12/02/2025
“صحابہ کرام: نبی کریم ﷺ کے وفادار مددگار”
✍🏻:محمد عبدالقادر ظفر خاں فریدی
جامعہ فریدیہ ساہیوال
امام ابوالمحاسن یوسف بن اسماعیل النبہانی رحمه اللہ صحابۂ کرام علیہم الرضوان کی شان میں فرماتے ہیں:
وہ نبی مصطفیٰ ﷺ کے لیے تلواریں اور نیزے ہیں،
اور نبی ﷺ سر ہیں، جبکہ وہ (صحابہ) اعضاء ہیں۔
انہوں نے آپ ﷺ کی مدد کی اور آپ ﷺ کا پیغام پہنچایا،
پس وہی خیرخواہ اور مددگار ہیں۔
انہی کے ذریعے نبی ﷺ نے ساری دنیا سے جنگ کی،
جب بھی انہیں بلایا گیا، وہ فوراً لبیک کہہ کر آ گئے۔