Amanullah NaroRajpoot

Amanullah NaroRajpoot

Share

I am Aman ullah Naro. This is my page. here you can watch different kind of informational, historical, motivational and cultural vedios.

so plz follow it. Thanks for your support ♥️. Pakistan zindabad 🇵🇰.

15/07/2026

ایک عالمِ دین فرمایا کرتے تھے کہ بیٹا، پہلے *اپنے مسلک کی تعصب کی آگ میں اچھی طرح پختہ ہو جاؤ، پھر کسی دوسرے مسلک کی کتاب کھولنا* ۔ مبادا اس کی کوئی دلیل سن کر تمہارا دل ڈگمگا جائے اور تم اپنے ایمان سے ہٹ جاؤ۔

**سوچیں مسلک کے تعصب میں پختہ ہونا**

اخترالایمان کی ایک معروف نظم میں ایک آدمی اقرار کرتا ہے:
میں نے ایک چڑیا کو کھا لیا ہے
اصل المیہ یہ ہے کہ
چڑیا ہضم نہیں ہوئی۔
وہ اس کے اندر زندہ ہے،
پھڑپھڑا رہی ہے،
اور اس کی سانسوں میں اٹکی ہوئی ہے۔
یہ چڑیا کوئی پرندہ نہیں،
یہ سوچ ہے،
یہ ضمیر ہے،
یہ وہ سوال ہے
جسے مارنے کی کوشش کی گئی
مگر جو مرا نہیں۔
اخترالایمان کے یہاں
یہ آدمی وہ انسان ہے
جسے سوچنے کی صلاحیت ملی تھی
مگر اسے استعمال کرنے کے بجائے
اس نے اسے نگل لیا—
یعنی دبا دیا،
خاموش کر دیا،
یا مولوی کے حق میں قربان کر دیا۔
لیکن سوچ
جانور نہیں ہوتی
کہ مر جائے۔
وہ اندر قید ہو کر
اور زیادہ اذیت دیتی ہے۔
جو معاشرے بچوں کو سوال سے روکتے ہیں، اختلافی علم کو باطل قرار دیتے ہیں
اور وسعتِ علمی کی مخالفت کرتے ہیں
وہ دراصل
ہر بچے کے اندر
ایک چڑیا کو نگلوا دیتے ہیں۔
نتیجہ یہ نہیں ہوتا
کہ سوچ ختم ہو جاتی ہے،
بلکہ یہ ہوتا ہے کہ
اندر ایک قید پرندہ
مسلسل بے چینی پیدا کرتا ہے۔
ایسے لوگ
ظاہراً انسان ہوتے ہیں،
دو پیروں پر چلتے ہیں،
نوکری کرتے ہیں،
نعرے لگاتے ہیں—
مگر اندر
ایک دبی ہوئی چیخ ہوتی ہے
جو نہ سوال بن پاتی ہے
نہ آزادی۔
اخترالایمان کی نظم
ہمیں یہ بتاتی ہے کہ
سوچ کو مارنا ممکن نہیں،
صرف اسے بیمار کیا جا سکتا ہے۔
اور بیمار سوچ
یا تو دوسرے کے نظریات کیلئے تشدد بن جاتی ہے
یا عدم برداشت روئیہ
اسی لیے
بچے کو یہ نہیں سکھانا
کہ کیا سوچنا ہے—
بلکہ یہ سکھانا ضروری ہے
کہ چڑیا کو اُڑنے دینا ہے،
نگلنا نہیں۔
کیونکہ جو قومیں
سوچ کو نگل لیتی ہیں
وہ عمر بھر
اپنے ہی اندر
پھڑپھڑاتی چڑیا کے ساتھ
جینے پر مجبور رہتی ہیں۔

15/07/2026
03/07/2026

03/07/2026

Army museum

Want your school to be the top-listed School/college in Sahiwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Sahiwal
57000