Govt. High School Sarai Sidhu

Govt. High School Sarai Sidhu

Comments

اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کے لئے گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کا انتخاب کیجیے
ششم تا کلاس نہم تک داخلے جاری ہیں
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو اور علاقے بھر کا اعزاز۔۔۔۔۔
میری ادارے کے چمکتے ستارے کا بلندیوں کو چھونے کی طرف قدم
سید ظہیر الحسن شاہ صاحب ایس ایس ٹی فزکس کو لیکچرر فزکس منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
منجانب ۔
ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش ؤ جملہ سٹاف
داخلہ مہم
گورنمنٹ سکولز میں اعلی تعلیم یافتہ تجربہ کار سٹاف موجود ھوتا ھے والدین اپنے پیارے بچوں کے بہترین مستقبل کےلئے بہترین فیصلہ کرتے ھوئے اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکولز میں داخل کرانے کو ترجیح دیں پلیز
منجانب
ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش
1876 سے قائم شدہ درخشاں روایات کی امین اور مثالی تعلیمی درسگاہ۔
ششم تا نہم میں داخلہ جاری ہے
گورنمنٹ ہائی سکول سراۓ سدہو
انگلش میڈیم
نمایاں خصوصیات:
۱) ملتان بورڈ میں دو مرتبہ پوزیشنز
۲) اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ
۳) کیمسڑی،فزکس،بائیولوجی اور کمپیوٹر کی الگ الگ جدید لیبارٹیرز
۴) ہفتہ وار اور ماہانہ ٹیسٹ سسٹم اور لائبریری کی سہولت
۵) مفت کتابیں
۶) مہنگائی کے دور میں ٹیوشن جیسی ٹیشن سے نجات
۷) CCTV کیمرے اور فُول پروف سکیورٹی کے انتظامات
۸) واٹر فلٹریشن کورلر سے پینے کے لئے صاف پانی۔
۹) دلکش اور حسین قدرتی مناظر میں واقع سکول
۱۰) یتیم، ضرورت منداور نادار طلبا کے لئے وظیفے
ہیڈ ماسٹر: ملک محمد یونس عطش
0334-6051517, 065-2412002
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو میں سالانہ رزلٹ تقریب انعامات کے سلسلے میں ایک شاندار پروگرام ترتیب دیا گیا۔۔۔
جس میں مختلف پوزیشن لینے والے بچوں کو میڈلز اور ٹرافیز دی گئیں۔۔۔
تقریب کے مہمان خصوصی جناب محمد یونس عطش صاحب تھے۔۔۔
تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر سکول ہذا جناب محمد یونس عطش صاحب نے بچوں کی مجموعی کارکردگی کو سراھا۔۔
والدین نے سکول کے ماحول اور اساتذہ کی تعلیمی خدمات پر اعتماد کا اظہار کیا۔۔۔۔
الحمداللہ آج بچوں نے اپنا تعلیمی سال مکمل کیا۔۔۔
ہم دعا گو ہیں۔۔کہ ادارہ ہذا سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء سچے اور نیک مسلمان بنیں اور زندگی کے عملی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں۔۔۔
کل دہم کا مطالعہ پاکستان کاپیپر شیڈول کے مطابق ہوگا۔
تمام طلبہ نوٹ فرمالیں۔
پیپر کینسل صرف لاہور اور راولپنڈی بورڈ کا ہوا ہے۔
ملتان بورڈ شیڈول کے مطابق پیپر لے گا
سماجی ذرائع ابلاغ پر کئی دنوں سے گردش کرنے والی یہ تصویر جانے کس مقام اور کس سکول کی ہے، لیکن نامساعد حالات اور موسم کی سختیوں سے بے نیاز ہو کر تدریسی فرائض سرانجام دینے والے اس عزت مآب استاد کی تصویر میں محبت، محنت، لگن، عزم، راہنمائی، خلوص، دوستی، بے غرضی، عظمت اور دیانت کے تمام جذبے بدرجہ اتم نظر آتے ہیں۔ استاد کسی بھی معاشرے کے معمار ہوتے ہیں۔ قومیں نئی نسل میں اپنے اقدار و روایات کی تشکیل جن اداروں کے ذریعے کیا کرتی ہیں ان میں سب سے اساتذہ سرفہرست ہیں۔ نئی نسل کو حروف شناسی سے لے کر قومی و ملی امنگوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے استاد کا کردار غیر معمولی ہوتا ہے۔
معزز ہیڈ ماسٹر صاحبان و جملہ اساتذہ کرام۔۔۔
اللہ پاک ہم سب کو ہنگامی صورت حال سے محفو ظ فرماۓ امین۔
ملک کے مختلف علاقوں سے موسم کی شدت کے اثرات سامنے انا شروع ہو گۓ ہیں جس میں طلباء وطالبات کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں۔۔

1. موسم کی سخت صورت حال کو سنجیدہ لیں ۔ اور کوٸ بھی کوتاہی نہ برتیں۔۔۔
2. بچوں کو صبح ناشتہ کرنے زیادہ پانی پینے اور پانی کی بوتلیں ساتھ رکھنے کی سختی سے ہدایات کی جاٸیں۔
3. بچوں کو ہیٹ سٹروک اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کی اگاہی دی جاۓ۔
4. کمرہ امتحان میں اضافی پنکھوں کا انتظام کیا جاۓ ۔ بجٹ کی کمی کے پیش نظر پنکھے کراۓ پہ لیے جا سکتے ہیں۔۔۔
5. بچوں کو سر گردن ڈھانپنے اور زیادہ وقت کلاس روم میں رہنے کی سختی سے ہدایات کی جاٸیں۔۔
6. بچوں کو پک ڈراپ کرنے والوں کے لیے سایہ دار جگہوں کی فراھمی بناٸ جاۓ اور کوشش کی جاۓ کہ مخصوص پک ڈراپ پواینٹ پہ پانی کا چھڑکاو کیا جاۓ۔۔
7.طلباء اور اساتزہ کرام اپنی سواریاں سایہ دار جگہوں پہ کھڑی کریں ۔ اور مناسب اور ضرورت کے تحت پیٹرول ڈلواٸیں تاکہ اگ کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔۔
کاپی #
اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں
منجانب گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو
ششم تا دہم محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں
آپ کا اپنا ادراہ گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو،

“Pen is mightier than sword”

Operating as usual

11/02/2023

جشنِ بہاراں
چار روزہ تقریبات کو بہترین اور احسن طریقے سے منانے پر ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش صاحب کو ضلعی صدر لیب اٹینڈنٹ محمد حسین عطاری مبارکباد پیش کرتے ہوئے

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 10/02/2023

چار روزہ جشن بہاراں کے تیسرے دن
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کے معزز اساتذہ کرام اور طلباء کے پرجوش اور خوبصورت انداز
تعلیمی میدان میں ھمیشہ اپنا لوہا منوانے کے علاؤہ آپ کا اپنا ادرہ بچوں کے زہنی و جسمانی تربیت کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 09/02/2023

*سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب کی ہدایت کے مطابق چار روزہ جشن بہاراں کے دوسرے دن
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کے معزز اساتذہ کرام اور طلباء کی خوبصورت کاوش

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 08/02/2023

الحمدللہ
آج گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو میں فروغ نصابی و غیر نصابی سر گرمیاں کے حوالے سے ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان اعزاز محمد یونس عطش صاحب اور محترم مہر وریام شاہد ہراج صاحب نے شرکت کی۔پروگرام میں طلبإ اور اساتذہ کرام نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 07/02/2023

چار روزہ تقریبات فروغ نصابی و ہم نصابی سرگرمیاں کے سلسلے میں
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کے معزز اساتذہ کرام اور طلباء تیاریوں میں مصروف

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 04/02/2023

بسلسلہ آمد جشن بہاراں مختلف نیوز پیپرز

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 03/02/2023

سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کے حکم کے مطابق پنجاب بھر کی طرح گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو میں بھی جشن بہاراں کی تیاری شروع کر دی گئی
زیر نظر تصاویر میں ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش صاحب مدرسہ ھذا کے کلاس فور ملازمین کو جشن بہاراں بھرپور انداز میں منانے کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 01/02/2023

سرائے سدھو کی عوام اور عوامی نمائندوں کی خصوصیت ہے کہ اپنے ادارے کے لئے وہ ھمیشہ مخلص رہتے ہیں میں بطور ہیڈ ماسٹر سرائے سدھو کی عوام اور ان مخلص نمائندگی کرنے والے احباب کا شکرگزار ہوں جو ہمہ وقت اپنی خدمات اپنے ادارے کے لئے پیش کرتے ہیں
انجمن تاجران کے مرکزی صدر راؤ راشد سنی کی گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو آمد
مختلف موضوعات پر گفتگو اپنی تمام تر صلاحیتیں ادارے کے لئے پیش کرنے کا عندیہ

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 01/02/2023

ایجوکیشن آفیسر خانیوال
جناب چوہدری عمران اصغر صاحب کا گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کا سرپرائز وزٹ چوہدری عمران اصغر صاحب کو ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش صاحب نے مدرسہ ھذا میں خوش آمدید کہا وزٹ کے دوران ایجوکیشن آفیسر صاحب نے مختلف کلاسز کے طلباء سے تدریسی سوالات کیے استاد محترم جناب محمد آصف مغل صاحب، ملک عثمان حیدر تھہیم صاحب کے طلباء نے تمام سوالات کے درست جواب دے کر داد وصول کی
دوران وزٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب نے کمپیوٹر لیب ، کمیسٹری لیب کے
لیب اٹینڈنٹ حسین عطاری کی کاوشوں کو بھی سراہا
بعد ازاں سرائے سدھو کے نوجوان صحافی مرکزی صدر انجمن تاجران سرائے سدھو راؤ راشد سنی بھی مدرسہ ھذا تشریف لائے

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 28/01/2023

کسی بھی ادارے کے کلاس فور ملازمین اس ادارے کی خوبصورتی اور دیکھ بھال کے لہاز سے بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جو ھمیشہ اپنے ادارے کی خوبصورتی کو بحال کرنے کی کوشش میں مصروف عمل رہتے ہیں
دوران وزٹ کلاس رومز ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش صاحب نے اپنے ادارے کے کلاس فور ملازمین کے زمہ صفائی کو چیک کرتے ہوئے مختلف ہدایات جاری کی ہیڈ ماسٹر صاحب کی مدرسہ ھذا سے لگن قابل ستائش ہیں آپ ھمیشہ طلباء کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ سکول کی سیکیورٹی نظم و ضبط اور صفائی کے حوالے سے خاص اہتمام کرتے رہتے ہیں
اللہ تعالیٰ ہر ادارے کو تعلیم دوست ایڈمنسٹریٹر عطا فرمائے

08/01/2023

گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو

06/01/2023

موسمِ سرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد 9 جنوری بروز سوموار کو سکول کھل رہے ہیں,تمام والدین سے گزارش ہے کہ 9 جنوری بروز سوموار سے اپنے بچوں کو باقاعدگی سے مکمل یونیفارم میں سکول بھیجیں۔
شکریہ
منجانب:
ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 17/12/2022

جمشید علی غوری صاحب بیشمار خصوصیات کے حامل استاد ہیں
جس طرح آپ کی گرفت انگریزی پر کمال کی ہے اس سے بھی بڑھ کر آپ سکول منیجمنٹ ورک میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں
ایمرجنسی ایگزامینیشن برائے دسمبر ٹیسٹ
آپ کی بہترین منیجمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے
یاد رہے
جمشید علی غوری صاحب
دسمبر ٹیسٹ کے منیجمنٹ ڈائریکٹر بھی ہیں

16/12/2022

بچے سکول جائیں اور واپس نا آئیں
خدا ایسا دسمبر کبھی نا لاۓ....

16دسمبر 2014
سانحہ آرمی پبلک سکول

16دسمبر 2014 سانحہ پشاور اے پی ایس کے ننھے شہید بچوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
دعا کرتے ہیں اللہ پاک ان تمام شھداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماٸے اور انکے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے
۔۔ الہی آمین

‎😢

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 13/12/2022

ایگزامینیشن ایمرجنسی
سیکرٹری سکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب
ڈاکٹر محمد احتشام انور صاحب کے حکم کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو میں بھی طلباء کے دسمبر ٹیسٹ کا سلسلہ زیر اہتمام ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش صاحب اور ان کی ٹیم کے کامیابی سے جاری

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 12/12/2022

حدیثِ نبوی
جس نے کسی ضرورت مند انسان کی مدد کی
اس نے پوری انسانیت کی مدد کی ہمارے شہر سرائے سدھو کی خوبصورت شخصیت منیجمنٹ ڈائریکٹر آف مدنی پبلک سکول سرائے سدھو راؤ فیضان ناصر اور سرائے سدھو کی نامور شخصیت حاجی رانا محمد اکرم صاحب، دیگر مخیر حضرات کے بےحد مشکور ؤ ممنون ہیں جنہوں نے مستحق طلبا کے لئے بند جوتوں کا بھرپور ڈونیشن فراہم کیا مستحق طلباء میں جوتوں کی تقسیم محکمہ تعلیم کی نامور شخصیت ماہر تعلیم ایجوکیشن آفیسر
چوہدری عمران اصغر صاحب ، ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش صاحب ، اور لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن خانیوال کے ضلعی صدر محمد حسین عطاری نے اپنے دست مبارک سے کی

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 05/12/2022

سکول کونسل گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئرمین سکول کونسل محمد یونس عطش صاحب، اساتذہ کرام اور سکول کونسل ممبران، حاجی راؤ اکرم صاحب ، رانا مشتاق احمد خان صاحب ، حاجی راؤ حامد علی شاکر صاحب ، مہر مظہر حسین دولتانہ صاحب، جمشید علی غوری صاحب، جہانگیر علی عادل صاحب، کی موجودگی میں ہوا اجلاس میں مدرسہ ھذا میں ہونے والے کاموں ،
وضو خانے برائے سکول مسجد اور دیگر کاموں کو سکول ممبران نے سراہتے ہوئے غریب طلباء کے لئے بند جوتے کی خریداری کے بارے میں بھی مشاورت کی
کچھ دن قبل مخیر حضرات سے مدرسہ ھذا کے غریب اور مستحق طلباء کے لئے بند جوتوں کی تشہیر کی گئی تھی
نوٹ
مخیر حضرات سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی جاتی ہے کہ آگے بڑھ کر مستحق طلباء کا سہارا بنیں
شکریہ

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 01/12/2022

انہیں کہو کہ مرا جرم صرف میرا ہے
انہیں کہو مرے شجرے کا احترام کریں
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کے معزز اساتذہ کرام نے ھمیشہ اپنے طلباء سے والہانہ انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے دسمبر کی پہلی خوبصورت اسمبلی میں کلاس ہشتم کے انچارج امجد علی طاہر صاحب نے اپنی کلاس میں ٪100 حاضری اور اچھی کارکردگی پر طلباء میں سکول ھذا کے قابل احترام قاری علامہ محمد صفدر علی سعیدی صاحب کے دست مبارک سے بطورِ انعام، قلم تقسیم کیے
اسمبلی کے اختتام پر محمد عارف مہروی صاحب نے دعا فرمائی

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 12/11/2022

حدیثِ نبوی
تم میں سے بہترین انسان وہ ہے
جس کا حسنِ اخلاق اچھا ہے
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کے ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش صاحب طلباء کو اخلاقیات کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں سبقت حاصل کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں ڈپٹی ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر محمد رمضان ملانہ صاحب کے علاؤہ، علامہ محمد صفدر علی سعیدی صاحب ، محمد اسلم اسرا صاحب ، خوشحال خان صاحب ، نے بھی طلباء کو حسن اخلاق کا درس دیا

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 05/11/2022

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو
محمد یونس عطش صاحب ویسے تو لازوال خصوصیات کے حامل انسان ہیں ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر کی بہترین کاوش
اپنے ادارے سے بے پنا محبت ؤ عقیدت کا سر چشمہ ہوتی ہے
ادارے کی بہتری کو بہترین بنانے کے لئے ہیڈ ماسٹر صاحب
اپنے سٹاف کے ساتھ ھمیشہ ملکر ادارے کو آگے بڑھانے کی جستجو کرتے ہیں
تعلیمی میدان میں مزید کوشش اور نظم و ضبط کے حوالے سے ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش صاحب کا سکول ھذا کے معزز اساتذہ کرام کے ساتھ میٹنگ میں کہنا تھا کہ یہ ادرہ ہمارے بچوں کے بہترین مستقبل کا ضامن ادرہ ہے
ہم سب ملکر ادارے کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں
تو یقیناً اللہ ربّ العزّت ہمیں بہت ہی عزتوں سے نوازے گا
بعد ازاں معززین علاقہ سرائے سدھو
راؤ عارف انعام اللہ اور راؤ حامد علی منور نے مدرسہ ھذا کا وزٹ کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر صاحب کی منیجمنٹ اور سکول کی خوبصورتی کو سراہا

25/10/2022

صبح کا آغاز اس پاک ذات کے نام سے جس کے قبضہ قدرت میں تمام جہانوں کی جانیں ہیں بیشک وہ لاریب ذات رحمت فرمانے والی ذات ہے اللہ تعالیٰ تمام عالم اسلام کے بچوں کو صحت وتندرستی والی زندگیوں سے نوازے
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو میں صبح کے آغاز کا خوبصورت منظر

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 22/10/2022

حدیثِ نبوی کا مفہوم ہے کہ
جو شخص اپنے کسی مسلمان بھائی کی حاجت کو پوری کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو چالیس سال کے نفلی اعتکاف کے ثواب سے نوازتا ہے
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو میں بے شمار طلباء ایسے بھی ہیں جو بہت تنگدست گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں
کچھ طلباء کے پاس نئے جوتے ، نئی یونیفارم خریدنے کی استطاعت نہیں ہے ایسے طلباء کے لئے مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ وہ آگے بڑھ کر ان طلباء کا سہارا بنیں
جیسے موسم سرما کی آمد ہے طلباء کو بند جوتے، جرسی، سوئٹزر بھی لے کر دیئے جا سکتے ہیں
اہلیان سرائے سدھو اور گردونواح کے مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس کار خیر میں بڑ چڑھ کر حصہ لیں
شکریہ

22/10/2022

گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کے قابل احترام فزیکل استاد میاں جلال احمد ملانہ صاحب کی خوبصورت کاوش

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 16/10/2022

جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند 🌙
اس ❤️ دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو میں عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں روحانیت سے بھرپور محفل رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد زیر انتظام استاد محترم جناب مہر وریام شاہد ہراج صاحب کے ان کی کلاس میں نہایت ادب واحترام سے منایا گیا
محفلِ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں خصوصی اہمیت کے حامل علامہ محمد صفدر علی سعیدی صاحب ، عزت مآب جناب راؤ محمد عارف مہروی صاحب ، جناب محمد اقبال چوہدری صاحب کی شرکت کلاس کے طلباء نے اپنی عقیدتوں کے پھول نچھاور کیے

11/10/2022

گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو
کلاس ہفتم زیر اہتمام استاد خوشحال خان صاحب کے محفل ذکر حبیب صلی اللہ علیہ وسلم میں محمد اجمل حسین ہدیہ نعت پیش کرتے ہوئے

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 11/10/2022

میرے ہر عیب کی کرتے ہیں وہ پردہ پوشی
میرے جرموں کا تماشہ نہیں ہونے دیتے
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کے ہر دلعزیز استاد محترم جناب خوشحال خان صاحب نے آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں روحانیت سے بھرپور محفل ذکر حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد اپنی کلاس میں نہایت ہی عقیدتوں ؤ تکریم سے منایا کلاس ہفتم کے طلباء نے حضور پُرنور شافعی محشر ، تاجدارِ کائنات ، رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کی
محفلِ میلاد النبی کے دوران استاتذہ کرام ، راؤ گلفام احمد ، میاں جلال احمد ملانہ صاحب ، محمد آصف وٹو صاحب ، خان الطاف حسین صاحب ، محمد رمضان ملانہ صاحب ، محمد اسلم اسرا صاحب ، محمد ایوب سیول صاحب ،
درودوسلام کے نذرانے پیش کرتے رہے اختتام محفل ذکر حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر علاقے کے نامور عالم دین
علامہ محمد صفدر علی سعیدی صاحب نے خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت حاصل کرنے کے لئے دعا فرمائی

09/10/2022

تمام عالم اسلام کو حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت مبارک ہو
منجانب
ہیڈ ماسٹر ؤ جملہ سٹاف
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 05/10/2022

زلف دیکھی ہے کہ نظروں نے گھٹا دیکھی ہے
لٹ گیا جس نے محمد کی ادا دیکھی ہے
اپنے چہرے کو چھپنا نہ اے میرے آقا
بعد مدت کے بیماروں نے شفا دیکھی ہے
ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد زہر اہتمام قاری ؤ قرع علامہ محمد صفدر علی سعیدی صاحب ، عزت مآب جناب راؤ محمد عارف مہروی صاحب کے ہوا میلاد النبی میں مدرسہ ھذا کے طلباء نے انہتائی عقیدتوں کے پھول نچھاور کرتے ہوئے سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیے میلاد مصطفی کے آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی معزز ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت تمام جہانوں کے لئے شفاعت کا ذریعہ ہے

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 04/10/2022

کسی بھی ادارے کی کامیابی میں ایک منظم ٹیم ھمیشہ مثبت کردار ادا کرتی ہے تاکہ اس ادارے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کی عوام کی ترجمانی
ہمارے معززین علاقہ پر خلوص انداز میں سکول کونسل کی صورت میں کرتے ہیں
زیر نظر تصاویر میں چئیرمن سکول کونسل سرائے سدھو
جناب ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش صاحب کے زیر اہتمام آج مورخہ۔ 04-10-2022 کو مدرسہ ھذا کا سکول کونسل اجلاس طلب کیا گیا جس میں سکول کونسل ممبران ،حاجی راؤ علی جان صاحب ، حاجی محمد اکرم صاحب ، رانا مشتاق احمد خان صاحب ، حاجی محمد رمضان جانی صاحب ، چوہدری محمد اقبال صاحب ، حاجی راؤ حامد علی شاکر صاحب نے شرکت کر کے سکول کے مختلف موضوعات پر گفتگو فرمائی
بعد ازاں سکول کونسل کے ممبران نے ہیڈ ماسٹر ؤ جملہ سٹاف کی کارکردگی برائے رزلٹ کلاس ششم تا دہم کو زبردست کاوش قرار دیا اجلاس کے اختتام پر ممبران نے علاقے کے لوگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش صاحب سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ آپ اور آپ کی ٹیم اسی جذبہ کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 04/10/2022

بآ ادب بآ نصیب۔ بے ادب بے نصیب
طالب علم کو اگر اس بات کا پتہ چل جائے کہ استاد کا رتبہ کتنا اعلیٰ ہے تو میرے خیال میں طلباء اپنے اساتذہ کرام کا احترام عبادت سمجھ کر کرنے میں ہی عافیت سمجھں گے
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کے ہونہار طالب علم
حنظلہ عباس نے اپنے استاد محترم جناب محمد اقبال چوہدری صاحب کو علاقے بھر میں نمایاں رزلٹ برائے کلاس نہم پر عبور حاصل کرنے پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے کلاس فیلوز کو عمدہ قسم کی پارٹی دی
پارٹی میں شریک معزز اساتذہ کرام ، جناب محمد رمضان ملانہ صاحب ، راؤ عبدالغفار صاحب ، مہتاب احمد صاحب ، محمد آصف مغل صاحب نے حنظلہ عباس کو پورے علاقے میں نمایاں نمبر کلاس نہم 450 حاصل کرنے پر نیک خواہشات کے ساتھ مبارکباد پیش کی

19/09/2022

گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کا اعزاز
کلاس نہم کا شاندار رزلٹ
ویسے تو گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کا ہر استاد
قابل ستائش خدمات کا مالک ہے مگر محمد اقبال چوہدری صاحب تعلیمی قابلیت کے ماہر استاد ہیں آپ نے ھمیشہ مدرسہ ھذا کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے خوش قسمتی سے کلاس نہم کی انچارج شپ اس دفعہ آپ کے پاس تھی آپ کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت مدرسہ ھذا کا رزلٹ ہے
محمد حنظلہ عباس 450/505
محمد عبداللہ۔ 441/505
سیف الرحمن۔ 440/505
علاقہ بھر میں نمایاں رزلٹ حاصل کرنا گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 17/09/2022

زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب، کے حکم کی بجا آوری کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو میں بھی ہفتہ بزمِ ادب کی تقریب انعامات کا انعقاد زیر اہتمام ہیڈ ماسٹر محمد یونس عطش صاحب کے مدرسہ ھذا میں کیا گیا
تقریب کے مہمان خصوصی معزز استاتذہ کرام، جناب مہر وریام شاہد ہراج صاحب، محمد ایوب سیول صاحب، خوشحال خان صاحب، الطاف حسین خان صاحب نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے
سٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں جلال احمد ملانہ صاحب نے ادا کرتے ہوئے طلباء کی بزمِ ادب میں حصہ لینے پر اور انعامات جیتنے پر خوبصورت انداز میں حوصلہ افزائی کی

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 13/09/2022

سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب
چیف ایگزیکٹو اتھارٹی خانیوال، ڈی ای او سکینڈری،
کا تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو دیگر سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کا حکم قابلِ تحسین اقدام ہے
ضلع بھر کی طرح گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو میں بھی ہفتہ بزمِ ادب کا اہتمام زیر سایہ ہیڈ ماسٹر
محمد یونس عطش صاحب کے منایا جا رہا ہے
سکول سٹوڈنٹ کونسل کے صدر، نائب صدر، ؤ جنرل سیکرٹری نے تمام کلاسز میں جا کر طلباء کو بزمِ ادب میں حصہ لینے کی ترغیب دی

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 05/09/2022

گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو،،،،،،، آپ کے بہترین مستقبل کا ضامن

03/09/2022
Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 31/08/2022

اتنا کرو کہ صدف مہیا کرو ہمیں
کیسے بنیں گے گوہر یہ ہم پہ چھوڑ دو۔
علامہ اقبال
نے شمس العلماء کے خطاب کے لئے اپنے استاد میر حسن کا نام پیش کیا،
کمیٹی کے اراکین نے پوچھا ان کی کوئی تصنیف؟
علامہ اقبال نے جواب دیا کہ میں ہوں ان کی تصنیف،،
یہ جواب سن کر اراکین حیرت میں پڑ گئے
اور علامہ کی فراست کی داد دی
استاد کی قدر کیجئے،،،،،،، زمانہ آپ کا قدردان ہو گا
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کے قابل ستائش خدمات کے مالک محمد آصف مغل صاحب کی کلاس کے ہونہار طالب علم محمد حسنین سعید نے علاقہ بھر میں نمایاں نمبر 1051/1100 حاصل کر کے نہ صرف گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کا نام روشن کیا بلکہ اپنے استاد محترم کے دل کو تسکین بخشی

Photos from Govt. High School Sarai Sidhu's post 31/08/2022

سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب
جناب ڈاکٹر محمد احتشام الحق کے حکم کے مطابق ضلع خانیوال
میں بھی زیر اہتمام چیف ایگزیکٹو اتھارٹی خانیوال محترم چوہدری صہیب عمران صاحب ؤ ڈی ای او سکینڈری سید محمود نبی صاحب کے ضلع بھر کے تمام سکولوں میں سٹوڈنٹس سکاؤٹ کی تیاری کا عمل جاری ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو جناب محمد یونس عطش صاحب ، سکاؤٹ انچارج میاں جلال احمد ملانہ صاحب ( فیزیکل ٹیچر) سکاؤٹ میڈیا ایڈوائزر محمد حسین عطاری نے سکول ھذا میں طلباء کو سکاؤٹ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا
سکاؤٹ انچارج میاں جلال احمد صاحب نے طلباء کی ریکورمنٹ مکمل کرتے ہوئے کہا کہ سکاؤٹ کی پریکٹس سے ہمارے طلباء ذہنی ؤ جسمانی طور پر مظبوط رہے گے

19/08/2022

الیکشن سٹوڈنٹ کونسل 2022
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو

19/08/2022

الیکشن سٹوڈنٹ کونسل2022
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو

18/08/2022

Videos (show all)

گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کے قابل احترام فزیکل استاد میاں جلال احمد ملانہ صاحب کی خوبصورت کاوش
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھوکلاس ہفتم زیر اہتمام استاد خوشحال خان صاحب کے محفل ذکر حبیب صلی اللہ علیہ وسلم میں محمد اجمل...
الیکشن سٹوڈنٹ کونسل 2022گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو
الیکشن سٹوڈنٹ کونسل2022گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھوالیکشن سٹوڈنٹ کونسل میں ووٹوں کی گنتی جاری
الیکشن سٹوڈنٹ کونسلگورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو  دوران پولنگ وزٹ الیکشن کمشنر، محمد آصف مغل صاحب ؤ ہیڈ ماسٹر محمد یونس ع...
بچے معصومیت کی علامت ہوتے ہیںحضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہبچوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں اور ان پر دست ...
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو
گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کے قابل ستائش خدمات کے مالک ہیڈ ماسٹر جناب محمد یونس عطش صاحب کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد...

Location

Category

Telephone

Website

Address


Sarai Sidhu
58190

Other Education in Sarai Sidhu (show all)
Al Haram School & College Al Haram School & College
Opposite Civil Hospital Sarai Sidhu
Sarai Sidhu, 58190

ہم صلاحیتوں کو کامیابی کی سمت دیتے ہیں

Kazmi Computer Academy Kazmi Computer Academy
Near Civil Hospital Thana Road Sarai Sidhu
Sarai Sidhu, 58190

Golden Chance for Male/ Female Students & Teacher to Learn Computer in Summer Vocations. Kazmi Compu

Altaleemulquraan Altaleemulquraan
Ravi Rod. Sarai Sidhu
Sarai Sidhu, 58190

The Istitute of Online Quraanic studies 1.Hifz 2.Hadith course 3.Nazra with Tajvid 4.Tafseer

Madni Public School -Sarai Sidhu Madni Public School -Sarai Sidhu
Quaid E Azam Road
Sarai Sidhu, 58190

This is private School Ltd. Our try is to polish the hidden talent in our little heros�