Bismillah Taleemi Pr0ject

Bismillah Taleemi Pr0ject HELP US TO EDUCATE THE POOR CHILDREN OF RURAL AREAS IN PAKISTAN SPECIALY FLOODED AREA OF SOUTH PUNJA

06/08/2015
15/04/2015

خطۂ پاک اوچ شریف سے پندرہ روزہ نوائے اوچ کے چیف ایڈیٹر عزیزم نعیم ناذ کی جانب سے ادارے کی لائبریری کے لیے کچھ نئی وپرانی کتب موصول ہوئی ہیں.
اس کے علاوہ انھوں نے اپنے ذرائع سےکام لے کر طلبہ کے لیے سیکنڈ ہینڈ بکس کے دو بورے ارسال کیے.اللہ ان کی محنت کو قبول فرمائے ادارہ ان کی صحت اور سلامتی کے لیے دعا گو ہے. اللہ انھیں ان کے ارادوں میں کامیاب کریں. آمین..

15/04/2015

بہاول پور سے محترمہ بہن مسز مسعود بیگ صاحبہ نے ادارے کی یتیم طالبات کے لیے پانچ سکول بیگز بھجوائے . جن کو فوری طور پر تقسیم کر دیا گیا.
بسم اللہ تعلیمی پراجیکٹ اور طلبہ و طالبات محترمہ بہن کے لیے دعا کرتے ہیں. اللہ انھیں اور ان کے اہل خانہ کو دینی و دنیاوی معاملات میں ترقی اورآسانی عطا فرمائے آمین..

12/04/2015

مارچ کے آخری ہفتے میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سرکی کے طلبہ و طالبات کی جانب سے پراجیکٹ کےلیے دوسری سے پانچویں تک کی سیکنڈ ہینڈ بکس کے 30 سیٹ کا عطیہ ملا جو کہ فوری طور پر ادارے کے غریب طلبہ و طالبات میں تقسیم کر دی گئیں .
بسم اللہ تعلیمی پراجیکٹ، گرلز سکول سرکی کے بچوں کا مشکور ہے ہم ان کی اچھی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے دعاگو ہیں .

12/04/2015

السلام علیکم
سب سے پہلے اس بات کی معذرت کہ ہم آپ کو 15 ، 20 دن سے پراجیکٹ کی اپ ڈیٹس نہیں دے رہے تھے.
ہم دلی معذرت خواہ ہیں.
دراصل ادارے کے تحت بچوں کے امتحانات، نتائج، نئی کلاسز کا اجرا اور پھر بچوں کو کتابوں کی فراہمی اس کام میں حارج رہیں.
بچوں کو کتابوں کی فراہمی ہمارے نئے سال کی مصروفیات کا آخری مرحلہ ہوتا ہے .
آپ دوستوں کے تعاون سے اس مرحلے کا تقریبا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے.
تعلیم پھیلانے کے سلسلے میں آپ کا تعاون ہی ہمارے ارادوں کو مزید پختہ اور حوصلوں کو بلند کرتا ہے.
تو آئیے ہمارے ساتھ.....

03/04/2015

بسم اللہ تعلیمی مرکز سرکی

بسم الله تعليمی پراجیکٹ کا
پہلا تعليمی مرکز ضلع مظفرگڑھ کے ایک پسماندہ گاؤں سرکی میں ھے.
اس مرکز میں بچوں کو نہ صرف مفت رسمی و غیررسمی تعلیم دی جاتی ھے بلکہ بچوں کے لیے کتابیں کاپیاں تختیاں سلیٹیں و دیگر سٹیشنری بھی مفت فراہم کی جاتی ھے. نیز یتیم اور انتہائ نادار طلبا و طالبات کو مفت وردی جوتے اور عیدبرات کے موقع پر موسم کے لحاظ سے نۓ کپڑوں کے ساتھ مقدور بھر خوراک کے پیکٹ بھی تحفے کے طور پر پیش کیے جاتے ھیں.
قرآن پاک کی تعلیم بھی دی جاتی ھے.
بعد از تعلیم عملی زندگی میں بھی طلبا کی کونسلنگ کی جاتی ھے تاکہ وہ مفید اور کارآمد شہری بن سکیں.

School mein guzishta barish k bad k manazir.
30/03/2015

School mein guzishta barish k bad k manazir.

بسم اللہ تعلیمی پراجکٹ کے زیر انتظام سکول میں امتحانات کے بعد رزلٹ اور تقریب تقسیم انعامات چند اور مناظر...
28/03/2015

بسم اللہ تعلیمی پراجکٹ کے زیر انتظام سکول میں امتحانات کے بعد رزلٹ اور تقریب تقسیم انعامات
چند اور مناظر...

بسم اللہ تعلیمی پراجکٹ کے زیر انتظام سکول میں امتحانات کے بعد رزلٹ اور تقریب تقسیم انعامات چندمناظر...
27/03/2015

بسم اللہ تعلیمی پراجکٹ کے زیر انتظام سکول میں امتحانات کے بعد رزلٹ اور تقریب تقسیم انعامات
چندمناظر...

Address

Ilm Dost
Sarki
SARKI

Telephone

03334668481

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bismillah Taleemi Pr0ject posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category