11/09/2026
محترم والدین!
بچے کی تعلیم کے ساتھ اس کی تربیت بھی بہت ضروری ہے۔ اگر استاد بچے کی غلطی پر اسے سمجھاتا یا اصلاح کرتا ہے تو اس کا مقصد بچے کو ڈانٹنا نہیں بلکہ اسے بہتر انسان بنانا ہوتا ہے۔ والدین اور اساتذہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے تو بچے کی شخصیت اور مستقبل دونوں بہتر ہوں گے۔
استاد کو اعتماد دیں، کیونکہ بچے کی کامیابی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔