Jamia Islamia Mahmoodia Sargodha

Jamia Islamia Mahmoodia Sargodha

Share

This is a institute in which Muslim children are given Islamic education and are prepared for their next whole life, so they may preach Islamic educations.

23/02/2024

پندرہ روزہ دورۂ حلِ عبارت(مختصر روداد)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گزشتہ سال کی طرح امسال بھی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات کے بعد جامعہ اسلامیہ محمودیہ سرگودھا میں پندرہ روزہ دورۂ حلِ عبارت کا انعقاد کیا گیا،جس کی سرپرستی استاذُ العلماء حضرت مولانا محمد اشرف علی صاحب مدظلہم(بانی وصدر جامعہ اسلامیہ محمودیہ سرگودھا) نے فرمائی اور استاذُ العلماء حضرت مولانا عزیزالرحمن صاحب مدظلہم(نائب شیخ الحدیث جامعہ دارالعلوم کراچی)، استاذُ العلماء حضرت مولانا محمد مشرف علی صاحب مدظلہم(نائب صدر جامعہ ھذا) کی دعائیں بھی شاملِ حال رہیں۔

دورے میں متعدد طلبہ کرام نے شرکت کی، جنھیں صرف ونحو کے قواعد درسًا پڑھائے گئے، ان قواعد کا اجراء کرایا گیا، طلبہ کو عربی عبارت حل کرنے اور پڑھنے کی مشق بھی کرائی گئی۔ دورۂ حل عبارت کے ساتھ ساتھ عربی تکلم کا ذوق پیدا کرنے کے لیے عربی حوارات، تقریر اور دیگر مفید مشقیں بھی کروائی گئیں۔
دورے کے اختتام پر شرکائے دورہ کو اسناد بھی دی گئیں۔

امسال دورے کے مدرسین میں درجِ ذیل اساتذۂ کرام شامل تھے:
(1) مولانا مفتی محمود اشرف جوہر صاحب حفظہٗ اللہ (مدرس ورفیق دارالافتاء جامعہ ھذا، فاضل ومتخصص جامعہ دارالعلوم کراچی)
(2) مولانا مفتی حمزہ خالد صاحب حفظہٗ اللہ (مدرس ورفیق دارالافتاء جامعہ ھذا، فاضل ومتخصص جامعہ دارالعلوم کراچی)
(3) مولانا محمد فاروق صاحب حفظہٗ اللہ (مدرس جامعہ ھذا، فاضل جامعہ دارالعلوم کراچی)
(4) مولانا فیصل محمود صاحب حفظہُ اللہ (مدرس جامعہ ھذا، فاضل جامعہ دارالتقوی لاہور)

اہلِ علم اور مدارس کے طلبہ کی جانب سے اس دورے کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ آئندہ اسے جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیاگیا۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی مزید منظم انداز میں دورے کا انعقاد کیا جائے گا۔

آپ حضرات سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جامعہ کو، یہاں پڑھانے والے اساتذۂ کرام کو، پڑھنے والے طلبہ کو اور تمام منتظمین، محبین، متعلقین اور معاونین کو جزائے خیر عطاء فرمائے اور سلفِ صالحین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دین کی سچی اور صحیح خدمت کے لیے قبول فرمائے رکھے۔آمین یارب العالمین

17/02/2024

نقشۂ سحر و افطار مع معمولاتِ رمضان ۱۴۴۵ھ مطابق ۲۰۲۴ش

Photos from Jamia Islamia Mahmoodia Sargodha's post 17/01/2024

مذكرات التجمع السنوي

Jamia’s Annual ijtema memoir.📕

٢٦-٦-١٤٤٥

Photos from Jamia Islamia Mahmoodia Sargodha's post 17/01/2024

مدینۃ الرسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم سے شیخ عکاشہ سعید ابن حضرت ابوہریرہ رضی اللّٰه عنہ کی جامعہ میں آمدِ باسعادت اور اساتذہ و طلباء سے ملاقات کے خوبصورت اور یادگار مناظر

26/12/2023

ان شاءاللہ طلبائے مدارس کے لیے انتہائی نافع مفید دورہ ثابت ہوگا۔ سالانہ چھٹیوں میں عموماً طلبہ کسی نہ کسی عنوان پر دورہ کرتے ہیں، دورۂ حل عبارت (15 روزہ) طلبہ کی استعداد مضبوط بنانے میں مددگار ہوگا۔
برائے رابطہ و داخلہ:
https://wa.me/qr/6CYGBFOMVYOPD1

29/11/2023

ماشاءاللہ ہمارے پیارے اور لائق بھائ مفتی محمود اشرف جوھر سلمہ اللہ کی ایک شاندار علمی کاوش جسکی قدر کرتے ہوۓ ادارۃالمعارف کراچی نےفوراّ شائع کردیا ہے جس میں اھل فتویٰ کیلۓ گرانقدر علمی،ادبی اور تحقیقی توشہ ہے۔
تقبل الله منا ومنكم ❣️

15/11/2023

سرگودھا ڈویژن کے اربابِ مدارس اس اہم اجلاس میں شرکت کا اہتمام فرمالیں۔ تفصیلات اشتہار میں ملاحظہ فرمالیں۔

21/10/2023

مسجد اقصی پر ہونے والے موجودہ مظالم کے تناظر میں ایک آگہی نشست بعنوان القدس رکھی گئی ہے۔ مورخہ 22 اکتوبر 2023 بروز اتوار، شام 4:45 تا نمازِ عشاء۔
بمقام: محمودیہ فاؤنڈٰیشن، نزد ابنِ سیناء ہسپتال، قینچی موڑ سرگودھا۔
برائے رابطہ:
03006057663 | 03167377212 | 03047319295

04/09/2023

Introductory session for the participants of Ilm-o-Amal course organized by Mahmoodia Foundation.

In which students and professionals from the Sargodha city participated.

The participants expressed the need and urgency of the course and called it the need of the day.

In this session, the course syllabus and its aims and objectives were discussed.

At the end, everyone introduced themselves and told their hobbies and occupations.

InshaAllah, this course will prove to be a wonderful program to provide religious training to modern minds according to the requirements of the day.

Want your school to be the top-listed School/college in Sargodha?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Sargodha