18/01/2023
Haq Baat
is min islamic mawad send kia jata he baat woh ji haq ho
18/01/2023
: 👑
فقیہ ابن سابط رحمہ اللّٰہ کہتے ہیں کہ:
"دخل حسين بن علي المسجد فقال جابر بن عبد الله:
"امام حسین مسجد میں داخل ہوئے تو سیدنا جابر بن عبداللہ نے کہا:
"من أحب أن ينظر إلى سيد شباب أهل الجنة فلينظر إلى هذا"
"جو یہ پسند کرتا ہے کہ وہ جنت کے جوانوں کے سردار کو دیکھے تو وہ انہیں دیکھ لیں"
[فضائل الصحابه-واسناده جید]
اِمام حسینؓ کا حلیہ، مطابق عبید اللہ بن ابی یزید رحمہ اللہ
⓵ إمام ابو یعلٰی الموصلیؒ فرماتے ہیں:
حدثنا إبراهيم بن سعيد الجوهري، حدثنا سفيان قال: قلت لعبيد الله بن أبي يزيد: رأيت حسين بن علي؟ قال: "أسود الرأس واللحية، إلا شعيرات هاهنا في مقدم لحيته فلا أدري أخضب وترك ذلك المكان تشبها برسول الله صلى الله عليه وسلم، أو لم يكن شاب منه غير ذلك. قال: ورأيت حسنا - وقد أقيمت الصلاة - سجد بين الإمام وبين بعض الناس، فقيل له: اجلس."
❞سفیان بن عیینہؒ کہتے ہیں میں نے عبید اللہ بن ابی یزیدؒ سے پوچھا کہ کیا آپ نے حسین بن علیؓ کو دیکھا ہے؟ فرمایا: آپؓ کے سر مبارک اور داڑھی مبارک کے بال کالے تھے مگر داڑھی کے آگے سے چند بال سفید تھے۔ میں نہیں جانتا ہوں کہ آپؓ نے خضاب لگایا تھا اور اس جگہ کو رسول اللہ ﷺ کی مشابہت کرتے ہوئے چھوڑ دیا یا اس کے علاوہ ان کے سفید ہی نہ ہوئے تھے۔ فرماتے ہیں: اور میں نے حسنؓ کو بھی دیکھا ہے (نماز کے لیے اقامت کہی گئی) آپؓ اور بعض لوگوں کے درمیان سجدہ کیا گیا آپؓ سے عرض کی گئی: بیٹھ جائیں، فرمایا: بیشک نماز کھڑی ہونے والی ہے۔❝
[مسند أبي يعلى الموصلي ١٢/ ١١٤ رقم ٦٧٧٣ ط. دار المأمون «وقال المحقق: إسناده صحيح»]
⓶ إمام ابو زرعہ الدمشقیؒ فرماتے ہیں:
قال محمد بن أبي عمر: قال سفيان: قلت لعبيد الله بن أبي يزيد: رأيت حسين بن علي؟ قال: نعم، في حوض زمزم، الرأس واللحية أسودان، إلا هذا - يعني العنفقة - أبيض، فلا يدري: أصبغ، وأبقى ذاك؟ أو لم يشب منه غيره؟.
❞سفیان بن عیینہؒ فرماتے ہیں میں نے عبید اللہ بن ابی یزیدؒ سے پوچھا کہ کیا آپ نے حسین بن علیؓ کو دیکھا ہے؟ فرمایا: ہاں، زمزم کے کنویں کے پاس دیکھا ہے۔ سر مبارک کے بال اور داڑھی مبارک کے سیاہ تھے، صرف ہونٹ کے نیچے والے بال سفید تھے۔ کوئی نہیں جانتا کہ انہوں نے رنگ کیا اور اس کو باقی رکھا تھا یا اس کے علاوہ پر سفیدی نہیں آئی تھی۔❝
[تاريخ أبي زرعة الدمشقي ١/ ٢٩ رقم ١٤٣٢ ط. مجمع اللغة العربية بدمشق «قلت: إسناده صحيح»]
🔴 شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمہ اللہ (م. ١٢٣٩ھ) ہر سال اپنے گھر میں «مجلسِ شہادت امام حسینؑ» کا انعقاد کرتے تھے، چنانچہ وہ فرماتے ہیں:
❞سال میں دو مجلسیں فقیر کے مکان میں منعقد ہوا کرتی ہیں۔ مجلس ذکر وفات اور مجلس شہادت حسینؓ اور یہ مجلس بروزِ عاشوراء یا ایک دو دن قبل ہوتی ہے۔ چار پانچ سو بلکہ ہزار آدمی جمع ہوتے ہیں اور درود پڑھتے ہیں اس کے بعد جب فقیر آتا ہے لوگ بیٹھتے ہیں۔ اور فضائل حسنین رضی اللہ عنہما کا ذکر جو حدیث میں وارد ہے بیان کیا جاتا ہے اور جو کچھ احادیث میں ان بزرگوں کی شہادت کا ذکر ہے۔ اور روایاتِ صحیحہ میں جو کچھ تفصیل بعض حالات کی ہے اور ان حضرات کے قاتلوں کی بدعوانی کا بیان ہے وہ ذکر کیا جاتا ہے۔ بعض تکلیفیں جو ان حضرات کو ہوئیں جو کہ روایات معتبرہ سے ثابت ہیں بیان کی جاتی ہیں۔ اور اس میں بعض مرثیہ جو جن و پری سے حضرت ام سلمہؓ اور دیگر صحابیؓ نے سنا ہے وہ بھی ذکر کیا جاتا ہے اور خواب ہائے وحشت ناک ذکر کئے جاتے ہیں جو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ اور دیگر صحابہ کرام نے جو خواب دیکھے تھے کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جناب رسالتمآب صلى الله عليه وسلم کو اس واقعہ سے نہایت رنج و الم ہوا۔ پھر قرآن مجید کا ختم ہوتا ہے پنج آیت پڑھ کر کھانے کی جو چیز موجود رہتی ہے اس پر فاتحہ کیا جاتا ہے اور اس اثناء میں اگر کوئی شخص خوش الحان سلام پڑھتا ہے۔ یا شرعی طور پر مرثیہ پڑھنے کا بھی اتفاق ہوتا ہے۔ مجلس میں موجود اکثر لوگوں اور خود فقیر کو حالتِ رقت و گریہ لاحق ہو جاتی ہے اس قدر عمل میں آتا ہے اگر یہ سب فقیر کے نزدیک اس طریقہ سے جس کا ذکر کیا گیا ہے جائز نہ ہوتا تو ہرگز فقیر ان چیزوں پر اقدام نہ کرتا۔۔۔۔ والسلام ١٢٣٨ھ۔❝
[فتاویٰ عزیزی مترجم ص١٩٩-٢٠٠ ط. ایچ ایم سعید کمپنی]
وكتب
حماد بن سعيد العلوي
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Chak Maili
Sahiwal