03/07/2025
ہمیں ایران کی طرح دیر سے نہیں جاگنا، وقت پر بیدار ہونا ہے۔ایران میں موساد او سی آئی اے کے ایجنٹوں نے نہ صرف اعلیٰ فوجی افسران اور انکی بیگمات کو جال میں پھنسایا، بلکہ ایران کے نیوکلیئر راز تک حاصل کر لیے۔۔۔نتیجہ یہ ہوا کہ سائنسدانوں کا قتل، سسٹمز کی ہیکنگ، اور دفاعی انفراسٹرکچر کی کمزوری ساری دنیا نے دیکھ لی ۔
لہذا پاکستا ن میں تمام NGOs، یوٹیوب وی لاگرز، سیاح ،صحافی ،نام نہاد امن مشن ، تحقیق یا انسانی حقوق کے نام پرآنیوالے غیر ملکیوں پر سیکیورٹی ادارے نظر رکھیں۔ نوجوان غیر ملکی لڑکیوں سے شادی سے پہلے سو بار سوچیں ۔غیر ملکی لڑکیاں سوشل میڈیا پر دوستی کر کے پاکستان آتی ہیں، اکثر سادہ دل، کم پڑھے لکھے، عاشق مزاج یا غربت سے مجبور نوجوانوں کو اپنا شکار بناتی ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ وہ لڑکیاں اپنے ملک واپس نہیں جانا چاہے گی اگر نہیں تو کیوں ؟؟؟ وہ لڑکا کیا صرف گرین کارڈ کی راہ تلاش کر رہا ہے یا خود بھی دشمن کے اسی کھیل کا حصہ تو نہیں ؟؟؟ جب لڑکی پاکستان چھوڑنے سے انکار کرے گی، تو کہا جائے گا کہ وہ یہاں سوشل ورکر ہے، یا اسلام سے متاثر ہو گئی ہے۔ اور اسی بہانے وہ سیکیورٹی اداروں، مدارس، مساجد اور اہم شخصیات تک رسائی حاصل کرے گی ۔ نکاح کے بعد غیر ملکیوں کے قیام، ان کے رابطوں، اور انٹرنیٹ سرگرمیوں کی مکمل نگرانی ہونی چاہیے ۔ ہمیں اب سنجیدہ تفتیش کی ضرورت ہے ۔ ہمارا ملک، ہماری ذمہ داری۔ کسی بھی شخص کا ماضی، مقصد اور تعلقات جانے بغیر اسے اپنی زندگی اور ملک کے قریب نہ آنے دیں۔سیکیورٹی ادارے مشکوک سرگرمی کی باقاعدہ رپورٹنگ اور تفتیش کے نظام کو مضبوط بنائیں
۔
FIA Cyber Secure Pakistan Pakistan Defence PAK ARMY
Call now to connect with business.