12/01/2025
*انبیا کے بعد بارگاہ الہی تک پہنچنے کا ذریعہ حضرت شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی رح کی نظر میں:*
انبیائے کرام کے بعد بارگاہِ الہی میں پہنچانے والا دوسرا راستہ ولایت ہے، تمام قطب و ابدال اور اوتاد و اولیا اسی راہ سے واصل ہوئے ہیں، راہِ سلوک بھی اسی راہ سے ہے۔ واصلین کی اس راہ کے امام، پیش رو اور مشائخ کے فیض کا منبع و سرچشمہ سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم ہیں اور یہ مقام و مرتبہ آپ سے ہی متعلق ہے۔ اس راہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمَین مبارک حضرت علی المرتضی کے سر انور پر ہیں۔ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا، سیدنا حسن اور سیدنا حسین علیہا السلام بھی اس مقام میں آپ کے ساتھ شریک ہیں۔ حضرت علی المرتضی جس طرح ولادت کے بعد اس مقام پر ہیں اسی طرح پیدائش سے پہلے بھی اسی مقام پر تھے اور اس راستے سے جس کو بھی فیض پہنچتا ہے، حضرت علی المرتضی کے وسیلے سے ہی پہنچتا ہے کیوں کہ اس راہ کا نقطہ اختتام آپ ہی ہیں اور اس راہ کا مرکز بھی آپ سے تعلق رکھتا ہے۔
مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی، حصہ سوم، مکتوب نمبر ١٢٣
ترجمہ و تلخیص:
سید صبغت اللہ سہروردی
٢٤۔ جون ٢٠٢٤ء
١٨۔ ذوالحجہ ١٤٤٥ھ
یومِ غدیر