Govt.Boys H/S Tarala Tehsil Sehnsa Dist Kotli AJK

Govt.Boys H/S Tarala Tehsil Sehnsa Dist Kotli AJK گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تڑالہ تحصیل سہنسہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر

07/04/2026
📚 Annual Result Announcement & Prize Distribution Ceremony 🎉Government Boys High School Taralaالحمدللہ! آج گورنمنٹ بوائز...
31/03/2026

📚 Annual Result Announcement & Prize Distribution Ceremony 🎉
Government Boys High School Tarala
الحمدللہ! آج گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول تڑالہ میں سالانہ نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا گیا، جس کے ساتھ ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات بھی منعقد ہوئی۔
تقریب میں علاقے کے معززین اور بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی، جس نے اس موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔
ہمیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ہمارے قابلِ احترام ریٹائرڈ صدر معلم Sardar Faris Khan صاحب تھے، جبکہ صدارت کے فرائض موجودہ صدر معلم Mudassar Gulzar صاحب نے انجام دیے۔
تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ یہ لمحہ نہ صرف بچوں بلکہ والدین اور اساتذہ کے لیے بھی باعثِ فخر تھا۔
We truly believe that "Hard work always pays off."
یہ کامیاب تقریب ہمارے طلبہ کی محنت، اساتذہ کی لگن اور والدین کے اعتماد کا مظہر ہے۔
ہم تمام طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
🌟 Keep shining & keep achieving! 🌟
Mudassar Gulzar Ch
Hamza Ali Syed
Jamshaid Syed
District Education Office Male Kotli AJK
Elementary & Secondary Education Official

اطلاع عام:گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تڑالہ میں سالانہ نتائج کا اعلان ان شاءاللہ 31 مارچ 2026 کو کیا جائے گا۔Mudassar Gulzar...
29/03/2026

اطلاع عام:
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تڑالہ میں سالانہ نتائج کا اعلان ان شاءاللہ 31 مارچ 2026 کو کیا جائے گا۔
Mudassar Gulzar Ch
Govt.Boys H/S Tarala Tehsil Sehnsa Dist Kotli AJK
Hamza Ali Syed
Jamshaid Syed
District Education Office Male Kotli AJK
Elementary & Secondary Education Official

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تڑالہ میں سیشن 2026-27 میں کلاس نرسری تا نہم میں داخلہ جاری ہیں۔اہل علاقہ اپنے بچوں کے بہتر مستق...
06/03/2026

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تڑالہ میں سیشن 2026-27 میں کلاس نرسری تا نہم میں داخلہ جاری ہیں۔اہل علاقہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تڑالہ کا انتخاب کریں ۔جہاں تمام بنیادی سہولیات موجود اور اعلیٰ تعلیم یافتہ NTs & PSC کوالیفائیڈ اساتذہ تعینات ہیں
جو آپ کے بچوں کی تعلیم و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں گے۔
منجانب ۔مدثر گلزار صدر معلم و جملہ اسٹاف ادارہ ہذا
Mudassar Gulzar Ch
Govt.Boys H/S Tarala Tehsil Sehnsa Dist Kotli AJK
Hamza Ali Syed
Jamshaid Syed
District Education Office Male Kotli AJK
Elementary & Secondary Education Official

Admission Open for New Session 2026.      ゚viralシ
23/02/2026

Admission Open for
New Session 2026.
゚viralシ

17/02/2026

آج جب دسویں جماعت کے طلبہ کو سکول کے گیٹ سے باہر رخصت کیا تو دل عجیب سی کیفیت میں تھا۔
یہ وہی بچے ہیں جو کل تک اس صحن میں دوڑتے تھے، آج خوابوں کی نئی دنیا کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں۔
یہ پل، یہ راہداریاں، یہ گیٹ… سب گواہ ہیں ان کی محنت، شرارتوں اور کامیابیوں کے۔
اللہ تعالیٰ ان سب کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب کرے۔ آمین 🤲

الوداعی تقریب برائے جماعت دہمگورنمنٹ بوائز ہائی اسکول تڑالہآج گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول تڑالہ میں جماعت نہم کی جانب سے جم...
17/02/2026

الوداعی تقریب برائے جماعت دہم
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول تڑالہ
آج گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول تڑالہ میں جماعت نہم کی جانب سے جماعت دہم کے طلبہ کے اعزاز میں ایک سادہ مگر پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چونکہ جماعت دہم ہمارے ادارے کی آخری کلاس ہے اور ان کے بورڈ امتحانات کا آغاز ہونے والا ہے، اس موقع پر اس مختصر پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں صدر معلم مدثر گلزار صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں آنے والے امتحانات اور میٹرک کے بعد مختلف تعلیمی و پیشہ ورانہ شعبوں کے انتخاب کے حوالے سے قیمتی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے طلبہ کو محنت، دیانت اور مستقل مزاجی کو اپنا شعار بنانے کی تلقین کی اور نیک تمناؤں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔
جماعت نہم کے طلبہ نے اپنے سینئرز کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام بھی کیا، جس سے بھائی چارے، محبت اور باہمی احترام کا خوبصورت اظہار دیکھنے میں آیا۔
ہم دعاگو ہیں کہ جماعت دہم کے تمام طلبہ اپنے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کریں اور مستقبل میں اپنے والدین اور ادارے کا نام روشن کریں۔
اللہ تعالیٰ انہیں علم و عمل کی دولت سے نوازے اور کامیابیوں کی راہیں آسان فرمائے۔ آمین۔

الحمدللہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں میں بھی بہترین کارکردگی۔پہلا انٹر سکولز حلقہ علمِ و قلم تحریڑ...
24/01/2026

الحمدللہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں میں بھی بہترین کارکردگی۔
پہلا انٹر سکولز حلقہ علمِ و قلم تحریڑ مقابلہ جات میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تڑالہ کے طلباء نے درج ذیل مقابلہ جات میں پوزیشن اپنے نام کیں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید جمشید احمد بخاری کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ اور انعام وصول کیا۔
مضمون لکھائی انگریزی: اول پوزیشن
مضمون اردو: اول پوزیشن
تلاوت قرآن پاک: دوم پوزیشن
نعت : سوم
پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو صدر معلم مدثر گلزار اور جملہ سٹاف کی طرف سے مبارک باد۔
Syed Jamshaid Ahmad Bukhari
District Education Office Male Kotli AJK
Elementary & Secondary Education Official

📢 اہم اطلاع برائے طلبہ و والدینمحکمہ تعلیم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے تازہ نوٹیفکیشن کے مطابقسردیوں کی تعطیلات میں...
11/01/2026

📢 اہم اطلاع برائے طلبہ و والدین
محکمہ تعلیم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق
سردیوں کی تعطیلات میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
لہٰذا تمام طلبہ و طالبات اور معزز والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ
اب سکول مورخہ 17 جنوری 2026 (بروز ہفتہ) تک بند رہیں گے،
جبکہ سکول 19 جنوری 2026 (بروز سوموار) سے باقاعدہ طور پر کھلیں گے۔
تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ تعطیلات کے دوران
اپنا قیمتی وقت مثبت سرگرمیوں، مطالعہ اور ہوم ورک کی تیاری میں صرف کریں۔
مزید معلومات یا کسی بھی تبدیلی کی صورت میں
سکول کے آفیشل پیج کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

Address

Sensa
11010

Telephone

+923445322212

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt.Boys H/S Tarala Tehsil Sehnsa Dist Kotli AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt.Boys H/S Tarala Tehsil Sehnsa Dist Kotli AJK:

Shortcuts

Share

Category