Life Sciences

Life Sciences dear followers you can see important materials regarding animals and plants. we also provide information about humans health issues

15/07/2023

(سانپوں کا عالمی دن) 🐍
16 جولاٸی 2023 کو پوری دنیا میں سانپوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد عام عوام میں سانپوں کے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔

براعظم انٹارکٹکا کے علاوہ پوری دنیا میں تقریباً 3500 اقسام کے سانپ پاٸے جاتے ہیں۔

جن میں سے صرف 600 اقسام کے سانپوں میں زہر ہوتا ہے، اور ان 600 اقسام میں صرف 200 اقسام ایسے زہریلے سانپوں کی ہیں جنکے کاٹنے پر بروقت علاج نا ہونے کی صورت میں موت واقع ہوسکتی ہے۔

دنیا کا سب سے چھوٹا زہریلا سانپ spotted dwarf adder (Bitis schneideri)
افریقہ میں پایا جاتا ہے جس کا ساٸز صرف 7 انچ سے 11 انچ تک ہوتا ہے
اور دنیا کا سب سے لمبا زہریلا سانپ کنگ کوبرا King Cobra (Ophiophagus hannah) انڈیا سمیت جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف ممالک میں پایا جاتا ہے، کنگ کوبرا کا ساٸز عام طور پر 12 فٹ تک ہوتا ہے مگر یہ 18 فٹ سے زیادہ لمبے ہوسکتے ہیں۔

دنیا کا سب سے چھوٹا غیر زہریلا سانپ Barbados threadsnake (Tetracheilostoma carlae) ہے جو باربادوس میں پایا جاتا ہے،
اور دنیا کا سب سے لمبا غیر زہریلا سانپ اژدھا Python تین براعظموں ایشیا، افریقہ، اور آسڑیلیا میں پایا جاتا ہے۔ اژدھا سانپوں کا ساٸز 2 فٹ سے لے کر 32 فٹ تک لمبا ہوتا ہے۔

دنیا کا سب سے زیادہ وزنی غیر زہریلا سانپ سبز اینا کونڈا Green anaconda (Eunectes murinus) ہے جسکا وزن 500 کلو کے قریب ہوسکتا ہے۔ سبز اینا کونڈا سانپ جنوبی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔

سانپ گوشت خور جانور ہیں،
سانپوں کی خوراک میں حشرات، کتر کر کھانے والے جانور، پرندے، انڈے، ممالیہ جانور، رینگنے والے جانور، مینڈک، مچھلیاں شامل ہیں،

خود سانپ بہت سے دوسرے جانوروں، پرندوں اور رینگنے والے جانوروں کی خوراک کا اہم حصہ ہیں۔

سانپوں کے بیرونی کان نہیں ہوتے ہیں مگر سانپ تھرتھراہٹ کو اچھی طرح محسوس کر سکتے ہیں۔

سانپوں کی کچھ اقسام کی عمر 10 سال سے 25 سال تک اور کچھ کی زیادہ سے زیادہ 40 سال تک ہوتی ہے۔

سانپوں کے پاٶں نہیں ہوتے مگر جسم میں لمبی ریڑھ کی ہڈی سے منسلک پسلیوں اور پٹھوں کی مدد سے انہیں رینگنے میں مدد ملتی ہے۔

سانپ ڈنگ نہیں مارتے بلکہ کاٹتے ہیں،
صرف زہریلے سانپوں کے منہ میں 2 زہر والے دانت (Fangs) ہوتے ہیں جو کہ خوراک والے دانتوں سے مختلف اور لمبے ہوتے ہیں۔
غیر زہریلے سانپوں میں یہ 2 زہر والے دانت نہیں ہوتے ہیں۔ زہریلے سانپ اپنا زہر شکار کو مارنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، باقی اپنا شکار دبوچ کر مارتے ہیں، تمام سانپ اپنے شکار کو سالم نگلتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او (WHO) کے مطابق پوری دنیا میں ہر سال تقریباً 1,50,000 کے قریب لوگ زہریلے سانپوں کے کاٹنے سے بروقت علاج نا ہونے کی وجہ سے مرتے ہیں، اور براعظم ایشیا سب سے زیادہ اموات میں سرفہرست ہے۔

ایک بات ذہن نشین کر لیں،
سانپ چاہے زہریلا ہو یا غیر زہریلا کبھی پہلے حملہ نہیں کرتا، سانپ کے بہت زیادہ قریب جانے، یا پکڑنے کی کوشش کرنے پر سانپ خطرہ محسوس کرتے ہیں اور اپنے بچاٶ کے لیے کاٹتے ہیں۔

انسان سانپوں کی خوراک کا حصہ نہیں ہے، سانپ جب بھی انسان پر حملہ کرتا ہے صرف اپنے دفاع میں کرتا ہے۔

اچانک سانپ سے سامنا ہونے پر محفوظ دوری بنا لینے سے سانپ کاٹے یا نقصان پہنچاٸے بغیر دور چلا جاٸے گا۔

اب کچھ معلومات پاکستان میں پاٸے جانے والے سانپوں کے متعلق،
پورے پاکستان میں 80 کے قریب سانپ پاٸے جاتے ہیں جن میں 14 سمندری زہریلے سانپ ہیں، اور 14 ہی زمینی زہریلے سانپ ہیں،
14 زمینی زہریلے سانپوں میں 4 عام زہرہلی اقسام تقریباً پورے پاکستان میں ملتی ہیں جن کے کاٹنے سے بروقت علاج نا ہونے سے اموات ہوتی ہیں،
ان چار زہریلی اقسام کو بگ فور (Big Four) کہا جاتا ہے یعنی برصغیر پاک و ہند میں یہ 4 اقسام سب سے زیادہ انسانوں کی اموات کی زمہ دار ہیں۔
ان چاروں زہریلی اقسام کے نام :

1_Common krait, (Bungarus caeruleus),

2_Indian saw-scaled viper, (Echis carinatus)

3_Indian cobra, (Naja naja)

4_Russell's viper, (Daboia russelii)
میرا ماننا ہے صرف ان چار زہریلے سانپوں کی پہچان یاد رکھنے سے خود کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے اور باقی غیر زہریلے سانپوں کا تحفظ بھی کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں جنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین کے مطابق غیر زہریلے سانپوں کو مارنا منع ہے۔
میری تمام دوستوں سے گزارش ہے اگر کبھی بھی کوٸی جنگلی جانور یا سانپ انسانی آبادی میں دیکھیں تو مارنے کی بجاٸے ریسکیو 1122 والوں کو کال کر لیا کریں۔ کیونکہ عموماً 90 % سے زاٸد غیر زہریلے سانپ اور دوسرے رینگنے والے ماحول دوست جانور مار دیے جاتے ہیں۔

نوٹ : بنیادی علم، ٹریننگ اور ماہر کی سرپرستی کے بغیر کسی بھی قسم کے سانپ کو پکڑنے کی کوشش مت کریں یہ خطرناک یا جان لیوا ہو سکتا ہے۔ شکریہ

11/06/2023
05/06/2023
14/01/2023

Dear future Zoologist!
Remember these points on finger tips!
National Animals
Mammal: Flare horned Markhor: Capra falconeri falconeri
Bird: Chukar partridge: Alectoris chukar
Reptile: Mugger crocodile: Crocodylus palustris
Amphibian: Indus valley toad: Duttaphrynus stomaticus
Fish: Mahseer
Slogan of Zoology: Ibex: Capra sibirica
Good fortune 👍🏻

Intestinal epithelium TS
07/01/2023

Intestinal epithelium TS

Chemiosmosis
26/11/2022

Chemiosmosis

Address

Shabqadar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life Sciences posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Life Sciences:

Shortcuts

Share

Category