میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔
*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔
*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔
*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،
*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔
*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔
*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔
*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔
*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔
*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔
*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔
*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔
*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔
*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔
*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میرے اہل بیت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔
*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔
*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔
: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت سے محبت کرنی عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔
Versatile Academy &Zafar Memorial Public School
Admission Open in Academy and School. Come to learn and go to Serve.
ٹیوب ویل سولر سسٹم کا زمینوں کو نقصان؟
سولر سسٹم مہنگے ڈیزل و بجلی کے دور میں کسان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ایک ہی دفعہ تقریبا آجکل پانچ چھ لاکھ خرچہ ہے اور ٹیوب ویل پر سولر سسٹم سے آئندہ سالہا سال کے لیے پانی تقریبا مفت ہو جاتا ہے
لیکن ملک کے مختلف حصوں میں فارمرز کو کم بجٹ میں زیادہ منافع کے حصول میں کنسلٹینسی دینے کے لیے وزٹس کرتا ہوں تو اکثر بڑے چھوٹےفارمز پر یہی پریکٹس دیکھی جا رہی کہ فصلوں باغات کو پانی کی دستیابی سولر لگنے کے بعد بہت بڑھا دی گئی ہے جسکا بظاہر وقتی فایدہ بھی نظر آ رہا کیونکہ کسی بھی پودے نے زمین سے خوراک بذریعہ پانی ہی اٹھانی ہے جب پانی وافر مل رہا تو پودوں کی آپ ٹیک بڑھ گئی ہے جسکے مثبت اثرات بھی دکھائی دیتے ہیں لیکن جس چیز کو نظر انداز کیا جا رہا یاجسکے بارے میں اکثریت فارمرز کو آگہی ہی نہیں ہے وہ مسائل آنے والے دس سالوں کے اندر کثیر تعداد میں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے اور ان مسائل پر سوچ کر فوری اقدامات و آگہی کی ضرورت ہے۔
سب سے اہم مسلہ زیر زمین پانی کے ذخائر میں کمی ہے جب بلا ضرورت زیادہ زیر زمین پانی مسلسل استعمال ہوتا رہے گا تو زیر زمین پانی کا لیول جو پہلے ہی تیزی سے نیچے جا رہا اسکی رفتار آنے والے چند سالوں میں مزید کئی گنا بڑھ جاے گی اور پانی کا حصول وقت کے ساتھ مشکل سے مشکل تر ہوتا جاے گا،
دوسرا اہم نقصان جو زیادہ پانی کی دستیابی سے شروع ہو چکا وہ یہ ہے کہ زیادہ پانی سے فصلیں زمین سے پہلے سے کئی گنا تیزی سے خوراکی اجزا چوس رہی ہیں اور کسان کا فوکس بدلے میں زمین کو خوراکی اجزا واپس کرنے کی بجاے بزریعہ پانی زیادہ سے زیادہ خوراکی اجزا زمین سے نکالنے پر فوکس ہے جس سے وقت کے ساتھ زمینیں مزید کمزور ہوتی جائیں گی اور زیادہ پانی سے جہاں اب اچھی فصلیں اگنا شروع ہو گئی ہیں کچھ سالوں بعد زمین کی کمزوری کی وجہ سے فصلیں مزید زیادہ پانی لینے کے باوجود پیداوار کم کرتی جائیں گی۔
تیسرا اہم۔نقصان یہ بھی جاری ہو چکا ہے کہ ایک تو فصلوں نے زیادہ خوراکی اجزا لینا شروع کر دئیے ایسے بیج آ گئے جنکا روٹ سسٹم اتنا مضبوط ہے کہ دیسی بیجوں یا فصلوں کی نسبت نئے بیجوں کی فصلوں کا روٹ سسٹم زمین سے زیادہ نیوٹریشنز حاصل کر کے بہترین پیداوار دے رہے لیکن اس سے زمین تیزی سے کمزوری کی طرف جا رہی ہے ساتھ زیادہ پانی کی وجہ سے خوراکی اجزا تیزی سے پانی کے ساتھ زیر زمین جانا شروع ہو چکے ہیں جتنا زیادہ پانی زمین کو دیا جاے گا اتنا ہی تیزی سے زمین میں موجود قدرتی اجزا زیر زمین جا رہے ہیں جس سے کچھ سالوں بعد زمین کی پیداوار و زرخیزی شدید متاثر ہو گی۔
پہلے یہ تھا کہ کبھی ڈیزل کبھی بجلی کا بجٹ نہ ہونے یا خرچہ کے ڈر سے زمیندار پانی کم لگا رہا تھا اور پانی کے ساتھ کھاد وغیرہ کا استعمال معمول تھا جس وجہ سے نقصان کی شرح کم تھی اب کسان فصل کو سولر کی وجہ سے ایک پانی کی بجاے چار پانی لگا کر بغیر کھاد لگائے وہی پروڈکشن لے رہا جس سے زمین تیزی سے کمزور ہو رہی ہے۔
اساتذہ کرام ہمیں زراعت سمجھاتے ہوے فرماتے تھے کہ ضرورت سے زیادہ کوئی بھی چیز زہر ہے چاہے وہ محبت ہی کیوں نہ ہو اور یہی چیز زراعت میں کامیابی و ناکامی کی بنیادی وجہ ہے باغات وغیرہ کو ضرورت سے زیادہ پانی ویسے بھی بے شمار بیماریوں کا سبب ہے جسکی اصل وجہ سمجھے بغیر کچھ دوست ہر مسلے کا حل صرف سپرے پر سپرے سمجھ بھی رہے ہیں اور پریکٹس بھی کروا رہے ہیں جو میرے نزدیک غلط ہے لیکن یہ الگ موضوع ہے جس پر فالورز سے پھر بات ہو گی۔
موجودہ وقت میں ان مسائل کا حل یہ ہے کہ زمین میں نامیاتی مادہ بڑھایا جاے جو خوراکی اجزا اور پانی کا بنک سمجھا جاتا ہے جتنا نامیاتی مادہ زمین میں زیادہ ہو گا اتنا دیر تک وتر قائم رہے گا اور پانی کی ضرورت کم رہے گی،
زمین میں تمام خوراکی اجزا کو پورا کرنے کی پوری کوشش کی جاے خصوصا پوٹاش کے استعمال سے پودے میں موسم۔کی۔شدت بیماریوں اور اپنے اندر پانی سٹور کرنے زمین سے پانی لینے جیسے عوام کی قوت مدافعت بڑھتی ہے، جہاں تک ممکن ہو باغات وغیرہ میں چھوٹے قد کی پھلی دار فصلیں کاشت رہیں جس سے سایہ رہے اور وتر دیر تک قائم رہے اور پھر ان فصلوں کو اسی زمین میں روٹاویٹ کیا جاتا رہے ،
کیمیائی کھادوں سے پہلے نامیاتی کھادوں کا استعمال جہاں تک ممکن ہو بڑھایا جاے۔
زراعت ایک مکمل علم ہے جسکے آگے لا تعداد شعبہ جات ہیں جنکے الف الگ سپیشلسٹس موجود ہیں اس لیے زراعت سیکھنے یا اگر اپنے پاس وقت نہ ہو تو سیکھے ہوے افراد کو فارمنگ کرتے ہوے اپنی ٹیم کا حصہ لازمی بنایا جاے۔منقول
28/08/2021
*ماہِ ذوالحج کا چاند مبارک ہو* 🌙
*دعا ہے یہ ماہ ہم سب کے خیرو برکت وعافیت کا ہو اور ہم سب کے لیے خوشیوں کا باعث بنے*۔ *آمین*
6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان 🇵🇰 مبارک ..
پاکستان کے شہیدوں،مجاہدوں، غازیوں پاک فوج اور ملک کے ہر سپاہی ہر مجاہد کو سلام۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Anayat Elahi Colony Street #6, Arif Road Sahiwal
Sahiwal