مولانا محمد صفی اللّٰہ صاحب حفظہ اللہ بھی ان کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کی امارت کو بخوبی سر انجام دیں گے، عوامی ورفاہی،دینی ملی سماجی اور سیاسی سفر جاری رہے گا۔ ان شاءاللہ
تمام اہلیان علاقہ کو بہت بہت مبارکباد ہو، پورا علاقہ پوری قوم حضرت مولانا کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اللہ تعالیٰ اتحاد واتفاق کی برکتیں نصیب فرمائے۔

Address

Shadan Lund
DERAGHAZIKHAN

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923322392585

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia imdadul uloom shadan lund posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia imdadul uloom shadan lund:

Shortcuts

Share

Category