03/05/2024
عورت اگر بیوی کے روپ میں تھی تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا خدیجہ اگر تم میری جِلد(چمڑہ) بھی مانگتی تو میں اتار کر دے دیتا جب یہی عورت بیٹی کے روپ میں تھی تو نبی اکرم ﷺ نے نہ صرف کھڑے ہوکر اس کا استقبال کیا بلکہ فرمایا میری بیٹی فاطمہؓ میرے جگر کا ٹکرا ہے
اور جب یہ عورت بہن کے روپ میں تھی تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ بہن تم نے خود آنے کی زحمت کیوں کی تم پیغام بھجوا دیتی میں سارے قیدی چھوڑا دیتا
اور جب یہ عورت ماں کے روپ میں آئی تو قدموں میں جنت ڈال دی گئی اور حسرت بھری صدا بھی تاریخ نے محفوظ کی فرمایا گیا اے صحابہ کرامؓ کاش! میری ماں زندہ ہوتی میں نماز عشاء پڑھا رہا ہوتا
میری ماں ابھی محمد پکارتی میں نماز توڑ کر اپنی ماں کی بات سنتا
عورت کی تکلیف کا اتنا احساس فرمایا گیا کہ دوران جماعت بچوں کے رونے کی آواز سنتے ہی قرأت مختصر کردی
اے امت محمدیہ کی بیٹیوں تم بہت عظمت والی ہو۔
اور یہ عظمت آپ کو دین اسلام نے عطا کی ھے۔لہذا اپنے گھروں
کے ماحول کو دین اسلام کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کیجئے۔