Rasheed Stenographers Academy Sahiwal

Rasheed Stenographers Academy Sahiwal A course that changes your life

25/09/2026
Al hamdulilah
24/09/2026

Al hamdulilah

Best Performance in Monthly shorthand Test in Academy, Students got prizes, Bismaa Ashfaq, Sidra Mushtaq, Waseem Haider
16/09/2026

Best Performance in Monthly shorthand Test in Academy, Students got prizes, Bismaa Ashfaq, Sidra Mushtaq, Waseem Haider

31/08/2026

سلسلہ شانِ ساہیوال میں آج کی شخصیت ہیں بابائے شارٹ ہینڈ جناب پروفیسر رشید احمد!

پروفیسر رشید احمد ساہیوال کی اُن باصلاحیت اور خدمت گزار شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی علم، تعلیم اور ہنر کی ترویج کے لیے وقف کردی۔

پروفیسر صاحب 1942ء میں بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔ قیامِ پاکستان کے بعد آپ کے والد چودھری شاہ محمد اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کرکے ساہیوال کے قریب چک 2/10 عباس پور میں آباد ہوئے۔ابتدائی تعلیم نانک سر گورنمنٹ اسکول ہڑپہ سے حاصل کی، میٹرک گورنمنٹ ہائی اسکول ساہیوال اور گریجویشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال سے کیا۔

عملی زندگی کا آغاز یونین کونسل 6/11 ایل میں بطور سیکرٹری کیا۔ بعد ازاں معروف استاد محمد بخش ملتانی سے شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ سیکھی اور واپڈا ہاؤس لاہور میں بطور اسٹینوگرافر خدمات انجام دیں۔ پھر گورنمنٹ کامرس کالج ساہیوال میں تدریس سے وابستہ ہوئے۔

پروفیسر رشید احمد انگلش، شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ کے ماہر استاد تھے۔ 2002ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انھوں نے تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر آئیڈیل کالج آف کامرس اور رشید اسٹینو گرافرز اکیڈمی قائم کی۔

ان کی اکیڈمی سے تربیت پانے والے سیکڑوں طلبہ پاکستان کے مختلف اہم اداروں، جن میں سپریم کورٹ، ہائی کورٹس، سیشن کورٹس، نیب، ایف آئی اے، الیکشن کمیشن اور نادرا سمیت دیگر سرکاری ادارے شامل ہیں، میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے شاگرد بیرونِ ملک بھی مختلف ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

پروفیسر رشید احمد کا قائم کردہ تعلیمی ادارہ آج بھی ان کے مشن کو آگے بڑھا رہا ہے۔ پروفیسر رشید احمد کا انتقال جنوری 2023ء میں ہوا۔ تدفین ساہیوال ہی میں ہوئی۔ ان کے تربیت یافتہ طلبہ کی صورت میں علم کا یہ چراغ آج بھی روشن ہے۔

Address

90 C Ravi Block Shadman Town
Sahiwal
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rasheed Stenographers Academy Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Rasheed Stenographers Academy Sahiwal:

Shortcuts

Share