Sanghar Teachers

Sanghar Teachers This is an educational page which depicts the major educational events and the relevant news about education.

16/02/2026

میڈیکل کی فیلڈ میں تعلیم کے خواہشمند طلباء جن کو فیس کا بڑا مسئلہ رہتا ہے وہ اب SIUT سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجی میں ڈاکٹر ادیب رضوی صاحب کی طرف سے شروع کئے گئے بی ایس ڈگری پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں اور یہ داخلے بکل مفت ہیں،


BS=Anesthesia and critical care science
BS=clinical laboratory science
BS=Diagnostic radiology
BS= Dialysis and critical care science
BS=Nuclear medicine and radiotherapy
BS=Operation theater science
BS= Respiratory therapy and critical care science

بی ایس ڈگری پروگرام کے لئے ایسے طلباء جنہوں نے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ میں %60 حاصل کیے ہیں اور ان کی عمر 22 سال سے زیادہ نہیں ہے۔

اس کے علاوہ بی ایس جنرک نرسنگ 4 سالہ پروگرام میں داخلے کے لیے صرف خواتین ہی درخواست دے سکتی ہیں جس کے لیے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ میں تعلیم 50
فیصد نمبرز کے ساتھ اور عمر 25 سال سے زائد نہ ہو ہے۔
ان تمام طلبہ کو فائنل امتحان پاس کرنے کے بعد ایک سال کی ہیڈ انٹرنشپ کرنا ہوتی ہے اور دو سال کی ہیڈ جاب جاب مکمل ہونے سے پہلے ہی انکو انگلینڈ یورپ سعودی عرب میں لاکھوں روپے کی جاب مل جاتی ہے
یہ سہولت صرف سندھ ڈومیسائل والوں کیلئے ہے

بغیر فیس کے داخلہ فارم مفت حاصل کریں اور چار سالہ بی ایس ڈگری بغیر فیس کے تمام اخراجات SIUT برداشت کرے گا،سندھ کے طلباء سے درخواست کروں گا کہ براہ کرم SIUT
کراچی میں داخلہ لیں
Contact Admissions: You can contact the admissions office at [email protected] or call them at (021) 36242101 - 36242120 during office hours for any queries.

16/02/2026
سانگھڑ مرشدِ پاک پیر پگارا کے احکامات کو عملی شکل دیتے ہوئے ایڈووکیٹ محمد یاسین خاصخیلی کی صاحبزادی نے قانون کے شعبے میں...
16/02/2026

سانگھڑ مرشدِ پاک پیر پگارا کے احکامات کو عملی شکل دیتے ہوئے ایڈووکیٹ محمد یاسین خاصخیلی کی صاحبزادی نے قانون کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔ انہوں نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے علاقے کا نام بھی روشن کیا۔
تقریب کے موقع پر پیر پگارا کی تصویر آویزاں کر کے یہ پیغام دیا گیا کہ بیٹیوں کی تعلیم محض ایک حق نہیں بلکہ ایک روشن اور باوقار معاشرے کی بنیاد ہے۔
یہ کامیابی اس عزم کا اظہار ہے کہ ہمیں اپنی بچیوں کو تعلیم جیسے قیمتی زیور سے آراستہ کرنا چاہیے تاکہ وہ خود مختار، بااعتماد اور باصلاحیت شہری بن کر معاشرے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔




14/02/2026
14/02/2026


پیرپگارہ کی سالگرہ کے موقع پر
روحانیت، حق گوئی اور استقامت کی عظیم روایت کو سلام —
اللہ آپ کو صحت و درازیٔ عمر عطا فرمائے۔” 🎂✨

سانگھڑ: دعوتِ اسلامی کے تحت شاندار اسناد اجتماع منعقدسانگھڑ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ فیضانِ مدینہ کے زیرِ...
14/02/2026

سانگھڑ: دعوتِ اسلامی کے تحت شاندار اسناد اجتماع منعقد
سانگھڑ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ فیضانِ مدینہ کے زیرِ اہتمام ایک پروقار اسناد اجتماع منعقد ہوا، جس میں قرآنِ پاک کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
تقریب کے دوران 90 طلبہ کو ناظرہ قرآنِ پاک مکمل کرنے جبکہ 10 طلبہ کو حفظِ قرآن مکمل کرنے پر اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر علماء کرام، اساتذہ، والدین اور معززینِ شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مقررین نے قرآنِ پاک کی تعلیم کو دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے میں دینی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسناد حاصل کرنے والے طلبہ کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی جبکہ والدین نے اپنے بچوں کی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہا۔ آخر میں طلبہ کی کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

سانگھڑ میں شدت پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں سندھ ایجوکیشن اینڈ لیٹریسی ڈیپارٹمن...
12/02/2026

سانگھڑ میں شدت پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں سندھ ایجوکیشن اینڈ لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت ضلعی سطح کا آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں ڈی ای او سیکنڈری غلام مصطفیٰ لغاری، ڈی او پرائمری تاج محمد ڈاہری، ٹی او سیکنڈری ذوالفقار آرائیں، غلام شبیر خاصخیلی، گسٹا رہنما رستم علی نظامانی، ایچ ایم قادر بخش خاصخیلی اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب میں طلبہ کو شدت پسندی کے نقصانات اور امن، برداشت و رواداری کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
آئیں مل کر ایک پُرامن اور محفوظ معاشرے کی بنیاد رکھیں۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں میں شجرکاری مہم شروع کرنے کی ہدایتصوبائی وزیر سی...
12/02/2026

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں میں شجرکاری مہم شروع کرنے کی ہدایت

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہدایات جاری کردیں۔

تمام اسکولوں میں موسم بہار کے دوران شجرکاری مہم کا آغاز کیا جاۓ۔ وزیر تعلیم سندھ

ماحولیاتی آلودگی، جنگلات کی کمی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے شجرکاری کو فروغ دینا لازمی ہے۔ سید سردار علی شاہ

تمام تعلیمی ادارے شجرکاری مہم کے لیے مختص بجٹ استعمال کریں۔ وزیر تعلیم سندھ

محکمہ کے افسران سے شجرکاری مہم کی سرگرمیوں کی ہفتہ وار تفصیلات کی آگاہی لی جائے گی۔ سید سردار علی شاہ

ضلعی تعلیمی افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اسکولز شجرکاری مہم کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات لے رہے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ

ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں درختوں سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ سید سردار علی شاہ

اساتذہ شجرکاری کے مراحل میں طلبہ و طالبات کی شمولیت کو یقینی بنائیں۔ وزیر تعلیم سندھ

طلباء کو ترغیب دی جائے کہ وہ اسکول میں لگائے گئے پودوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کریں۔ سید سردار علی شاہ

04/10/2025

استاد کی عظمت کو ترازو میں نہ تول
استاد تو ہر دور میں انمول رہا ہے۔

یومِ اساتذہ مبارک ہو!
استاد وہ شخصیت ہے جو صرف علم ہی نہیں بانٹتا بلکہ کردار سنوارتا ہے، سوچ کو وسعت دیتا ہے اور زندگی کو مقصد عطا کرتا ہے۔ ایک استاد کے قدموں میں وہ روشنی چھپی ہوتی ہے جو نسلوں کو راہ دکھاتی ہے اور خوابوں کو حقیقت میں بدل دیتی ہے۔

یومِ اساتذہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہم اُن عظیم ہستیوں کو سلام پیش کریں جنہوں نے اپنی محنت، صبر اور خلوص سے ہمیں کامیابی کی راہ دکھائی۔ استاد کی دعائیں ایک ایسا سرمایہ ہیں جو زندگی بھر ہمارے ساتھ رہتا ہے۔

آئیے آج کے دن ہم اپنے اساتذہ کو دل سے شکریہ کہیں اور ان کے علم، شفقت اور رہنمائی کو خراجِ تحسین پیش کریں۔
یقیناً استاد ہی وہ چراغ ہے جس کی روشنی کبھی مدھم نہیں پڑتی۔

Address

New Housing Society Sanghar
Sanghar
68100

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00

Telephone

03480367769

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sanghar Teachers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Sanghar Teachers:

Shortcuts

Share

Category