23/02/2024
2024 party
please feel free to Visit or contact us for
quality of Education in Sargodha
23/02/2024
2024 party
10/08/2023
Bright Future Academy
02/08/2022
02/08/2022
Govt jobs
نظم
" بابا جانی "
بستر پہ بیمار پڑے تھے
بابا جانی کروٹ لے کر
ہلکی سی آواز میں بولے
بیٹا کل کیا منگل ہو گا؟
گردن موڑے بِن میں بولا
بابا کل تو بُدھ کا دِن ہے
بابا جانی سُن نہ پائے
پھر سے پوچھا کل کیا دِن ہے؟
تھوڑی گردن موڑ کے میں نے
لہجے میں کُچھ زہر مِلا کے
منہ کو کان کی سِیدھ میں لا کے
دھاڑ کے بولا
بُدھ ہے بابا !!! بُدھ ہے بابا۔!!! بُدھ ہے بابا !!!
آنکھوں میں دو موتی چمکے
سُوکھے سے دو ہونٹ بھی لرزے
لہجے میں کُچھ شہد مِلا کے
بابا بولے بیٹھو بیٹا
چھوڑو دِن کو دِن ہیں پُورے
تُم میں میرا حصہ سُن لو
بچپن کا اِک قِصّہ سُن لو
یہی جگہ تھی میں تھا تُم تھے
تُو نے پُوچھا رنگ برنگے
پھولوں پر یہ اُڑنے والی
اِس کا نام بتاؤ بابا
گال پہ بوسہ دے کر میں نے
پیار سے بولا تِتلی بیٹا
تُو نے پُوچھا کیا ہے بابا؟
پِھر میں بولا تِتلی بیٹا
تِتلی تِتلی کہتے سُنتے
ایک مہینہ پُورا گُزرا
ایک مہینہ پُوچھ کے بیٹا
تِتلی کہنا تُو نے سِیکھا
ہر اِک نام جو سِیکھا تُو نے
کِتنی بار وہ پُوچھا تُو نے
تیرے بھی تو دانت نہیں تھے
میرے بھی اَب دانت نہیں ہیں
تیرے پاس تو بابا تھے نا
باتیں کرتے کرتے تُو تو !!
تھک کے گود میں سو جاتا تھا
تیرے پاس تو بابا تھے نا
میرے پاس تو بیٹا ہے نا
بُوڑھے سے اِس بَچے کی بھی
بابا ہوتے سُن بھی لیتے
تیرے پاس تو بابا تھے نا
میرے پاس تو بیٹا ہے نا
میرے پاس تو بیٹا ہے نا
۔۔۔۔۔۔۔
19/06/2022
Join Pak army
15/06/2022
Our priority is your satisfaction
ساری بحث و تکرار کے بعد۔سوشل میڈیا کو کھنگالنے کے بعد ۔تعلیم یافتہ نوجوان بچو اور بچیوں کی پُرمغز رائے لینے کے بعد ۔ بُوڑھوں بابوں کی زندگی کے تجربوں کی عرق ریزی کے بعد۔ مطلب ہر ایک ورق کی ہر لائین پڑھنے کے بعد
ہم ان نتائج تک پہنچے
1:: شجر کاری کی جائے وہ بھی ہنگامی اور ایمرجنسی نافذ کر کے وہ بھی ہر ایک اپنے اوپر نافذ کرےیعنی سیدھے لفظوں میں یہ کہ درخت لگانا اب ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسلہ ھے
2:: درخت مقامی ہوں غیر ملکی ہرگز نہ ہوں یعنی قُدرت کے ساتھ متفق ہونا چاہیے ۔ جو قدرت نے شروع سے دیے وہی درخت ہمارے لیے بہتر ہیں
3: مقامی درختوں میں سے بھی دو عدد اقسام کے ایسے درختوں کا چناو کیا جائے جو بہت جلدی بڑھتے ہیں اور اُن کی عمر بھی لمبی ہو
4:: تو مندرجہ بالا چیزوں کو مدنظر رکھ کر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ (شہتوت) اور (درھیک) فی الحال دو ایسے درخت ہیں ان سارے سوالوں کے جوابات ہیں
لہذا ہنگامی صورت حال کے تناظر میں اور شجرکاری ایمرجنسی کے ماحول میں فی الفور ان دو درختوں کی کاشت یعنی شجرکاری شروع کر دینی چاہیے
5: ہر سکول اور کالج (لڑکوں اور لڑکیوں ) ۔دینی مدارس۔سرکاری دفاتر۔کے اندر ایک جگہ ان دو درختوں کی نرسری تیار کرنے کے لیے مختص ہو
6: سال میں دوبار یعنی گرمیوں کے شروع اور اختتام یا سردیوں کے شروع اور اختتام پر زور شور سے شجر کاری کی جائے
7: ہر شخص (بچہ نوجوان بُوڑھا) 5 درخت لگانے کا پابند ہو تاکہ 22 کروڑ لوگ ایک سیزن میں تقریبا ایک ارب درخت لگا سکیں
8:: جب تک پورا ملک سرسبز و شاداب نہیں ہوتا ۔جب تک ہر طرف ہریالی اور شادابی نہیں ہوتی۔ جب تک پورا ملک چھاوں چھاوں نہیں ہوتا ۔ جب تک ہر سڑک ہر رستہ ہر ریلوے ٹریک دوطرفہ درختوں کی قطاروں کے اندر نہیں آتا تب تک یہ سلسلہ چلتا رہنا چاہیے
یاد رکھو پاکستان سرزمین خشک بنتا جا رہا ھے ۔بارشوں کی شرح میں کمی ہوتی جا رہی ھے ۔زیرزمین پانی یعنی واٹر ٹیبل مزید گہرائی کی طرف گامزن ھے۔ گرمی جہنم خیز ھے ۔ اور ملک آگ کا گولا بنتا جا رہا ھے ۔ سب مسائل کے تین حل ہیں ۔تین ماٹو تین نعرے ہیں ۔تین ہی مشن ہیں ۔یعنی ۔شجر کاری۔شجر کاری۔اور ۔شجرکاری
تحریرو تحقیق (قدیر مصطفائی)
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○
"میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا“❣️🌹
03/06/2022
Take care yourself and do join us from every Monday to Saturday only in Bright Future