Haqani Public School and College Samote

boys performance

Speech

Well Come

Talawat e Klame Majeed Wa Furqane Hameed

Naghma

NAGHMA (14 AUGUST 2018)

“میں بناتا ہوں ان کو جو بن نہں پاتے
میں دنیا کو دیکھا دوں گا اک نیا راستہ”
حقانی

“I will make the unmade
I will shape the world. “

Haqani public school

[07/21/18]   حسب معمول حقانی نے ایک باز پھر میدان مار لیا۔ میٹرک کے رزلٹ میں حقانی کا نتیجہ الللہ تعالئ کے فضل وکرم سے اور اساتذہ کی محت سے سائنس اور آرٹس دونوں میں %100 رہا۔
تمام اساتذہ ،طلبا اور انکے والدین کو دلی مبارک باد۔ تفصیل کے ساتھ رزلٹ کل لکھا جائے گا۔

[03/23/18]   ابراہم لنکن کا اپنے بیٹے کے ٹیچر کو لکھا گیا وہ شعرہ آفاق خط جو ہر ماں باپ کو ضرور پڑھنا چاہئیے

ابراہم لنکن کا والد ایک کاریگر انسان تھا، وہ کسان بھی تھا، جولاہا بھی او ر موچی بھی، وہ جوانی میں کارڈین کاؤنٹی کے امراء کے گھروں میں جاتا تھا اور ان کے خاندان کے جوتے سیتا تھا، 1861ء میں ابراہام لنکن امریکہ کا صدر بن گیا، اس وقت امریکی سینٹ میں جاگیرداروں، تاجروں ، صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کا قبضہ تھا، جوسینٹ میں اپنی کمیونٹی کے مفادات کی حفاظت کرتے تھے۔ ابراہم لنکن صدر بنا تو اس نے امریکہ میں غلامی کا خاتمہ کر دیا، اس نے ایک فرمان کے ذریعے باغی ریاستوں کے غلاموں کو آزاد کر کے فوج میں شامل کر لیا ، امریکی اشرافیہ لنکن کی اصلاحات سے براہ راست متاثر ہو رہی تھیں چنانچہ یہ لوگ ابراہم لنکن کیخلاف ہو گئے، یہ ابراہم لنکن کی شہرت کو بھی نقصان پہنچاتے تھے اور اس کی کردار کشی کا بھی کوئی موقع ضائع نہیں کرتے تھے، یہ لوگ سینٹ کے اجلاس میں عموماً ابراہم لنکن کا مذاق اڑاتے تھے لیکن لنکن کبھی اس مذاق پر دکھی نہیں ہوا، وہ ہمیشہ کہتا تھا میرے جیسے شخص کا امریکہ کا صدر بن جانا ان تمام لوگوں کے ہزاروں لاکھوں اعتراضات کا جواب ہے چنانچہ مجھے جواب دینے کی کیا ضرورت ہے۔ ابراہم لنکن کس قدر مضبوط اعصاب اور حوصلے کا مالک تھا آپ اس کا اندازہ اس واقعے سے لگا لیجئے، یہ اپنے پہلے صدارتی خطاب کیلئے سینٹ میں داخل ہوا، یہ صدر کیلئے مخصوص نشست کی طرف بڑھ رہا تھا اچانک ایک سینیٹر اپنی نشست سے اٹھا اور ابراہم لنکن سے مخاطب ہو کر بولا، ’’لنکن صدر بننے کے بعد یہ مت بھولنا کہ "تمہارا والد میرے خاندان کے جوتے سیتا تھا‘‘۔ یہ فقرہ سن کر پورے سینٹ نے قہقہ لگایا۔
لنکن مسکرایا اور سیدھا ڈائس پر چلا گیا اور اس رئیس سنیٹر سے مخاطب ہو کر بولا ’’سر! میں جانتا ہوں میرا والد آپ کے گھر میں آپ کے خاندان کے جوتے سیتا تھا اور آپ کے علاوہ اس ہال میں موجود دوسرے امراء کے جوتے بھی سیتا رہا لیکن آپ نے کبھی سوچا کہ امریکہ میں ہزاروں موچی تھے مگر آپ کے بزرگ ہمیشہ میرے والد سے جوتے بنواتے تھے، کیوں؟ اس لئے کہ پورے امریکہ میں کوئی موچی میرے والد سے اچھا جوتا نہیں بنا سکتا تھا، میرا والد ایک عظیم فنکار تھا، اس کے بنائے ہوئے جوتے محض جوتے نہیں ہوتے تھے، وہ ان جوتوں میں اپنی روح ڈال دیتا تھا، میرے والد کے پورے کیریئر میں کسی نے ان کے بنائے ہوئے جوتے کی شکایت نہیں کی، آپ کو آج بھی میرے والد کا بنایا جو تا تنگ کرے تو میں حاضر ہوں، میں بھی جو تا بنانا جانتا ہوں، میں آپ کو اپنے ہاتھوں سے نیا جوتا بنا کر دوں گا لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے کوئی میرے والد کے کا م کی شکایت نہیں کرے گا کیونکہ پورے امریکہ میں میرے والد سے اچھا موچی کوئی نہیں تھا۔ وہ ایک عظیم فنکار، ایک جینئس اور ایک عظیم کاریگر تھا اور مجھے اس عظیم موچی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے‘‘ ابراہم لنکن نے تقریر ختم کی اور صدارت کی کرسی پر بیٹھ گیا، پورے ہال کو سانپ سونگھ گیا، لنکن پر فقرہ کسنے والے سینیٹر نے شرمندگی کے عالم میں سر جھکایا اور اس کے بعد کسی امریکی سیاستدان نے لنکن کو موچی کا بیٹا نہیں کہا۔
ابراہم لنکن نے اپنے بیٹے کے استاد کو ایک شہرہ آفاق خط لکھا ،جو پاکستان کے تمام والدین کو ضرور پڑھنا چاہئیے، ابراہم لنکن نے اپنے بیٹے کے استاد کو لکھا:
"میرے بیٹے کو وہ طاقت عطا کرنے کی کوشش کیجئیے کہ یہ ہر شخص کی بات سنے لیکن یہ بھی بتائیے کہ جو کچھ سنے اسے سچ کی کسوٹی پر پرکھے اور درست ہو تو عمل کرے۔
اسے دوستوں کیلئے قربانی دینا سکھائیے ۔
اسے بتائیے کہ اداسی میں کیسے مسکرایا جاتا ہے، اسے بتائیے کہ آنسوؤں میں کوئی شرم نہیں۔
اسے سمجھائیے کہ منفی سوچ رکھنے والوں کو خاطر میں مت لائے اور خوشامد اور بہت زیادہ مٹھاس سے ہوشیار رہے۔
اسے سکھائیے کہ اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کا بہترین معاوضہ وصول کرے لیکن کبھی بھی اپنی روح اور دل کو بیچنے کی کوشش نہ کرے۔ اسے بتائیے کہ شور مچاتے ہوئے ہجوم کی باتوں پر کان نہ دھرے اور اگر وہ سمجھتا ہے کہ وہ صحیح ہے تو اپنی جگہ پر قائم رہے، ڈٹا رہے۔
آپ اس کے استاد ہیں اس سے شفقت سے پیش آئیے مگر پیار اور دلاسہ مت دیجیئے۔ کیونکہ یاد رکھئیے، خام لوہے کو بھڑکتی ہوئی آگ ہی فولاد بنایا کرتی ہے۔
اسے سیکھنا ہو گا کہ ہر شخص کھرا نہیں ہوتا۔ لیکن اسے یہ بھی بتائیے کہ ہر غنڈے کے مقابلے میں ایک ہیرو بھی ہوا کرتا ہے۔ ہر خود غرض سیاستدان کے مقابلے میں ایک دوست بھی ہوا کرتا ہے۔
آپ اسے حسد سے دور کر دیں ۔ اگر آپ کر سکیں تو اسے خاموش قہقہوں کے راز کے بارے میں بھی بتائیے۔
اس کو یہ سیکھ لینا چاہئے کہ بدمعاشوں کا مقابلہ کرنا سب سے آسان کام ہوا کرتا ہے۔
اگر آپ بتا سکیں تو اسے کتابوں کے سحر کے بارے میں بتائیے، لیکن اسے اتنا وقت ضرور دیجیئے کہ وہ آسمانوں پر اڑنے والے پرندوں کے دائمی راز، شہد کی مکھیوں کے سورج سے تعلق اور پہاڑوں سے پھوٹنے والے پھولوں پر بھی غور کر سکے۔
اسے بتائیے کہ سکول میں نقل کر کے پاس ہونے سے فیل ہو جانا زیادہ باعزت ہے۔
اسے بتائیے کہ جب سب کہتے بھی رہیں کہ وہ غلط ہے تو اپنے خیالات پر پختہ یقین رکھے ۔"

Pakistan Zindabad!!!!!

Allama Iqbal day!

1 علامہ اقبال کب پیدا ہوئے
جواب 9نومبر 1877
2 علامہ اقبال کب فوت ہوئے تاریخ
جواب 21 اپریل 1938
3 علامہ کے دو یورپی اساتزہ کے نام لکھیے
جواب 1اے بی براون 2سر ٹامس آرنلڈ
4 اقبال کی پہلی بیوی کا نام کیا تھا
جوب کریم بی بی
5 جاوید نامہ کا سال اشاعت کیا ہے
جواب 1932
6 بانگ درا کب شائع ہوئی
جواب 1924
7 بانگ درا کی پہلی نظم کا عنوان کیا ہے
جواب ہمالہ
8 علامہ اقبال کس ہندوستانی ریاست میں بغرض علاج گئے تھے
جواب دہلی
9اقبال کس ریاست کے جج بننا چاہتے تھے
جواب حیدرآباد
10 اقبال کس ریاست کے مشیر تھے
جواب بہاولپور
11 کس مضمون میں ماسٹر کیا
جواب فلسفہ
12 علم الاقتصاد کب شائع ہوئی
جواب 1903
13 زبور عجم کب شائع ہوئی
جواب 1927
14 لیجیسلیٹو کونسل کی ممبر کب بنے
جواب 1926
15 ضرب کلیم کب شائع ہوئی
جواب 1936
16 اسرار خودی کب شائع ہوئی
جواب 1915
17 پیام مشرق کب شائع ہوئی کس زبان میں ہے
جواب 1922 فارسی
18 رموز بے خودی کب شائع ہوئی
جواب 1918
19 بال جبریل کب شائع ہوئی کس زبان میں ہے
جواب 1935 اردو
20 ارمغان حجاز کب شائع ہوئی
جواب 1938
21 اقبال کے والد کا نام کیا تھا
جواب شیخ نور محمد
22 اقبال نے کس ہونیورسٹی سے phd کی ڈگری لی
جواب میونخ یونیورسٹی
23 اقبال فلسطین کس وجہ سے گئے تھے
جواب موتمر عالم اسلامی کے اجلاس میں شرکت کے لیے
24 اقبال کے خطبات کس نام سے شائع ہوئے
جواب reconstruction of religious thoughts in iislam
25 زندہ رود کس کی کتاب ہے
جواب جاوید اقبال
26 نظم طلوع اسلام کس مجموعے میں شامل ہے
جواب بانگ درا
27 اقبال نے پیام مشرق کو کس کے نام کیا
جواب امیر امان اللہ فرمانروا افغانستان
28 اقبال کے دادا کا نام کیا تھا
جواب شیخ محمد رفیق
29 اقبال کی والدہ کا نام کیا تھا
جواب امام بی بی
30 اقبال کی آخری نظم کون سی تھی
جواب حضرت انسان
31 ان پڑھ فلسفی کسے کہا جاتا تھا
جواب شیخ نور محمد
32 اقبال اور فیض کے مشترک استاد کون تھے
جواب میر حسن
33 شاعری میں اقبال کے استاد کون تھے
جواب مرزا داغ دہلوی
34 اقبال کو سر عبدالقادرنے کس شاعر کا دوسرا جنم قرار دیا
جواب غالب
35 اقبال لندن کتنی مرتبہ تشریف لے گئے تھے
جواب 2
36 اقبال نے ہسپانیہ میں کون سی طویل نظم لکھی تھی
جواب مسجد قرطبہ
37 اقبال کے بڑے بیٹے کا نام کیا تھا
جواب آفتاب اقبال
38 یورپ جانے سے پہلے کس بزرگ کے دربار پر حاضری دی

جواب نظام الدین اولیا
39 کس بزرگ شاعر کو اقبالنے تنقید کا نشانہ بنایا
جواب حافظ شیرازی
40 اقبال نے کس کو مجذوب فرنگی کہا
جواب نطشے
41 بانگ درا میں اقبال نے کس صحابی کا زکرکیا
جواب حضرت ابو بکر صدیق
42 اقبال نے کس مغل بادشاہ کو اسلامی ترکش کا آخری تیر کہا
جواب بہادر شاہ ظفر
43 اقبال کامرشد کون تھا
جواب مولانا رومی
44 ,اقبال نے کس کتاب کو ڈیوئن کامیڈی کہا
جواب جاوید نامہ
45 اقبال کو حکیم حیات کا لقب کس نے دیا
جواب گوئٹے
46 مثنوی مسافر کس سفر کی یادگار ہے
جواب افغانستان
47 اقبال نے کس بادشاہ کی اقتدا میں نماز پڑھی
جواب امیر امان اللہ خان
48 نظم طلوع اسلام کس اسلامی ملک کی جنگی فتوحات کے پس منظر میں لکھی گئی
جواب ترک عثمانیہ
49 مسجد قرطبہ کس دریا کے کنارے واقع ہے
جواب دریائے کبیر
50 اقبال نے مسجد قرطبہ میں کون سی نظم لکھی
جواب دعا

Haqani serving the community with all its heart!!!

[08/21/17]   بریکنگ نیوز:-
ایک بار پھر حقانی پبلک سکول نے کمال کر دکھایا۔ اساتذہ کی انتھک محت اور طلبہ وطلبات کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔
نوئں جماعت کے رزلٹ میں 495 میں سے 425 نمبر حاصال کرنے والی ذوفیشان پروین دختر محمد سفیر نے ولدین اور اساتذہ کے سرکو فخر سے بلند کر دیا۔ سکول کا سارا رزلٹ جو کہ تقریباً %85 سے اوپر ہے لے کر حقانی نے اپنی روایت برقرار رکھی۔ حقانی کی تمام سٹاف اور مینجمنٹ کی طرف سے تمام کامیاب طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو دلی مبارک پیش کرتے ہیں۔
ہم اپ سے درخواست کرتے ہیں حقانی کے بانی "حاجی ماسٹر محمد صابرصاحب" کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اسی طرح اپنا تعاون جاری رکھیں اور ہم مل کر ان بچوں اور بچیوں کےمستقبل سنوارتے رھیں گے۔

I will make the unmade.
I will shape the world.
Haqani public School.

چند چشن آزادی کے موقعہ پر لی گئ تصاویر۔

حقانی پبلک سکول کی طرف سے تمام سٹاف اور بچوں کو چشن آزادی مبارک۔
سکول میں چشن اذادی بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا اور وطن عزیز کے لئے سلامتی کی دعائیں کی گئں۔

آرٹس گروپ کا نتیجہ 93% رہا۔ ماشالللہ

سائنس گروپ میں نتیجہ 90% رہا۔ ماشالللہ۔

ایک بار پھر حقانی کے سٹاف اور مینجمنٹ کی بے انتہا محنت کا پھل۰۰۰۰۰۰۰۰ تمام اساتذہ کو دلی مبارک باد۔

Timeline Photos

[07/26/17]   میٹرک میں ھقانی کی ایک بار پھر شاندار کامیابی 93% رزلٹ کے ساتھ۔ ماشاللل ھقانی کی تمام سٹاف اور مانجمنٹ کی طرف سے تمام ہونہار طلبہ و طالبات اور انکے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
👏👏👏👏👏👏

تفصلات عنقریب اپڈیٹ کی جایئں گی۔

Timeline Photos

حقانی پبلک سکول کی طرف سے تمام اساتذہ کرام اور سٹوڈنٹس کو دلی عید مبارک۔

Timeline Photos

A summer vocation party held at Haqani. Everybody enjoyed the party and the food.

بانی حقانی پبلک سکول اینڈ کالج "حاجی ماسٹر محمد صابر صاحب" الللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے۔ امین

Timeline Photos

HPS announced Result:
Prize distribution ceremony @ HPS Samote

Timeline Photos

Educators merit list 2016-17

Days of Dr. Tanveer Ahmad Raja
@ Bewal International Hospital

Days of Dr. Tanveer Ahmad Raja
at Bewal International Hospital

Admission open in VU

Want your school to be the top-listed School/college in Samot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

boys performance
Speech
Well Come
Talawat e Klame Majeed Wa Furqane Hameed
Naghma
NAGHMA (14 AUGUST 2018)

Location

Category

Address


Sub Amanat Rd
Samot
46000