Genesis Online Academy

Genesis Online Academy

Share

CSS/PMS/FPSC/PPSC/MOD/FIA/IB preparation

08/01/2025

24/04/2024

💥 *PAKISTAN CONSTITUTIONAL REFORMS*

👈🏼 *آئین_پاکستان_1973 میں اب تک کی گئ 26 ترامیم آسان اردو زبان میں اختصار کے ساتھ ملاحظہ فرمائیں۔*

🗣️ *پہلی_ترمیم_1974*
آئین پاکستان 1973 کی پہلی ترمییم میں پاکستان کے حدود اربعہ کا دوبارہ تعین کیا گیا۔

🗣️ *دوسری_ترمیم_1974*
قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔

🗣️ *تیسری_ترمیم_1975*
اس ترمیم میں Preventive Detention کی مدت کو بڑھایا گیا، Preventive Detection کا مطلب ہے کسی ایسے شخص کو نامعلوم مقام پر رکھنا جو ریاست پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہو۔

🗣️ *چوتھی_ترمیم_1975*
اقلیتوں کو پارلیمنٹ میں اضافی سیٹیں دی گئیں۔

🗣️ *پانچویں_ترمیم_1976*
ہائ کورٹ کا اختیار سماعت وسیع کیا گیا۔

🗣️ *چھٹی_ترمیم_1976*
ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرڈمنٹ کی مدت بالترتیب 62 اور 65 سال کی گئ۔

🗣️ *ساتویں_ترمیم_1977*
وزیر اعظم کو یہ پاور دی گئ کہ وہ کسی بھی وقت پاکستان کی عوام سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر سکتا ہے۔

🗣️ *آٹھویں_ترمیم_1985*
پارلیمانی نظام سے سیمی صدارتی نظام متعارف کروایا گیا اور صدر کو اضافی پاورز دی گئیں۔

🗣️ *نویں_ترمیم_1985*
شریعہ لاء کو لاء آف دی لینڈ کا درجہ دیا گیا۔

🗣️ *دسویں_ترمیم_1987*
پارلیمنٹ کے اجلاس کا دورانیہ مقرر کیا گیا کہ دو اجلاس کا درمیانی وقفہ 130 دن سے نہیں بڑھے گا

🗣️ *گیارھویں_ترمیم_1989*
دونوں اسمبلیوں میں سیٹوں کی Revision کی گئ۔

🗣️ *بارھویں_ترمیم_1991*
سنگین جرائم کے تیز ترین ٹرائل کے لئے خصوصی عدالتیں عرصہ 3 سال کے لئے قائم کی گئیں۔

🗣️ *تیرھویں_ترمیم_1997*
صدر کی نیشنل اسمبلی تحلیل کرنے اور وزیر اعظم ہٹانے کی پاورز کو ختم کیا گیا۔

🗣️ *چودھویں_ترمیم_1997*
ممبران پارلیمنٹ میں Defect پائے جانے کی صورت میں ان کو عہدوں سے ہٹانے کا قانون وضح کیا گیا۔

🗣️ *پندرھویں_ترمیم_1998*
شریعہ لاء کو لاگو کرنے کے بل کو پاس نا کیا گیا۔

🗣️ *سولہویں_ترمیم_1999*
کوٹہ سسٹم کی مدت 20 سے بڑھا کر 40 سال کی گئ۔

🗣️ *سترھویں_ترمیم_2003*
صدر کی پاورز میں اضافہ کیا گیا۔

🗣️ *اٹھارویں_ترمیم_2010*
اس ترمیم میں NWFP
کا نام تبدیل کیا گیا اور آرٹیکل 6 متعارف کروایا گیا،اور اس کے علاوہ صدر کی نیشنل اسمبلی تحلیل کرنے کی پاور کو ختم کیا گیا۔

🗣️ *انیسویں_ترمیم_2010*
اسلام آباد ہائی کورٹ قائم کی گئ، اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے قانون وضح کیا گیا۔

🗣️ *بیسویں_ترمیم_2012*
صاف شفاف انتخابات کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تبدیل کیا گیا۔

🗣️ *اکیسویں_ترمیم_2015*
سانحہ APS کے بعد ملٹری کورٹس متعارف کروائ گئیں۔

🗣️ *بائیسویں_ترمیم_2016*
چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اہلیت کا دائرہ کار تبدیل کیا گیا کہ بیورو کریٹس اور ٹیکنو کریٹس بھی ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان بن سکیں گے۔

🗣️ *تئیسویں_ترمیم_2017*
سال 2015 میں قومی اسمبلی نے اکیسویں ترمیم میں 2 سال کے لئے ملٹری کورٹس قائم کیں۔ یہ دوسال کا دورانیہ 6 جنوری 2017 کو ختم ہو گیا،اس تئیسویں ترمیم میں ملٹری کورٹس کے دورانیے کو مزید 2 سال کے لئے 6 جنوری 2019 تک بڑھایا گیا۔

🗣️ *چوبیسویں_ترمیم_2017*
مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کو دوبارہ تشکیل دیا گیا۔

🗣️ *پچیسویں_ترمیم_2018*
فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ملانے کے لئے صدر نے 31 مئ 2018 کو دستخط کئے۔

🗣️ *چھبیسویں_ترمیم_2019*
خیبرپختونخوا اسمبلی کی سیٹس 124 سے بڑھا کر 145 کر دی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ نیشنل اسمبلی کی 342 سیٹوں کو کم کر کے 336 کر دیا گیا یے

21/04/2024

💥 *اہم واقعات (تاریخ) ....!!*

🗣️1905...بنگال کی علیحدگی
🗣️1906...مسلم لیگ بنی۔
🗣️1909...منٹو مورلے ریفارمز
🗣️1913...محمد علی جناح نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔
🗣️1913...کانپور کا واقعہ
🗣️1914... پہلی جنگ عظیم کا آغاز
🗣️1916...لکھنؤ معاہدہ(Lucknow pact)
🗣️1918... پہلی جنگ عظیم کا خاتمہ
🗣️1919...خلافت تحریک
🗣️1919...رولیٹ ایکٹ (Rowlet Act)
🗣️1922..علامہ اقبال نے ایم ایل میں شمولیت اختیار کی۔
🗣️1922.. واقعہ چورا چوری (4 فروری 1922)
🗣️1923...لیاقت علی خان نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔
🗣️1927... سائمن کمیشن
🗣️1927....دہلی کی تجاویز
🗣️1928...نہرو رپورٹ
🗣️1929...جناح کے چودہ نکات
🗣️1929... خدائی خدمتگار تحریک
🗣️1930...علامہ اقبال کا الہ آباد میں خطاب
🗣️1930..پہلی لندن کانفرنس
🗣️1931..دوسرا لندن کانفرنس
🗣️1932..تیسری لندن کانفرنس
🗣️1932...کمیونل ایوارڈ
1932.. خاکسار تحریک
🗣️1933..اب یا کبھی نہیں Now or Never
🗣️1934..قائد ایم ایل کے مستقل صدر بن گئے۔
🗣️1935...گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ
🗣️1937...کانگریس کی وزارتیں۔
🗣️1938...پیرپور رپورٹ
🗣️1938...فاطمہ جناح نے ایم ایل میں شمولیت اختیار کی۔
🗣️1939.. دوسری جنگ عظیم کا آغاز
🗣️1939..کانگریس کی وزارتوں نے استعفیٰ دے دیا۔
🗣️1939... یوم نجات 22 دسمبر
🗣️1940... قرارداد لاہور 23 مارچ
🗣️1942...کرپس مشن
🗣️1942... ہندوستان چھوڑو تحریک (Quit India)
🗣️1945...شملہ کانفرنس
🗣️1945..مرکزی الیکشن General Elections
🗣️1946...صوبائی الیکشن
🗣️1946...دہلی کنونشن
🗣️1946...کیبننٹ مشن
🗣️1947... پاکستان

14/04/2024

Modern Poets

02/12/2023

24/09/2023

Join the WhatsApp group from link in the comments section to get free notes and guidance

03/08/2023

Want your school to be the top-listed School/college in Sargodha?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Sargodha
40100