06/06/2026
کمپری ہینسو شعبہ تحفیظ القرآن
ماہانہ کارکردگی پر حوصلہ افزائی: انعامات اور کیش ایوارڈز کی تقسیم
القرآن: “وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ” (اور اسی چیز کے لیے پس چاہیے کہ رغبت کرنے والے رغبت کریں)
سرگودھا شہر کا سب سے مشہور و معروف اور تعلیم و تربیت کردار سازی اور بچوں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے والا بہترین ادارہ کمپری ہینسو گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام شعبہ تحفیظ القرآن میں بچوں کے اندر قرآن کریم حفظ کرنے کا ذوق و شوق پیدا کرنے اور قرآنِ پاک کی تعلیمات کو بہترین انداز میں سیکھنے کے لیے ہر ماہ شاندار کارکردگی دکھانے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
گزشتہ ماہ کی کارکردگی (حفظِ قرآن، بہترین رویہ اور باقاعدگی) کو مدِنظر رکھتے ہوئے، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار بچوں کو نقد انعامات (Cash Awards) اور خصوصی تحائف سے نوازا گیا۔
یہ سلسلہ انشاء اللہ ہر ماہ جاری رہے گا تاکہ ہر بچہ اپنی پڑھائی اور حفظ پر بھرپور توجہ دے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو۔
اللہ پاک تمام بچوں کو علمِ نافع عطا فرمائے، ان کے والدین اور اساتذہ کی محنت کو قبول فرمائے، اور انہیں دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین!
01/06/2026
31/05/2026
16/05/2026