26/07/2024
🌹لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-🌹
حجۃ الکاملین،امام الواصلین،سیدی علی بن عثمان ہجویری رحمۃ اللّٰہ علیہ"کشف المحجوب" میں فرماتے ہیں:
ایک مرتبہ کہیں قحط پڑھ گیا۔لوگ بڑے پریشان تھے۔فکر فردا ان کا سکون غارت کیے ہوئے تھی۔کہ ایک غلام کو دیکھا کہ بڑاہنستا،کھیلتا،اٹکھیلیاں کرتا بازار سے گزر رہا تھا۔۔۔
لوگوں نے کہا:
تجھے نہیں پتہ قحط پڑا ہوا ہے؟ لوگ فاقوں سے مر رہے ہیں اور تجھے ذرہ برابر بھی فکر نہیں ہے ۔۔
کہنے لگا مجھے کیا پرواہ میں تو فلاں آقا کا غلام ہوں اور اس کے پاس گندم کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔۔۔
داتا حضور فرماتے ہیں اگر بندے کو اللہ کے خزانوں پر اتنا بھی یقین ہو جائے جتنا اس غلام کو اپنے آقا کے خزانوں پر تھا تو وہ کبھی پریشان نہ ہو۔
اپنے مالک کو نہ پہچانے تو محتاج ملوک
اور پہچانے تو ہیں تیرے گدا دارا وجم
دل کے آزادی شہنشاہی شکم سامان موت
فیصلہ تیرا تیرے ہاتھوں میں ہے دل یا شکم
(ڈاکٹر اقبال رح)