29/04/2025
Our wall of pride in Government Associate College Jhawarian Sargodha
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jhawarian Adbi Forum, Educational Research Center, Sargodha.
29/04/2025
Our wall of pride in Government Associate College Jhawarian Sargodha
29/04/2025
Our Proud Alumni
M Khalid Aslam
Session:Fsc (2015-2017)
BS Physics from University of Central punjab(2017-2021)
Designation : Business Develeoplemet officer in Meezan Bank jhawarian..
Our Proud Alumni Sajjad Hussain from Italy.
Director Of Education Colleges Sargodha Division
DPI Colleges, Punjab, Lahore
Admission Drive Compaign 2025
Director Of Education Colleges Sargodha Division
DPI Colleges, Punjab, Lahore
Higher Education Department-HED Punjab
20/04/2025
کل بروز سوموار مورخہ 21 اپریل تا 28 اپریل کالج ہذا میں فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی کی کلاس ہوگی۔ نئے داخل ہونے والے بچوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کوئی بچہ کل چھٹی نہ کرے تاکہ انہیں کورس مکمل کرنے پہ سرٹیفکیٹ دیا جائے۔ مکمل کلاسز نہ لینے والے طالب علم کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا جائے گا۔
شیڈول
سوموار ،منگل ،بدھ ( فوٹوگرافی)
جمعرات ،جمعہ ،ہفتہ ( ویڈیو گرافی)
ہر کیٹگری میں پہلی تین پوزیشن لینے والے طلباء کو ویڈیو ایڈیٹنگ کا اضافی کورس کروایا جائے گا۔
ان شاءاللہ
Raise your voice for Palestine.
Director Of Education Colleges Sargodha Division
DPI Colleges, Punjab, Lahore
وہ تمام طلباء جو کالج میں زیر تعلیم رہے ہیں۔ان سے گزارش ہے کہ پروفائل میں دیے گئے نمبر پہ اپنا تعارف بھیجیں تاکہ ہم اپنے ان بچوں کو خراج تحسین پیش کر سکیں
17/04/2025
Our Proud Alumni
Name: Habib Ullah
Session 2017-19
Bs sociology university of sargodha : 2020-24
Job : Program Officer Volunteers management Alkhidmat Foundation Pakistan Sargodha
17/04/2025
Our Proud Alumni
Name:Usama Riaz
Father Name:Muhammad Riaz
Intermediate Session :2016-2018
Job: HBL Islamic
Designation: BSE
Jhawarian Podcast
کاش آج وقت تھم جاتا۔پروفیسر ریاض حسین عامر صاحب کا انداز تکلم اتنا موثر اور دلپذیر ہے کہ جی چاہتا ہے وہ بولتے رہیں اور سامعین یکسو انہیں سنتے رہیں۔ اتنی بڑی علمی شخصیت یوں گمنام سی زندگی بسر کر رہی ہے یہ حلقہ اربابِ ذوق اور دیگر عمائدین بھیرہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔
Guest: Prof. Riaz Hussain Aamir
Ex-Principal Government Associate
College Bhera, Sargodha.
Host: Tariq Warsi
Production: JLF ( Sajjad Hussain Studio )
ملک اللّہ یار
سینیئر سائنس ٹیچر
گورنمنٹ ہائی سکول کالرہ
نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جھاوریاں سرگودھا کا دورہ کیا اور داخلہ مہم کے حوالے سے دہم جماعت کے امتحانات سے فارغ طلباء سے بطور استاذ اپیل کی کہ وہ جھاوریاں کالج کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔
Director Of Education Colleges Sargodha Division
DPI Colleges, Punjab, Lahore
Govt Associate College Jhawarian
10/04/2025
🏆پھر چراغِ لالہ سے روشن ہوئے کوہ و دمن 🏆
ہم جب دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمارا کالج پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں بالعموم اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بالخصوص سب سے بہترین ادارہ ہے تو سامعین و قارئین کی ذہن میں کئی سوالات جنم لیتے ہیں کہ آخر کس بنیاد پہ؟ اور اتنے دور دراز علاقے میں جسے Hard Area کہا جاتا ہے ،یہ ادارہ آخر اتنی بڑی کامیابیاں کیسے سمیٹ رہا ہے؟ کئی بار تو باقاعدہ کال کر کے مجھ سے پوچھا گیا کہ سر آخر آپ لوگوں کے پاس ایسی کون سی گیدڑ سنگھی ہے جو آئے روز آپ لوگ یہ کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں؟
میرا ہمیشہ ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ ان تمام کامیابیوں کے پیچھے لیڈرشپ کا وژن ہے اور وہ ہے ۔ Right person for right job.
تقریباً دو سال پہلے جب سابقہ پرنسپل پروفیسر انجم نیاز صاحب نے چارج پروفیسر بلال احمد مخدوم صاحب کے حوالے کیا تو ہر ذہن میں ایک ہی خدشہ تھا کہ اس ادارے کو صوبائی سطح پہ پہچان دلوانے کے بعد جس عروج پہ انجم نیاز صاحب نے چھوڑا ہے کیا بلال صاحب اسے سنبھال پائیں گے؟
اور پھر پہلے دن سے وہ سب ہوتا گیا جس کا کسی کو یقین تک نہ تھا۔ یکے بعد دیگرے ایک سے ایک بڑی کامیابی اس ادارے کے نام ہوتی چلی گئی چاہے وہ بورڈ کے نتائج تھے یا صوبائی سطح پہ چمپیئن بننے کا اعزاز ، میڈیا سوسائٹی کے ذریعے ادارے اور ڈیپارٹمنٹ کی بھرپور تشہیر تھی یا پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پہلے " پوڈ کاسٹ" سٹوڈیو کا قیام ،چٹیل میدان کو سر سبز پھلدار اور پھولدار پودوں سے جنت کی صورت دینا تھا یا پنجاب انرولمنٹ مہم میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ ۔۔ ڈویژن کے ماڈل کالج کا اعزاز تھا یا تیسرے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سپورٹس برائے طلباء و طالبات میں اکلوتے مردانہ کالجز میں بطور چمپئین نمائندگی کا اعزاز ۔۔۔
اس ادارے اور اس کے میر کارواں نے ہر وہ اعزاز اپنے نام کیا جسے دیکھ کر نہ صرف اس کیڈر کے بلکہ دیگر اداروں کے افراد بھی انگشت بدنداں رہ گئے۔
اس ادارے کے اساتذہ و دیگر ملازمین جہاں بھی جاتے ہیں یہ جملے ضرور سننے کو ملتے ہیں " یار تم لوگ کیا کرتے ہو،کیا کھاتے ہو؟ کیا گر ہے تم لوگوں کے پاس" ۔
قارئین!
ممکن ہے آپ کے ذہن میں یہ سوال ابھرے کے شاید اس ادارے کے سربراہان کے حکام بالا سے کچھ خاص تعلقات ہوں ،کیونکہ عموماً اتنی کامیابیاں دیکھ کر پہلا سوال یہی آتا ہے ہمارے ذہن میں۔ تو عرض کیے دیتا ہوں کہ گزشتہ پانچ سال میں اعلی عہدوں پہ شخصیات بدلیں لیکن اس کالج کے سبھی گرویدہ دکھائی دیے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس ضمن میں ضلع سرگودھا اور ڈویژن سرگودھا بہت خوش قسمت ہے کہ اسے ان اعلیٰ عہدوں پہ ہمیشہ اعلیٰ ظرف لوگ ملے جنہوں نے اپنے تئیں میرٹ کو ہمیشہ مقدم رکھا۔
آج ڈپٹی سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب محترم جواد احمد ملک سے ملنے والے اعلیٰ کارگزاری کے ایوارڈ کو ہم اپنے کالج کے ہر اس دوست کے نام کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی مفاد سے زیادہ ادارے کے مفاد کو ترجیح دی۔
سلام ہے پروفیسر بلال احمد مخدوم صاحب کی قائدانہ صلاحیتوں کو جنہوں نے ہر ایک کو شفیق باپ کی طرح نہ صرف راہنمائی مہیا کی بلکہ یہ احساس دلایا کہ یہ ادارہ آپ کا گھر ہے اور میں آپ کیلئے ہر دھوپ میں چھاؤں کی طرح کھڑا ہوں ۔
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جھاوریاں سرگودھا کے ہر فرد کو سلام ،خصوصا اس ہستی کو سلام جو ہمارے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،جن کی جیب ہم سب کا بینک اور جن کی ابرو کا اشارہ ہمارے لیے حکم کا درجہ رکھتا ہے۔۔۔وہ جو پرنسپل پروفیسر بلال احمد مخدوم صاحب کی اصل طاقت ہیں ۔۔۔وہ کوئی اور نہیں ۔۔بلکہ وائس پرنسپل پروفیسر محمد امجد یعقوب صاحب ہیں۔
آخر میں ہم ہر قاری کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہمارے ادارے کا دورہ کیجیے آپ یہ کہنے پہ مجبور ہو جائیں گے کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جھاوریاں سرگودھا ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تاج میں کوہ نور کی مانند درخشاں و تاباں ہے۔
Director Of Education Colleges Sargodha Division
College News Jhawrian
Govt Associate College Jhawarian
DPI Colleges,Punjab,Lahore