UOS TV

UOS TV 📺 UOS TV – Your Window to Knowledge! 🎓✨

Bringing you insightful discussions, expert interviews, and the latest updates from the University of Sargodha (UOS).

Stay informed and inspired! 🚀

25/09/2026
24/09/2026

Vice Chancellor Punjab University Prof. Dr. Muhammad Ali (SI, TI), Dean Life Sciences, Health Sciences Academy, Prof. Dr. Shahid Mehmood Baig, and Director Centre of Excellence in Molecular Biology (CEMB), Prof. Dr. Moazur Rahman (FPAS), congratulated Prof. Dr. Tasawar Hayat (HI, SI, TI) on his appointment as Vice Chancellor of the University of Sargodha.

They expressed their best wishes to Prof. Dr. Tasawar Hayat for a successful tenure and hoped that his leadership and academic contributions would further strengthen the University of Sargodha.

DCMS Students Gain Practical Experience Through Internship with ISPR at Sargodha GarrisonSargodha: Students of the Depar...
24/09/2026

DCMS Students Gain Practical Experience Through Internship with ISPR at Sargodha Garrison

Sargodha: Students of the Department of Communication and Media Studies (DCMS), University of Sargodha, recently completed an internship programme with the Inter-Services Public Relations (ISPR) at Sargodha Garrison. The programme provided students with an opportunity to gain practical exposure to strategic communication, media relations, national security communication, and the role of the armed forces in safeguarding the country.

During the internship, the students were introduced to various functions and responsibilities of ISPR, including media management, news and information dissemination, strategic communication, public relations, and the development of counter-narratives against hostile and misleading narratives targeting Pakistan.

The students also gained insight into the professional responsibilities of Pakistan's armed forces and learned about the dedication, discipline, and commitment of soldiers who perform their duties in challenging circumstances to defend the country.

The internship further enabled students to understand the relationship between media, national security, strategic communication, and international relations. Through practical learning and interaction, students developed a better understanding of how contemporary media can contribute to informed public discourse and counter disinformation and hostile narratives.

The Department of Communication and Media Studies appreciates the cooperation and support extended by ISPR and Sargodha Garrison in providing students with this valuable learning opportunity.

The internship reflects the University's commitment to connecting academic learning with professional practice and providing students with meaningful opportunities to develop practical skills in communication, media, and strategic communication.

The Career Development Center (CDC), Directorate of ORIC, University of Sargodha, in collaboration with the University N...
23/09/2026

The Career Development Center (CDC), Directorate of ORIC, University of Sargodha, in collaboration with the University Nursing College , organized a one-day Health Awareness Session on "Breast Cancer: Common, Important, Yet Ignored."

The session featured Dr. Omer Bin Abdul Aziz, Consultant General & Oncoplastic Breast Surgeon and HOD Surgery at PAF Hospital Mushaf, Sargodha , who shed light on the importance of early detection, self-examination, and timely treatment reminding everyone that awareness today can save lives tomorrow.

Dr. Aziz shared valuable insights from his extensive clinical and academic experience, urging students and faculty to break the silence around breast cancer and become ambassadors of awareness in their own communities.The Director of ORIC, the Career Development Manager, and the Principal of the Nursing College also shared their remarks, emphasizing the importance of such awareness initiatives for the university community. Students and faculty members from various departments participated enthusiastically, engaging in an insightful Q&A session that left the audience more informed, empowered, and inspired to prioritize health awareness.The session concluded with a strong message: "Let's talk. Let's know. Let's act." because early awareness is the first step toward prevention.

Vice Chancellor University of Sargodha Prof. Dr. Tasawar Hayat (H.I., S.I., T.I.) delivered his first lecture after assu...
22/09/2026

Vice Chancellor University of Sargodha Prof. Dr. Tasawar Hayat (H.I., S.I., T.I.) delivered his first lecture after assuming charge as Vice Chancellor, teaching Advanced Fluid Mechanics to MPhil students at the Department of Mathematics.
The students warmly welcomed the Vice Chancellor and expressed their appreciation for his interaction with them. Prof. Dr. Tasawar Hayat engaged with the students and shared valuable insights from his extensive academic and research experience.

جامعہ سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کی زیرِ صدارت شعبہ جات کے سربراہان، ڈینز اور دیگر اداروں کے عہدیدار...
22/09/2026

جامعہ سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کی زیرِ صدارت شعبہ جات کے سربراہان، ڈینز اور دیگر اداروں کے عہدیداران کا اہم اجلاس۔
طلبہ و طالبات ہماری اولین ترجیح ہیں، ان کے مسائل کو نظرانداز نہ کیا جائے اور فوری حل یقینی بنایا جائے، وائس چانسلر۔
فیکلٹی ممبران کلاسز میں اپنی باقاعدگی یقینی بنائیں اور معیاری تدریس کے ساتھ مؤثر اور بامقصد تحقیق پر توجہ دیں، پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات۔
انتظامی و تدریسی امور میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔ جو مسائل متعلقہ شعبوں کی سطح پر حل نہ ہوں، ان کے لیے وائس چانسلر آفس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، وائس چانسلر۔
تمام شعبہ جات ایسی پالیسیاں وضع کریں جن سے طلبہ جدید دور اور مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیار ہوں۔ ہمیں ایسے گریجویٹس تیار کرنا ہیں جو مستقبل کے چیلنجز کو سمجھیں اور ان کا مقابلہ کر سکیں، پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات۔
معیاری تحقیق کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، وائس چانسلر جامعہ سرگودھا۔
اجلاس کے شرکاء کا وائس چانسلر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار اور جامعہ کی تدریسی و تحقیقی میں ترقی میں تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ۔

22/09/2026

سرگودھا یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کون ہیں؟

جامعہ سرگودھا میں نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات پاکستان کے ممتاز ماہرِ ریاضی، محقق اور ماہرِ تعلیم ہیں، جنہیں علمی و تحقیقی خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز، ستارۂ امتیاز اور تمغۂ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔ تدریس، تحقیق، انتظامی اور پیشہ ورانہ امور میں 31 سالہ تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر تصور حیات ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ممتاز قومی پروفیسر اور عالمی سطح پر کثرت سے حوالہ دیے جانے والے محققین میں شامل ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات نے ابتدائی تعلیم خانیوال سے حاصل کی۔ انہوں نے 1984ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول خانیوال سے میٹرک، جبکہ گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج خانیوال سے 1986ء میں ایف ایس سی اور 1988ء میں بی ایس سی مکمل کی۔ بعدازاں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے 1992ء میں ایم ایس سی، 1994ء میں ایم فل اور 1999ء میں اطلاقی ریاضی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ 1999ء میں امریکا کی یونیورسٹی آف الینوائے، اربانا شیمپین میں وزٹنگ اسکالر رہے اور 2001ء میں جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی ڈارمسٹاٹ سے بایومکینکس میں پوسٹ ڈاکٹریٹ تحقیق مکمل کی۔ انہیں الیگزینڈر فان ہمبولٹ فیلوشپ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ان کا تدریسی سفر اپریل 1998ء میں بطور لیکچرر شروع ہوا۔ اگست 2000ء میں اسسٹنٹ پروفیسر اور اگست 2005ء میں ایسوسی ایٹ پروفیسر بنے۔ اکتوبر 2007ء سے ممتاز قومی پروفیسر اور فروری 2011ء سے ٹینیورڈ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ جامعہ سرگودھا میں تعیناتی سے قبل وہ قائداعظم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نیچرل سائنسز کے ڈین تھے اور شعبۂ ریاضی کے چیئرپرسن کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹر تصور حیات کی تحقیقی خدمات میں ایچ ای سی سے تسلیم شدہ 1,715 تحقیقی اشاعتیں اور معروف بین الاقوامی ناشر اسپرنگر سے شائع ہونے والی ایک کتاب شامل ہے۔ گوگل اسکالر پر ان کے تحقیقی کام کے حوالہ جات، یعنی سائٹیشنز، کی تعداد 159,596، ایچ انڈیکس 163 اور آئی ٹین انڈیکس 2,303 ہے۔ انہیں ریاضی اور انجینئرنگ، دونوں شعبوں میں سب سے زیادہ پڑھے اور دیکھے جانے والے محقق کے طور پر شناخت حاصل ہے۔

نوجوان محققین کی تربیت میں بھی ان کا نمایاں کردار رہا ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 235 تحقیقی طلبہ کی نگرانی کی، جن میں 60 پی ایچ ڈی اور 175 ایم فل محققین شامل ہیں۔ ان کی زیرِ نگرانی ہونے والا تحقیقی کام اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں نئی علمی صلاحیتوں کی تیاری اور تحقیق کے فروغ میں اہم حصہ رکھتا ہے۔

ڈاکٹر تصور حیات کو مجموعی طور پر 59 قومی و بین الاقوامی ایوارڈز اور اعزازات حاصل ہوئے ہیں، جن میں 39 بین الاقوامی اور 20 قومی اعزازات شامل ہیں۔ ہلالِ امتیاز، ستارۂ امتیاز اور تمغۂ امتیاز کے علاوہ ان کے نمایاں اعزازات میں خوارزمی، آئسیسکو، کامسٹیک، اوبادہ اور چِن جیو شاؤ ایوارڈز شامل ہیں۔

وہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز، اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز، عالمی اکیڈمی آف سائنسز، ٹواس، اور افریقن اکیڈمی آف سائنسز کے فیلو ہیں، جبکہ یورپین اکیڈمی آف انجینئرنگ کے رکن بھی ہیں۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ پیشہ ورانہ اداروں کی رکنیتوں اور سائنسی اکیڈمیوں کی فیلوشپس کی مجموعی تعداد 10 ہے۔

علمی اداروں میں قیادت کے حوالے سے بھی ان کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے سیکرٹری جنرل اور ایشیا کی سائنسی اکیڈمیوں اور سائنسی انجمنوں کی ایسوسی ایشن، اے اے ایس ایس اے، کے بورڈ آف گورنرز کے رکن رہ چکے ہیں۔ اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز کے سیکرٹری جنرل، ایشین اکیڈمی آف سائنسز کے بورڈ ممبر اور اس کی سائنٹفک کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کی ذمہ داریاں بھی ان کے علمی و انتظامی سفر کا حصہ ہیں۔

ڈاکٹر تصور حیات کو مختلف جامعات اور اداروں کے علمی و انتظامی فورمز میں خدمات انجام دینے کا 22 سالہ تجربہ حاصل ہے۔ ان میں سنڈیکیٹ، سینیٹ، اکیڈمک کونسل، ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ، فنانس اینڈ پلاننگ، بلڈنگ کمیٹی، بورڈ آف اسٹڈیز، بورڈ آف فیکلٹی، انڈومنٹ کمیٹی، سلیکشن بورڈز اور بورڈ آف گورنرز شامل ہیں۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن، وزارتوں، کامسٹیک، سائنسی اکیڈمیوں اور پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف فورمز میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نامزد نمائندے اور دیگر اداروں کی جانب سے 90 انتظامی ذمہ داریاں مکمل کیں۔ آٹھ تحقیقی جرائد میں ایسوسی ایٹ ایڈیٹر یا ادارتی رکن کی حیثیت سے کام کیا، 60 سیمینارز میں علمی و تحقیقی گفتگو پیش کی اور 47 کانفرنسوں کے انعقاد یا ان میں شرکت کی۔ بین الاقوامی علمی تعاون کے فروغ کے لیے انہوں نے 58 روابط قائم کیے۔

تحقیقی منصوبوں کے شعبے میں ڈاکٹر تصور حیات نے 17 تحقیقی منصوبے اور ایک پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام، پی ایس ڈی پی، منصوبہ مکمل کیا۔ چین پاکستان مشترکہ تحقیقی مرکز کے قیام کے لیے 6,352.540 ملین روپے، یعنی تقریباً 6.35 ارب روپے، کے منصوبے کی بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر قیادت بھی ان کی خدمات میں شامل ہے۔ انہوں نے چین کی 37 معروف جامعات کے ساتھ علمی و تحقیقی روابط قائم کیے، جو بین الاقوامی سطح پر مشترکہ تحقیق اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ میں ان کے کردار کو نمایاں کرتے ہیں۔

جامعہ سرگودھا کے وائس چانسلر کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کی تعیناتی، جامعہ کو تدریس، تحقیق، انتظامی امور اور بین الاقوامی علمی تعاون کا وسیع تجربہ رکھنے والی قیادت فراہم کرتی ہے۔ ان کا علمی سفر اور نوجوان محققین کی تربیت میں کردار جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے تحقیق کے نئے مواقع پیدا کرنے اور عالمی علمی اداروں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

22/09/2026

پروفیسر ڈاکٹر ندیم شیخ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی کی جامعہ سرگودھا آمد
، پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کو سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد۔۔۔

22/09/2026

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روف اعظم کی سرگودھا یونیورسٹی آمد، پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کو وائس چانسلر بننے پر مبارکباد، اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی پروفیسر ڈاکٹر ندیم شیخ بھی موجود ہیں۔۔

Address

TV Studio, First Floor, New Academic Block University Of Sargodha University Road
Sargodha
40100

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UOS TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share