23/08/2022
"ایک آدمی اور اس کی بیوی چڑیا گھر گئے، وہاں انہیں ایک بندر دکھا جو اپنی مادہ کے ساتھ رمانس کر رہا تھا۔ اس کی بیوی نے اس سے کہا، "کتنا رومانوی جانور ہے۔"
پھر، انہوں نے ایک شیر اور اس کی شیرنی کو ایک دوسرے سے تھوڑا فاصلہ رکھ کر بیٹھے دیکھا ۔ خاموش شیر ایسے بیٹھا تھا جیسے شیرنی کا کوئی وجود ہی نہ ہو۔ یہ دیکھ کر بیوی نے کہا ’’محبت کے بغیر کیسا اداس منظر ہے‘‘۔
اس کے شوہر نے اس سے کہا، "وہ پتھر شیرنی پر پھینکو اور دیکھو۔" جب اس نے شیرنی پر پتھر پھینکا تو شیر نے اپنی شیرنی کے دفاع کے لیے روب دار دھاڑیں ماریں، ۔۔یہ دیکھ کر بیوی سہم کر دور ہٹ گئی ۔۔۔۔
پھر شوھر نے یہی سب بندر کے ساتھ دہرانے کو کہا ۔
لیکن بندر نے بندری کا دفاع کرنے کے بجاے جھٹ سے چھلانگ لگائی اور درخت پر چڑھ گیا 🎄 اور اپنی جان بچانے کے چکر میں اپنی مادہ کو وہیں چھوڑ گیا ۔۔۔
پھر شوہر نے اپنی بیوی کی طرف دیکھا ۔۔۔جو اپنی کہی ہوئی بات پر شرمندہ ہو رہی تھی ۔۔۔
وہ بیوی سمجھدار تھی اسی لئے اسے شوھر کی بات آسانی سے سمجھ آگئی ۔۔۔۔۔۔
اگر آپ کو ابھی تک سمجھ نہی آئی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے ارد گرد بھی بندر جیسا پیار کرنے والے بہت زیادہ اور شیر جیسا پیار کرنے والے بہت کم لوگ ہیں۔"