22/12/2025
لوگوں نے صرف چہرہ چھپانے کو پردہ بنا لیا ہے۔ صرف چہرہ چھپانا پردہ نہیں ہے۔ آج کل لوگ چہرے پر اسٹکر لگاتے ہیں، اس کو بلر کرتے ہیں—پتہ نہیں کیا کیا ۔
یہ پردہ نہیں ہے۔ اگر ہم جان بوجھ کر اپنی تصویریں اپلوڈ کرتے ہیں، صرف چہرہ چھپا کر، تو ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ کوئی ہمارے وجود کو دیکھے گا تو اس کے دل میں کوئی خیال آ سکتا ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے باوجود ہم اپنی تصویر اپلوڈ کرتے ہیں تو اللہ تو جانتا ہے نا۔ وہ شخص نہیں جانتا کہ میں کون ہوں، مجھے چہرے سے نہیں جانتا۔ لیکن اللہ تو جانتا ہے نا کہ میں نے جان بوجھ کر یہ تصویریں اپلوڈ کی تھیں—مجھے پتہ تھا کہ اس میں گناہ ہے، کیونکہ وجود دکھانے سے ہی دل میں خیالات اور وسوسے آتے ہیں۔ لیکن میں نے پھر بھی تصویریں اپلوڈ کیں۔ جب مجھے پتہ تھا تو اللہ تو قیامت کے دن مجھ سے حساب مانگے گا نا—ضرور مانگے گا۔ ے۔
اگر آپ نے خود کوچھپانا بھی ہے اور سامنے بھی آنا ہے تو پھر پور ی طرح خود کو ڈھانپ کر سامنے آئیں۔نہ کہ یہ کہ صرف چہرہ یا صرف منہ چھپائیں اور آنکھیں ظاہر کریں۔ بھئی، یہ پردے کا مذاق ہے۔
اور اسلام میں چہرہ چھپانا فرض نہیں، بلکہ وجود چھپانا فرض ہے۔ ہم آج کل چہرہ چھپا رہے ہیں مگر وجود دکھا رہے ہیں، یہ سراسر غلط ہے۔
ہمارے معاشرے کی غلط فہمی ہے کہ صرف چہرہ چھپانے سے ہی پردہ ہوتا ہے۔ نہیں تو پردے کا کوئی فائدہ نہیں۔ پردے کی نیت صرف اللہ کے لیے ہونی چاہیے۔ اللہ ہم سب کو، پوری امت مسلمہ کو، باحیا بنادیں۔ آمین۔
https://chat.whatsapp.com/EjOLKRK5byv42qVZhcqvmL