12/08/2026
دی ایجوکیشن اکیڈمی سانگلہ ہل کا میٹرک رزلٹ 2026 میں شاندار کارنامہ
33 طلبہ و طالبات نے 90 فیصد سے زائد جبکہ 52 نے 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کر لیے
سانگلہ ہل: دی ایجوکیشن اکیڈمی سانگلہ ہل نے میٹرک رزلٹ 2026 میں شاندار نتائج حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی تعلیمی کارکردگی کا لوہا منوا لیا۔ اکیڈمی کے 33 طلبہ و طالبات نے 90 فیصد سے زائد جبکہ 52 طلبہ و طالبات نے 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے۔
دی ایجوکیشن اکیڈمی سانگلہ ہل کے پرنسپل سر کاشف غنی نے شاندار نتائج پر طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کے تعاون کا نتیجہ ہے۔
اکیڈمی کی نمایاں خصوصیات میں طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ کلاسز کا انتظام بھی شامل ہے، جہاں طلبہ کو ایک منظم اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔
میٹرک رزلٹ 2026 میں نمایاں کامیابی نے دی ایجوکیشن اکیڈمی سانگلہ ہل کو تعلیمی میدان میں مزید نمایاں مقام دلایا ہے۔ ادارے کی انتظامیہ کے مطابق طلبہ کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ بہترین نتائج کا حصول اکیڈمی کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔
دی ایجوکیشن اکیڈمی سانگلہ ہل کی اس شاندار کامیابی پر طلبہ و طالبات، اساتذہ، والدین اور اکیڈمی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔