05/11/2024
بہت خوش مزاج تھی میں
میں بہت سلیقے سے رہتی تھی سوچتی تھی کسی کو میری وجہ سے تکلیف نہ ہو
ہر چیز کو پورا ہوتے دیکھنا چاہتی تھی میں ادھوری کہانیاں نہیں پڑھتی تھی میں پھر ایک وقت ایسا آیا کہ میں خود ایک ادھوری کہانیوں میں آ گی خود کی زندگی ایک ادھوری کہانی بن کے رہ گئی دوسروں کو خوش کرتے کرتے خود کی خوشیاں گنوا بیٹھی اب اذیت میں مبتلا ہو کر ہر سانس پہ سمجھوتا نہیں کرتی اداس رہنا چاہتی ہوں اب کئی کئی دن
ہفتے کسی سے بات نہیں کرتی میں گمنام رہنا چاہتی ہوں دور بھاگ جانا چاہتی ہوں سب سے ہر چیز سے
میں چاہتی ہوں میں ایک گہری خاموشی ایک ادھوری سڑک ایک چپ چاپ رات اور ایک بے نام جہاں
05/11/2024
پـھر الــگ الــگ سـب کـے مــکان ہـو جــاتے ہیں
بہن بھائی ایک دوسرے کے لئے مہمان ہو جاتے ہیں
04/11/2024
'لشک پشک' نہ دیکھ "دیوانے" ، دیکھ نہ "سُندر" مکھڑے"
ہر 'مکھڑے' دے اندر "دِل" ہے، ہر دِل دے اندر "دکھڑے"
04/11/2024
کتنی داستانیں چھپائیں ہم نے دل میں،
پر درد کی خاموشی، ہر لفظ سے بڑھ کر ہے۔ 🍂💔
03/11/2024
کیا تم جانتے ہو ایک عورت کی محبت کیسی ہوتی ھے ۔۔۔۔۔؟؟؟
عورت کی محبت کا حصار بہت خوبصورت ھوتا ھے اگر تم کسی عورت کی محبت نہیں بن پائے تو یقین جانیں ۔۔۔۔
آپ محبت کے بارے جانتے ہی نہیں ہیں ۔۔۔۔۔
جب ایک عورت چاہتی ھے ناں تو وہ جی جان لگا دیتی ھے۔۔۔۔
تم سے شرارتیں کرتی ھیں اپنا بچپنہ بس تم پہ ظاہر کرتی ھے لڑتی ھے ۔۔۔۔۔ چیختی ھے ۔۔۔۔ روتی ھے
دعاؤں میں مانگتی ھے۔۔۔۔
لیکن چھوڑ کر نہیں جاتی۔۔۔۔
وہ تمہیں کسی کے ساتھ نہیں بانٹتی۔۔۔۔
اور بس اتنا چاہتی ھے کہ محبت کا جواب محبت سے دیا جائے۔۔۔۔
برے الفاظ تو دور کی بات تمہارا تلخ لہجہ بھی اسکی آنکھیں نم کر سکتا ھے۔۔۔
اگر آپکو کوئی چاہتا ھے تو رشک کریں اس پہ۔۔۔۔۔ کہیں جانے نا دیں۔۔۔۔ سنبھال کر رکھیں۔۔۔..❣️
انتخاب
03/11/2024
"سچائی" اور "اچھائی" کی تلاش میں پوری دنیا گھوم لو
اگر وہ "آپ" میں نہیں تو کہیں بھی نہیں..
🦋
03/11/2024
یہ بھی ضروری ہے کہ جب تم تھک جاؤ
تو ایک پناہ گاہ میسر ہو جہاں تم سکون محسوس کرو وہ پناہ گاہ کوئی من پسند انسان
ترنم لہجے میں کسی کا وائیس میسج خاص تمہارے لئے لی گئی کسی کی مُسکراتی تصویر یا کوئی خوبصورت یاد بھی ہو سکتی ہے
یاد رکھو۔۔۔
یہ عام سی چیزیں بھی
کسی خزانے سے کم نہیں
03/11/2024
بهروسہ بہت مشکلوں سے حاصل ہوتا ہے اس لئے اسے توڑتے ہوئے اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ ایک بار ٹوٹنے کے بعد یہ بھروسہ دوبارہ سے حاصل نہیں ہوتا۔ کوئی بھی انسان پھر آپ سے ویسے رشتہ نہیں رکھ سکے گا جیسے اسکا پہلے تعلق تھا۔
زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اُسے آپ سے کچھ کہتے ہوئے شک یا کھٹکا ضرور ہوگا کہ کہیں اسے پھر سے دھوکا نہ ملے۔
اس لئے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر کسی کے بھروسے اور احساس سے نہ کھیلیں کیونکہ وقت ہمیشہ ایک سانہیں رہتا۔ـــ💕
03/11/2024
انسان جب اندر سے ٹوٹ جائے ،تو کسی بھی ماحول میں خوش نہیں رہتا..🥺🥺
چاہے اس کے آس پاس کتنی ہی محبت اور احساس کرنے والے لوگ کیوں نہ ہوں🥀
03/11/2024
سنو نومبر!
مجھ پر مہربان ہی رہنا،
پرانی رنجشوں کو دوستیوں میں بدل دینا،
گلے شکووں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا،
دکھوں کو خوشیوں کا لبادہ اوڑھا دینا،
تکالیف کو صبر کا پیرہن عطا کرنا،
مشکلات کو آسانیوں کا رستہ دکھا دینا،
ناکامیوں کے دروازے بند کر کے کامیابیوں کے در وا کرنا،
محبتیں عام کرنا،
نفرتیں دور کرنا،
شر پسندوں سے حفاظت کرنا،
امن پسندوں کا ساتھ دینا،
کم ظرفی سے بچاتے ہوئے اعلیٰ ظرف بنا دینا،
آنکھ کی حیا اور دل کا سکون دینا،
اے نومبر!
تم مجھ پر مہربان رہنا تاکہ میں تم پر مہربان رہ سکوں ۔♥️
02/11/2024
رات کے بعد سحر ہوگی مگر کس کے لئے
ہم ہی شاید نہ رہیں رات کے ڈھلتے ڈھلتے
02/11/2024
زندگی میں بہت کچھ بدلتا ہے، بہت کچھ ہوتا ہے جو ہماری مرضی کا نہیں ہوتا، بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے،
بہت کچھ جھیلنا بھی پڑتا ہے، مشکلیں آتی ہیں، آئیں گی اور آتی رہیں گی، ان سے لڑنے کے لیئے کوئی آپکے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا، سو کسی سے امید مت لگانا
کہ وہ آپکو حوصلہ دے گا یا آپکے برے وقت میں مشکل وقت میں آپکا ساتھ دے گا،
یہ کام آپکو خود ہی کرنا پڑے گا.
وقت کیسا بھی آئے، کوئی آپکے ساتھ ہو نہ ہو لیکن " آپ اپنے پاس موجود رہنا " کیونکہ آخر میں آپکو " اپنی ہی ضرورت پڑے گی...!!