Rajput Brother's Pakistan
positive massage
15/12/2025
اک تعلیم یافتہ انجنیئر جن کے انڈر 35 فیکٹریاں تھیں۔
سال 1990ء کے آس پاس ان کی روزانہ ایک لاکھ تنخواہ تھی۔
یہاں تک رپورٹ ہوا ہے کہ وہ ٹیکس بھی ایمانداری سے دیتے تھے۔
(ریفرنس: بیانات پیر صاحب)
پھر وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر فقیری کی دنیا میں کیسے چلے گے؟
ایسا کیا تھا کہ پاک و ہند کے ہزاروں علماء ان کی تقلید میں چل دیے۔
پھر علامہ اقبال کا کون سا کلام ان کے دل میں اتر گیا تھا؟
وہ یکم اپریل 1953ء کو جھنگ کھرل خاندان میں پیدا ہوئے۔
گھر میں دین کا ماحول ملا اور ذکر و عبادت عام تھی۔
سال 1972ء میں انہوں نے BSC الیکٹریکل انجیئرنگ کی۔
مزید تعلیم UET Lahore سے حاصل کی تھی۔
چیف انجیئر بننے کے دوران وہ فٹبال،سوئمننگ کے کیپٹن بھی رہے۔
انہوں نے تعلیم و کھیلوں کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
(ریفرنس: آن لائن ویب: کمزور شواہد)
کہا جاتا ہے کہ ان کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ لاہور یونیورسٹی تھا۔
جہاں انہوں نے مولانا سید زوار حسین رح اللہ سے ملاقات کی۔
وہیں انہوں نے مجدد الف ثانی کے مکتوبات بھی پڑھے۔
سال 2013/14 میں دنیا بھر کے بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کی گی۔ ان 500 Most Powerfulمسلم میں پیر صاحب کو بھی ان لسٹ کیا گیا۔
کتاب کے مطابق:
"شیخ صاحب نقشبندی مجددی صوفی سلسلہ کے شیخ ہیں۔
ان کے پیروکاروں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
ان کے بے شمار مریدین میں علماء بھی ہیں۔
پیشے کے لحاظ سے وہ الیکٹریکل انجینئر رہ چکے ہیں۔"
(صفحات نمبر: 133-134)
موجودہ ریکارڈ کے مطابق انہوں نے 140 سے اوپر کتب لکھی ہیں۔
ان کی چند مشہور تصانیف درج زیل ہیں:
1): خطباتِ فقیر
2): باادب بانصیب
3): تمنائے دل
4): زادِ حرم
5): قرآن مجید کے ادبی اسرار و رموز
جب وہ پلاننگ اینڈ ڈولیپ منٹ کے ڈیپارٹمنٹ کو دیکھ رہے تھے۔
انہوں نے خود سے پرامس کر رکھا تھا۔
جیسے ہی 40 سال کے ہوں گے۔
تو دنیا کی زندگی سے ریٹائرمنٹ لے لینی ہے۔
پھر بغیر کسی حیل و حجت کے اس وعدہ کووفا بھی کیا۔
اک بار اک کمشنر نے مدارس کے طلباء پہ سرزنش کی۔
ان کے مطابق یہ نکمے اور ناکارہ ہوتے ہیں۔
جس پہ پیر صاحب نے کہا: (مفہوم)
"دنیا جہان کے معاملات دیکھ کر جب اللہ اپنی ناراضگی دکھاتے۔
تب کوئی طالبعلم اللہ کا نام لیتا ہے تو رب ِکریم کو پیار آتا ہے۔
یوں ان طلباء کی وجہ سے آپ پہ کرم ہے۔
ان کی قدر کیجیے۔"
اک بیان میں کہتے ہیں کہ علامہ اقبال کا یہ رباعی انتہائی بامعنی ہے۔
(اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا فیورٹ بھی تھا):
تو غنی از ہر دو عالم من فقیر
روز محشر عذر ہائے من پذیر
ور حسابم را تو بینی ناگزیر
از نگاہ مصطفے پنہاں بگیر
ان اشعار کا ترجمہ کچھ یوں ہے:
اے اللّٰہ بے شک تُو تمام جہانوں سے غنی ہے۔
بے شک میں فقیر ہوں۔
بس تو قیامت والے دن میری ایک درخوست قبول کر لینا۔
اگر وہاں میرا حساب لینا لازمی ہی ہو جائے۔
تو مجھے نبی صلی اللّٰہ علیہ و سلم کے سامنے رسوا نہ کرنا۔
اور ان کی نظروں سے چھپا کر حساب لینا
اکثر تزکیہِ نفس، وظائف اور عبادات کی تلقین کیا کرتے تھے
🌹آعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم🌹
🌹بسم الله الرحمن الرحي🌹
*وَ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَیۡہِ*
*اِنَّ رَبِّیۡ رَحِیۡمٌ وَّدُوۡدٌ* (ھود - ۹۰)
*تم اپنے رب سے استغفار کرو اور اس کی طرف توبہ کرو، یقین مانو کہ میرا رب بڑی مہربانی والا اور بہت محبت کرنے والا ہے ۔*
اے اللہ اے پاک پروردگار
همیں وه تمام بھلائیاں عطا فرما
جو نبی پاک صلی الله علیہ وسلم نے مانگی اور ان تمام چیزوں سے ھماری حفاظت فرماجن سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے پناہ مانگی ہے.*
اللہ تبارک تعالی آپ کو عزت اور ایمان والی زندگی بہترین صحت کے ساتھ عطا فرماۓ اور آپکی تمام جائز اور نیک خواھشات کی اپنے فضل وکرم اور خیر سے تکمیل فرماۓ. شر شیطان, جن وانسان سے محفوظ فرماۓ. اپنے سوا کسی کا محتاج نہ فرماۓ. ھمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے. خاتمہ بالخیر اور کامل ایمان کے ساتھ فرماۓ. آمین یارب العالمین🌹
🌹🌹صبح بخیر 🌹🌹
04/12/2025
رانا ایاز سلیم ریجنل پولیس آفیسر/ ڈپٹی انسپکٹر جنرل ساہیوال تعینات۔
رانا ایاز سلیم نارو راجپوت ہیں اور ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی چک نمبر 85 ر ب، ڈلہ چندہ سنگھ کے رہنے والے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پاکستان پولیس سروس کے انتہائی قابل، فرض شناس اور ایماندار آفیسر رانا ایاز سلیم کو آر پی او ساہیوال تعینات کر دیا ہے۔ اِس سے پہلے وہ سی پی او گوجرانوالہ کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
رانا ایاز سلیم اس سے قبل ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ تعینات تھے۔ تفصیلات کے مطابق رانا ایاز سلیم کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 31ویں کامن سے ہے۔ اُنہوں نے 2004ء میں بطور اے ایس پی پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ رانا ایاز سلیم نے بطور ڈی پی او خانیوال، ساہیوال، ننکانہ صاحب اور اٹک خدمات انجام دیں۔ رانا ایاز سلیم کو ایس ایس پی ایڈمن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور بھی تعینات کیا گیا تھا۔
رانا ایاز سلیم کو ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور اور صدر فیصل آباد بھی تعینات رہے۔ وہ ایس ڈی پی او چنیوٹ سرکل جھنگ، ڈیفنس سرکل لاہور بھی تعینات رہے۔ اپنے کیرئیر کے آغاز میں رانا ایاز سلیم نے بطور اے ایس پی درخشاں کراچی، فیروز آباد کراچی اور کھارادر کراچی میں بھی خدمات انجام دیں۔
رانا ایاز سلیم اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ اُنہوں نے سینٹرل پولیس آفس کراچی اور لاہور کے ساتھ ساتھ اسپیشل برانچ پنجاب میں بھی خدمات انجام دی ہیں اور انہیں کرائم فائٹر اور بہترین سپروائزر سمجھا جاتا ہے۔
رانا ایاز سلیم کی شخصیت راجپوت نوجوانوں کے لیئے مشعل راہ ہے۔ اُمید ہے کہ رانا ایاز سلیم، آر پی او ساہیوال کے عہدے پر اپنے فرائض پروفیشنل انداز میں ادا کریں گے اور مستقبل میں کامیابیاں سمیٹیں گے اور ترقی پائیں گے، انشاء اللہ۔
💞🌺 *بسْــمِ ﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم*🌺💞
🍀 *السَـلاَمُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَاتُۃ*🍀
💐 *خطاؤں کو معاف فرمانے والے رب...!!*
ھم سب پر رحم وکرم فرما، رزق میں برکت عطا فرما، بیماروں کو شفاء عطا فرما تمام آفتوں اور مصیبتوں سے حفاظت فرما اور ھمیں اپنے شکرگزار بندوں میں شامل فرما.
💗 *آمین یارب العالمین🤲*💗
*🌹صبح بخیر🌹*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Sargodha
08/12/2025
08/12/2025