27/05/2026
🌙✨ عیدالاضحیٰ مبارک ✨🌙
اللہ تعالیٰ آپ کی ہر قربانی، ہر دعا اور ہر نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
یہ بابرکت عید آپ کے گھر میں خوشیاں، رحمتیں اور سکون لے کر آئے۔ 🤍
🐐 عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر
آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔
دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ جیسی اطاعت و قربانی کا جذبہ عطا فرمائے۔ آمین۔
🌸 عید مبارک 🌸
24/05/2026
حج کا مکمل طریقہ اور نقشہ ایک ہی تصویر میں 🕋 | مکمل رہنمائی
24/05/2026
جب ہم گائے یا بھینس میں سات لوگ مل کر ایک مشترکہ قربانی کا حصہ ڈالتے ہیں، تو ہم صرف اپنا حصہ اور اپنے پیسے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ لیکن یہاں ایک ایسا پوشیدہ نقطہ ہے جو ہم میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے اور یہی ہماری سب سے بڑی بھول ہے۔
دین کا اصول ہے کہ اللہ صرف حلال اور پاک مال قبول کرتا ہے۔ آج کل کے دور میں کمائی کے طریقے بہت بدل چکے ہیں، بہت سے لوگ آن لائن گیمز، گیمنگ ایپس پر جوا، اور مختلف غیر شرعی طریقوں سے منٹوں میں لاکھوں روپے کما رہے ہوتے ہیں جو کہ بالکل حرام ہے۔ اب سوچیں، اگر اس مشترکہ جانور میں شامل سات لوگوں میں سے کسی ایک بندے نے بھی ایسی آن لائن گیمز یا جوئے کی حرام کمائی کا پیسہ شامل کر دیا، تو باقی چھ لوگوں کی حلال کمائی اور اتنی بڑی عبادت بھی ضائع ہو جائے گی اور کسی کا حصہ قبول نہیں ہوگا۔
جب جانور ایک ہے، تو سب کا نفع اور نقصان بھی مشترک ہو جاتا ہے۔ ایک کا حرام مال پورے جانور کو قربانی کے لیے نااہل کر دیتا ہے۔
اس لیے مشترکہ قربانی کرتے وقت صرف یہ نہ دیکھیں کہ ساتھی مل گئے ہیں، بلکہ یہ لازمی دیکھیں کہ وہ ساتھی کما کہاں سے رہے ہیں۔ اج کل کے حالات کو دیکھتے ہوئے سب سے بہترین اور محفوظ طریقہ یہ ہے کہ بندہ اپنا الگ چھوٹا جانور (بکرا یا دنبہ) لے لے، چاہے وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو، تاکہ آپ کی حلال کمائی اور عبادت کسی دوسرے کی وجہ سے برباد ہونے سے بچ جائے۔