20/09/2020
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تڑالہ میں تعزیتی ریفرنس بسلسلہ اِیصال ثواب ماسٹر اشفاق احمد خان (مرحوم) انعقاد پذیر ہوا
جس میں ڈویژن ڈائریکٹر میرپور صاحبزادہ ابرار حسین شاہ صاحب، تنظیمی نمائندگان،اساتذہ برادری، سابق مشیر حکومت سردار بشیر پہلوان صاحب ،جملہ فیملی ممبران اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
تمام مقررین نے شاندار الفاظ میں مرحوم کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ ابرار حسین شاہ صاحب نے ماسٹر اشفاق صاحب کی اعلی و گراں قدر تعلیمی خدمات سر انجام دینے پر محکمہ تعلیم کی جانب سے لواحقین کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور مرحوم کی کامل بخشش و مغفرت کے لیے دعا فرمائی۔
دعا ہے کہ ﷲﷻ ماسٹر اشفاق صاحب کی کامل بخشش و مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلی و ارفع مقام عطا فرمائے۔
آمین