GLP Group of Schools

GLP Group of Schools

Share

We strive for your bright Future!!!!

23/01/2026

مزید معلومات کے لیے آفس وزٹ کریں

Photos from GLP Group of Schools's post 05/10/2025

🌸 ٹیچرز ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام 🌸
بچے کی پہلی استاد اس کی ماں ہوتی ہے، جو اپنی محبت، رہنمائی اور تربیت سے بچے کی زندگی کا پہلا سبق سکھاتی ہے۔
آئیے، اس ٹیچرز ڈے پر ہم اُن ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کریں جو اپنی گود میں آنے والی ہر نئی نسل کو علم، اخلاق اور محبت کا سبق دیتی ہیں۔
آج کے دن ہمارے ننھے طلباء اپنی پہلی استاد — اپنی ماں — سے اظہارِ محبت کریں گے ❤️

— GLP گروپ آف اسکولز

01/01/2025
Photos from GLP Group of Schools's post 29/10/2024

محترم والدین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
مدر ٹیچرز میٹنگ میں بھرپور شرکت کرنے پر ادارہ اور مینجمنٹ آپ سب والدین کی دلی شکر گزار ہے اور امید ہے کہ ادارہ کو کامیاب بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اور وقتا فوقتا اپنی مفید تجاویز و آرا سے مستفید کرتے رہیں گے
آپ کی تجاویز و آرا ہمارے لیے اور ادارہ کی ترقی کے لیے مشعل راہ ہیں
ایک بار پھرآپ کے قیمتی وقت اور تشریف آوری کا بے حد شکریہ
سکول مینیجمنٹ

Photos from GLP Group of Schools's post 29/10/2024

الحَمْدُ ِلله
A successfull PTM was held at GLP Group of Schools Chak 25 NB
We are great full to all our valued parents for trust us.

24/10/2024

*عربی میں دوستی کے 13 درجے ہیں۔دوستی کے درجات یہ ہیں:*

*1. زمیل*
کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں۔

*2. جلیس*
کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں۔

*3. سمیر*
ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو۔

*4. ندیم*
پینے پلانے والا ایک ساتھی (صرف چائے) جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کر سکیں۔

*5. صاحب*
کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیے فکرمند ہو۔

*6. رفیق*
کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں۔ آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں۔

*7. صدیق*
ایک سچا دوست، کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیے دوستی نہیں کرتا۔ بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بےلوث اور اخلاص پر مبنی ہو۔

*8. خلیل*
ایک بہت قریبی دوست، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے۔

*9. انیس*
کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت اور سکون محسوس کریں۔

*10 نَجی*
قابل بھروسہ/ اعتماد کے قابل
کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو بہت یقین ہو۔

*11. صفی*
آپ کا بہترین دوست، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں۔

*12. قرین*
کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں۔

*13۔ حبیب*
یہ دوستی کی اعلیٰ ترین شکل ہے جس میں دوستی کے باقی سب اوصاف کے ساتھ دوست محبوب کے مرتبہ پر فائز ہوتا ہے۔ یعنی وہ انسان جس سے بے لوث محبت بھی ہو۔

*یہ سب کے سب میرے محبوب ہیں جن سے میرا ماضی روشن ہوا تھا اور جب جب یہ ملتے ہیں تو حال بھی خوش ہو جاتا ہے اور مستقبل میں دوبارہ ملنی کی تمنا ہوا کرتی ہے۔۔

18/10/2024

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
جی ایل پی گروپ آف سکولز چک 24 شمالی جماعت ششم کا طالب علم مبارک علی کا کل رات شادی کے دوران گولہ پھٹنے سے دایاں ہاتھ شدید زخمی ہو گیا ہے ہاتھ کی دو انگلیاں ضاٸع ہو گٸی ہیں اس کی سرجری ہے تمام احباب سے صحت یابی کے لیے دعاٶں کی درخواست ہے اللہ پاک مبارک علی کو جلد صحت یاب فرماۓ آمین
دکھ کی اس گھڑی میں جی ایل پی گروپ آف سکولز کی انتظامیہ و سٹاف ان کے ساتھ کھڑے ہیں
اللہ پاک مبارک علی صحت کاملہ عطا فرماۓ اور والدین کو اس دکھ کو برداشت کرنے کی ہمت و صبر عطا فرماۓ
آمین ثما آمین
مینیجنگ ڈاٸریکٹر و جملہ سٹاف

21/07/2024

اعلانِ لا تعلقی

آج کل بڑھتی ہوئ سائبر وارداتوں کے پیشِ نظر کسی شخص کی فیسبک آئ ڈی کسی بھی وقت ہیک ہوسکتی ہے۔ اگر میری آئ ڈی سے کوئ بھی غیر اسلامی، غیر شرعی، فحش مواد یا توہین آمیز مواد شائع ہو تو میرا اس سے کوئ تعلق نہیں ہوگا۔⚠

21/07/2024

سب سے بہترین سیلز *(Sales)* پتہ ہے کونسی ہے۔۔۔۔۔؟؟؟
جس میں خریدار یہ سمجھے کہ میں نے ڈھُونڈ کر چیز خریدی ہے _جبکہ آپ نے کلائنٹ کیا کسٹمر کو ڈھونڈ کر وہ چیز بیچی ہو۔۔۔!!!
صحرا میں اگر کوئی بندہ پیاسا ہے تو وہ پانی ڈھُونڈتا ہے،اس کو لگنا چاہیے کہ میں نے پانی والا بندہ ڈھونڈا ہے،،،اور اس سے پانی خریدا ہے۔۔۔جبکہ اصل میں اپ وہاں پانی بیچنے کے لیے پہلی سے ہی موجود ہیں۔۔۔

*بالکل اسی طرح اگر آپ ایک ٹیچر/پروفیسر یا پرنسپل ہیں،تو آپ کی 𝗩𝗮𝗹𝘂𝗲 آپ کی عزت آپ کی 𝗪𝗼𝗿𝘁𝗵 اس صورت میں بڑھے گی_جب کسی سٹوڈنٹ کو لگے کہ اس نے ڈھونڈ کر ایک اچھے ٹیچر کا انتخاب کیا ہے__جب کہ آپ تو پہلے ہی وہاں پر لوگوں کے علم کی پیاس بجھانے کے لیے موجود ہوں*
*GLP GROUP OF SCHOOLS*
*CHAK 24,25 NB Chak 13,15 SB*

12/07/2024

میٹرک سپلیمنٹری کے داخلہ جات بھجوانے کے لیے رابطہ کریں سنگل فیس کے ساتھ آخری تاریخ 20 جولاٸی ہے

Want your school to be the top-listed School/college in Sargodha?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Sargodha

Opening Hours

Monday 07:30 - 13:30
Tuesday 07:30 - 13:30
Wednesday 07:30 - 13:30
Thursday 07:30 - 13:30
Friday 07:30 - 23:30
Saturday 07:30 - 13:30