13/12/2025
الحمدللہ الحمدللہ اللہ پاک کے فضل وکرم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے اولیاء کرام کی دعاؤں سے آج ادارہ معین الاسلام بیربل شریف ایک اور عظیم کامیابی سے ھمکنار ھوا
ادارہ کے ھونہار طالب علم محمد ابو بکر ولد قاری غلام علی نے وزیر اعلی ادبی مقابلہ جات میں جھاوریاں کالج کی طرف سے تقریر ی مقابلہ میں حصہ لیا جس میں پہلے ضلع سے فرسٹ آئے اس کے بعد ڈویژن لیول پر فرسٹ پوزیشن حاصل کی اور اس کی صوبائی لیول پر تقریر کے مقابلہ میں سکینڈ پوزیشن حاصل کر کے نیب کی کیطرف ایک ٹائم پیس۔مگ۔15000 نقد کیش اور اعزازی سرٹیفکیٹ حاصل کیا اس عظیم کامیابی پر ناظم ادارہ اساتذہ کرام طلباء عظام اور مخلصین ادارہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ھیں
اس کامیابی کے پیچھے ناظم ادارہ صاحبزادہ پروفیسر محبوب حسین چشتی صاحب کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ھے دعاھے اللہ پاک ناظم ادارہ کو صحت والی لمبی عمر عطاء فرمائے اور نائب ناظم ادارہ صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر معین صاحب کو والد گرامی کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین
دعا گو محمد کاشف عظیم چشتی خادم ادارہ
10/12/2025
جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
ادارہ معین الاسلام بیر بل شریف اپنی علمی، ادبی اور تربیتی روایات کے باعث ہمیشہ ممتاز رہا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک روشن کڑی کے طور پر دسمبر 2025ء میں معین آباد کیمپس میں شاندار سپورٹس گالا منعقد ہوا، جس نے طلباء کی صلاحیتوں، ولولے اور ٹیم ورک کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ دوڑ، رسہ کشی، والی بال، بیڈمنٹن، جمپنگ اور کرکٹ سمیت مختلف مقابلوں میں طلباء نے بے مثال جذبے کا مظاہرہ کیا۔
اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا، جو ان کی محنت اور لگن کا خوبصورت اعتراف تھا۔ ادارہ معین الاسلام کی یہی امتیازی شان ہے کہ یہاں علم کے ساتھ کردار سازی اور تربیت کو بھی بنیادی اہمیت حاصل ہے۔
آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام طلباء کو کامیابی و کامرانی سے نوازے، ادارے کو مزید ترقی عطا فرمائے، اور بانی و مربی پیر و مرشد پروفیسر محبوب حسین چشتی صاحب کو صحت و سلامتی اور دراز عمری عطا کرے۔
منجانب— اسٹاف، معین آباد کیمپس بیر بل شریف تحصیل شاہ پور صدر ضلع سرگودھا
10/11/2025
عرس مبارک مشائخ بیربل شریف 2025 کی تصویری جھلکیاں
12/10/2025
ان شاءاللہ العزیز۔۔
یہ محفل نور و سرور درحقیقت ان نفوس قدسیہ کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے، جنھوں نے اپنی زندگیاں محبت الٰہی، اتباع سنت مصطفویﷺ اور خدمت خلق کے لیے وقف کر دیں۔ یہ عرس پاک کوئی محض رسم یا ظاہری اجتماع نہیں، بلکہ روحانیت کی تجدید، ایمان کی حرارت اور نسبت اولیاء کے فیوض سے دامن بھرنے کا ایک مقدس موقع ہے۔
یہ عرس پاک تقریب کی شرعی آداب و تعلیمات کی روشنی میں منعقد کی جاتی ہے، تاکہ ذکر اولیاء کے ساتھ ذکر خدا و رسولﷺ کی خوشبو فضا میں رچے اور قلوب میں اخلاص، عاجزی اور تقویٰ کی لو دہک اُٹھے۔ ہم سب کی حاضری کا مقصد یہی ہے کہ ہم ان اہل حق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگیوں کو نور ایمان اور عمل صالح سے مزین کریں۔
خاکسار
13/09/2025
الحمدللہ
آج ادارہ معین الاسلام بیربل شریف کے دربار شریف ایجوکیشنل کمپلیکس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر معین صاحب نائب ناظم ادارہ کی زیر صدارت مقابلہ حسن قرات منعقد ہوا۔
08/09/2025
السلام علیکم۔۔
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر
دربار شریف کیمپس، اجمیری بلاک اور معین آباد کیمپس میں پاکیزہ و خوبصورت محافل کی عکس بندی۔۔