MDCAT Experts Mian Channu Education website
NUMS & MDCAT EXPERTS/Professor G Mustafa & Fellows
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from NUMS & MDCAT EXPERTS/Professor G Mustafa & Fellows, Education Website, Sahiwal.
03/05/2024
میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی تیاری کیلئے کلاسز روزانہ صبح 9 سے دوپہر 1:30 تک جاری رہتی ہیں
وقت کی قلت اور سلیبس زیادہ ہونے کی وجہ سے انشاء اللّٰہ ہر اتوار کے دن بھی کلاسز ہوا کریں گی، (آج اتوار کے دن بھی الحمدللہ ریگولر کلاسز ہوئی ہیں کیونکہ ہم اس کام کو ایک عبادت، خدمت اور passion کے طور پر کرتے ہیں ناکہ صرف بزنس، یتیم بچوں سے ہم ہمیشہ سے کوئی فیس نہیں لیتے الحمدللہ) لہٰذا پورا ہفتہ کسی بھی دن داخلہ کروانے کے لیے اکیڈمی اوقات میں وزٹ کر سکتے ہیں
صرف 1000 روپے میں رجسٹریشن کروا کر کلاسز شروع کی جاسکتی ہیں، اس ماہ کی بقیہ 7000 فیس ایک ہفتہ کے اندر جمع کروائی جاسکتی ہے،فیس یکمشت ادا کرنے کی بجائے ماہانہ بنیادوں پر جمع کروانے کی سہولت
کسی بھی وقت معلومات حاصل کرنے کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کریں
03336243411, 03167359755
اہم اطلاع! میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی تیاری کیلئےالحمدللّٰہ ہر سال کی طرح اس بار بھی یتیم بچوں کے لئے فری کلاسز ہیں کیونکہ ہم اس کام کو ایک عبادت، خدمت اور passion کے طور پر کرتے ہیں ناکہ صرف بزنس۔(آپکے جاننے والوں میں کوئی بھی یتیم بچی یا بچہ جس نے FSc پری میڈیکل کے امتحانات دیے ہیں اگر ہو تو اس کو صدقہ جاریہ کے طور پر یہ اطلاع پہنچائیں تاکہ ناصرف اس کی فری تعلیم کا سلسلہ جاری ہوسکے بلکہ آئندہ چار سال کے لیے وظیفہ بھی لگ سکتا ہے، کیونکہ اس بار انٹری ٹیسٹ نرسنگ میں داخلے کے لیے بھی اور میڈیکل کے شعبے سے متعلقہ تمام چار اور پانچ سالہ پروگرامز جو کہ تقریباً پندرہ سے زائد شعبے ہیں،ان سب میں داخلے کے لئے ضروری ہے اس لیے اگر کوئی یتیم بچہ یا بچی MDCAT کی اچھی تیاری کرکے گورنمنٹ کے نرسنگ کالجز میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو گورنمنٹ کی طرف سے اسے ماہانہ 32000 روپے وظیفہ مسلسل چار سال کے لیے ملا کرتا ہے اور نرسنگ مکمل ہونے پر 16 سکیل میں گورنمنٹ جاب بھی مل سکتی ہے)
ہماری اکیڈمی میں ناصرف ہفتے کے باقی سب دنوں میں بلکہ اتوار کے دن بھی باقاعدہ کلاسز ہوتی ہیں،اور انشاء اللّٰہ ہر ہفتے کے ساتوں دن، یعنی باقی دنوں کے ساتھ ساتھ ہر اتوار کو بھی ایسے ہی ریگولر کلاسز ہوا کریں گی، کیونکہ سلیبس بہت زیادہ اور وقت بالکل محدود ہے لہٰذا ہم نے انٹری ٹیسٹ ہونے تک (27اگست کو میڈیکل انٹری ٹیسٹ ہونا scheduled ہے) انشاء اللّٰہ ایک دن بھی ضائع نہیں ہونے دینا (صرف عید الاضحٰی کی تین اور دس محرم الحرام کی ایک دن چھٹی ہوگی)
پورا ہفتہ کسی بھی دن داخلہ کروانے کے لیے اکیڈمی اوقات (صبح 8:30 سے 1:30 کے دوران) میں MDCAT EXPERTS اکیڈمی، منور ٹاؤن گلی نمبر ایک، بالمقابل گورنمنٹ کالج فار بوائز تلمبہ روڈ میاں چنوں وزٹ کر سکتے ہیں (اکیڈمی تلمبہ روڈ سے 100 میٹر گلی کے اندر واقع ہے)
جن بچوں کے والدین ماشاءاللہ حیات ہیں انکے لیے ماہانہ فیس 8000 روپے ہے لیکن وہ بھی صرف 1000 روپے میں رجسٹریشن کروا کر کلاسز شروع کر سکتے ہیں، باقی فیس چند دنوں میں جمع کروا سکتے ہیں
ان بچوں کے لیے بھی انٹری ٹیسٹ کی تیاری کی فیس یکمشت ادا کرنے کی بجائے ماہانہ بنیادوں پر جمع کروانے کی سہولت موجود ہے
(اس ماہ کے چونکہ کافی دن گزر چکے ہیں لہذٰا جن بچوں نے اب کلاسز شروع کرنی ہیں انکے لیے اس ماہ کے صرف باقی دنوں کی فیس لی جائے گی نا کہ اس ماہ کی پوری فیس)
کسی بھی وقت معلومات حاصل کرنے کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کریں 03336243411, 03167359755
MDCAT Experts Mian Channu Education website
الحمدللہ MDCAT EXPERTS اکیڈمی تلمبہ روڈ میانچنوں میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی تیاری کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، آج باقاعدہ کلاسز ہوئی ہیں
30/05/2023
توجہ فرمائیں! میڈیکل انٹری ٹیسٹ سے متعلق بڑی غلط فہمی سے چھٹکارا حاصل کریں
السلام علیکم محترم والدین و اساتذہ کرام!
میڈیکل انٹری ٹیسٹ بلاشبہ ڈاکٹر بننے کے خواہش مند سٹوڈنٹس کی زندگی کا ایک بڑا اور نہایت اہم ٹیسٹ ہے
لیکن
اس کے لیے کسی بڑے شہر کی بڑے نام والی اکیڈمی میں بڑی بھاری فیس ادا کرکے بڑی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے؟
یا
ہمارے اپنے شہر میں بننے والی لیکن بڑے شہروں کا نام استعمال کرنے والی اکیڈمیوں کو بڑی بھاری فیس دے کر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے؟
یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے
پچھلے دس سالوں میں ہم نے اس بڑی غلط فہمی کے شکار لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو ناکامی اور مایوسی کا شکار ہوتے دیکھا ہے، ہمارے شہر کے نہایت قابل اور محنتی بچے ( F.Sc Toppers) صرف اس بڑی غلط فہمی کی بھینٹ چڑھ کر غلط سمت میں اپنی توانائیاں ضائع کرکے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں پانچ پانچ بار appear ہونے کے باوجود ناکام ہوئے ہیں
آپکی satisfaction کے لیے ہم آپکا رابطہ ایسے درجنوں بچوں اور انکے والدین سے کروا سکتے ہیں جو پچھلے دس سالوں میں اس بڑی غلط فہمی کا شکار ہوئے اور ڈاکٹر بننے میں ناکام رہے
آپکی اسی غلط فہمی سے ناجائز فایدہ اٹھا کر یہ بڑے بڑے ناموں والی اکیڈمیاں آپکو exploit کرتی ہیں اور، فیس، غیر ضروری کتابوں کی مد میں اور ہاسٹل میں رہنے کی مجبوری سے فایدہ اٹھا کر آپ کو بے تحاشا لوٹا جاتا ہے اور اسکے باوجود بچے ناکام ہو کر واپس آتے ہیں، اگلی بار آپ زیادہ سے زیادہ کسی اور بڑے نام سے مرعوب ہو کر کسی دوسری اکیڈمی سے اسی مسئلے کا شکار ہو جاتے ہیں اور نتیجہ پھر اسی ناکامی کی صورت میں نکلتا ہے کیونکہ صرف نام بدلا ہے، کام تو وہی ڈالا ہے انہوں نے بھی آپ کے ساتھ
اسکا حل کیا ہے؟
1-اللّٰہ پر توکل ناکہ بڑے ناموں سے مرعوبیت اور ان پر انحصار
2-اللّٰہ کی دی ہوئی صلاحیت/ قابلیت پر اعتماد (خود اعتمادی یعنی اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے)
3-صحیح سمت میں بڑی محنت
(PTB+FEDERAL+A LEVEL textbooks)
سے تیاری ناکہ کوئی پانچ یا دس ہزار کی غیر متعلقہ کتابوں سے تیاری
(یاد رکھیں کہ جب بھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے انٹری ٹیسٹ لیا ہے تو Federal اور A LEVEL کی کتابوں سے زیادہ سے زیادہ 10 فیصد سوالات آتے ہیں جبکہ 90 فیصد سوالات آپکی اپنی پنجاب textbooks سے آتے ہیں
ہم آپکو وہ دس فیصد مارکس بھی حاصل کرنے کے لیے اپنی دس سے بیس سالہ محنت سے نکالے ہوئے Federal اور A level کتابوں کے وہ پوانٹس جو PTB سے مختلف/اضافی ہیں وہ چند صفحات کی صورت میں جمع شدہ دے سکتے ہیں وہ بھی بغیر کسی اضافی فیس کے)
4-بار بار MCQS کی پریکٹس/tests, tests, tests
5-اپنے گھر سے بے گھر ہونے سے بچنا (ہاسٹل جانے اور بار بار پریکٹیکلز، ملنے ملانے ، عید وغیرہ کے لیے آنے جانے سے چھٹکارا حاصل کرنا)
6- آپکا اور آپکے والدین کی محنت کی کمائی کا احساس کرنے والے محنتی اور تجربہ کار اساتذہ سے مسلسل رہنمائی لینا
اللّٰہ آپکا حامی وناصر ہو اور آپکو کامیابی عطا فرمائے آمین
بڑے مسئلے کو سمجھانے اور اسکا حل پیش کرنے کے لیے لمبی تحریر لکھنا مجبوری تھی، طوالت کے لیے معذرت، پڑھنے کا شکریہ
کسی بھی قسم کی مزید معلومات کیلئے ان نمبروں پر رابطہ کریں 03167359755, 03336243411
From: MDCAT EXPERTS team Mian Channu
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Sahiwal
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 13:30 |
| Tuesday | 09:00 - 13:30 |
| Wednesday | 09:00 - 13:30 |
| Thursday | 09:00 - 13:30 |
| Friday | 09:00 - 13:30 |
| Saturday | 09:00 - 13:30 |
| Sunday | 09:00 - 12:00 |