03/02/2026
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو بسنت منانے کی اجازت صرف لاہور میں دی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں صرف پتنگ اور ڈور کی تیاری (مینوفیکچرنگ) کی اجازت دی ہے، تاہم ان اضلاع میں بسنت منانے یا پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام مینوفیکچررز کو حکومتِ پنجاب کے e-Biz پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے منظوری لینا لازمی ہوگی۔ تیار شدہ پتنگیں اور ڈور صرف لاہور میں اور مقررہ تاریخوں (6–8 فروری 2026) کے دوران فروخت اور استعمال کی جا سکیں گی، جبکہ پنجاب کے کسی اور ضلع میں پتنگ بازی یا سامان کی فروخت/استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔
📌 مزید معلومات کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کر لیں